"یاد" کے موضوع پر اشعار!

شمشاد

لائبریرین
اب تک میری یادوں سے مٹاے نہیں مٹتا
بھیگی ہوی اک شام منظر ،تیری آنکھیں
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں میں ہماری کبھی وہ بھی کھوئے ہوں گے
کھلی آنکھوں سے کبھی وہ بھی سوئے ہوں گے
 

شمشاد

لائبریرین
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
(فیض)
 

سارا

محفلین
تمہاری یاد سے غافل تھا کتنا اچھا تھا
کریدی راکھ تو اپنے ہی تن کو آگ لگی۔۔
 

سارا

محفلین
یادوں کے تسلسل پہ کوئی بس نہیں چلتا
جب یاد کیا تم کو، کہاں تک نہیں پہنچے۔۔
 

زینب

محفلین
نہیں آتی یاد ان کی تو مہینوں تک نہیں آتی

مگر جب یادآتے ہیں تو اکثر یاد تے ہیں
 

عمر سیف

محفلین
تو نے وش کارڈ بھیج کر
یاد کتنے دلا دیئے موسم
فرق باقی نہیں رکھا تو نے
موسموں میں ملا دیئے موسم
 

زینب

محفلین
دنیا بھر کی یادیں ہم کو ملنے آتی ہیں

شام ڈھلے اس سونے گھر میں میلہ لگتا ہے
 
Top