"یاد" کے موضوع پر اشعار!

عمر سیف

محفلین
پلکوں پہ تیرے خواب سجائے پھرتے ہیں
لفظوں سے تیرا نام چھپائے پھرتے ہیں
شاید تیری یاد کا باغی لمحہ بھی ہو
کان پہ رکھی قلم اٹھائے پھرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
پھر کاگا بولا گھر کے سونے آنگن میں
پھر امرت رس کی بوند پڑی تم یاد آئے
(ناصر کاظمی)
 

زینب

محفلین
آج دنیا نے ستم ڈھائے تو دل ٹوٹ گیا

تیری باتیں ترا ندازِ وفا یاد آیا

کاش ہم تم کو منا لیتے نہ جانے دیتے

مدتوں بعد یہ احساسِ خطا یاد آیا
 

شمشاد

لائبریرین
اے مرد خدا! تجھ کو وہ قوت نہیں حاصل
جا بیٹھ کسی غار میں اللہ کو کر یاد
(علامہ)
 

تیشہ

محفلین
ہر یاد ہر خیال ہے لفظوں کا سلسلہ
یہ محفل نوا ہے یہاں بولتے رہو
قدموں پہ بار ہوتے ہیں سنسان راستے
لمبا سفر ہے ہمسفراں بولتے رہو

ہے زندگی بھی ٹوٹا ہوا آئینہ تو کیا
تم بھی بطرز شیشہ گراں بولتے رہو ، ۔ ۔
 

تیشہ

محفلین
animated087.gif
animated087.gif
 

تیشہ

محفلین
روند نہیں مار رہی مجھ سے ہنسی کنٹرول نہ ہوسکی تو ہنس لیا
اک سیکنڈ کی دیر نہیں لگتی شعر لکھتے جاؤ اور اک آپ اور دوسرا ضبط جھٹ پٹ آکر نیچے لکھنے میں ذرا بھر کی تاخیر نہیں کرتے
animated087.gif
میں جب محبت کا لکھ رہی تھی تو ہی مجھے سوچکر ہنسی آگئی کہ بس اب آیا ہی آیا آپکا شعر ۔ ۔ اور میں نے پلٹ کر دیکھا تو تھا ۔ ۔ ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں پھر اسی خوشی میں ایک اور شعر ' یاد ' پر :

اپنے کُوچے میں نکلیو تُو سنبھالے دامن
یادگارِ مثرۂ میر ہیں واں خار کئی
(میر)
 

شمشاد

لائبریرین
پرانی یادوں کو ڈھونڈتا ہوں، میں ریگ زارِ جنوں میں سرور
یہیں کہیں میرا قصرِ دل تھا، جہاں کوئی اب نشاں نہیں ہے
(سرور)
 

عمر سیف

محفلین
میرے لڑکپن کی یادوں کی چوکھٹ پر کوئی لڑکی
اب تک بیٹھی ہے آنچل میں جُگنو اور گُلاب بھرے
 

شمشاد

لائبریرین
تم سے ملنے کا مزا اپنی جگہ پر خوب تھا
بات ہی کچھ اور ہے لیکن تمہاری یاد کی
(سرور)
 
Top