"یاد" کے موضوع پر اشعار!

ظفری

لائبریرین
آہ ! وہ خاطرِ نازک نہ ہو مغموم کہیں
ہچکیاں کہتیں ہیں آج اس نے مجھے یاد کیا
 

شمشاد

لائبریرین
جوشِ یادِ نغمۂ دمسازِ مطرب سے اسد
ناخنِ غم بر سرِ تارِ نفس مضراب تھا
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
بنسری کی سریلی سہانی صدا
یاد بن بن کے آتی رہی رات بھر
(مخدوم محی الدین)
 

عمر سیف

محفلین
جہاں وہ اتنا بھولا تھا وہاں کچھ یاد بھی رکھتا
فقط اتنا تو کہہ دیتا کہ اُس نے مجھ کو چاہا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
ہزاروں میلوں پہ رہ گئے ہیں وہ شہر سارے
وہ جن کی یادوں کی دل کے اندر جلن ہے اتنی
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
باغ کی سیر کو جاتے تو ہو پر یاد رہے
سبزہ بیگانہ ہے دو چار نہ ہونے پائے
(شبلی)
 

شمشاد

لائبریرین
گاہ بہ خلد امیدوار، گہ بہ جحیم بیم ناک
گر چہ خدا کی یاد ہے کلفتِ ماسوا سمجھ
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
مرتا ہوں میں اس دکھ سے، یاد آتی ہیں وہ باتیں
کیا دن وہ مبارک تھے، کیا خوب تھیں وہ راتیں
(محمد رفیع سودا)
 

عمر سیف

محفلین
تو نے وش کارڈ بھیج کر
یاد کتنے دلا دیئے موسم
فرق باقی نہیں رکھا تو نے
موسموں میں ملا دیئے موسم
 

شمشاد

لائبریرین
بنسری کی سریلی سہانی صدا
یاد بن بن کے آتی رہی رات بھر
(مخدوم محی الدین)
 
Top