"یاد" کے موضوع پر اشعار!

الف عین

لائبریرین
کم کیا تھا ہم فقیروں کو آشوبِٕ روزگار
کیوں یاد آ رہی ہیں تری مہربانباں
خلیل اعظمی
 

عمر سیف

محفلین
سینے میں خنجر کی نوک چبھوتی ہیں
کچھ یادیں بھی کتنی ظالم ہوتی ہیں
بچپن میں یہ بات مجھے معلوم نہ تھی
میں جب ہنستا ہوں، یہ آنکھیں روتی ہیں
 

دھنک

معطل
چاند تارے جب اس آنگن سے گزرتے ہوں گے
شام وہ لوگ ہمیں یاد تو کرتے ہوں گے

ایک یہ صبح کہ ویراں ہے گزرگاہ خیال
ایک وہ صبح جہاں بال سنورتے ہوں گے

جب کبھی چوڑیاں ٹکرا کے کھنکتی ہوں گی
گھر کی تنہائی میں کیا رنگ بکھرتے ہوں گے

ایک یہ شام کہ بھیگی ہوئی پلکیں ہیں وہی
ایک وہ شام جہاں چاند اترتے ہوں گے ۔
 

عمر سیف

محفلین
کیا یاد ہیں تم کو وہ راتیں، جب پیار سے کرتے تھے باتیں
ہم آج تلک اُن راتوں کو بے تاب بُلایا کرتے ہیں
 

دھنک

معطل
لاکھ کاٹا ہے تری یاد کو جڑ سے میں نے !
کیا کروں‘ پھر یہ شجر مجھ میں نکل آتا ہے

جب بھی سوچا ہے محبت نہیں کرنی‘ اب کے
پھر‘ محبت کا اثر مجھ میں نکل آتا ہے

شام پڑتے ہی اُداسی کا یہ موسم یاور
لاکھ روکوں میں مگر مجھ میں نکل آتا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر
چشمِ تر مسکراتی رہی رات بھر

رات بھر درد کی شمع جلاتی رہی
غم کی لو تڑپاتی رہی رات بھر
(مخدوم معین الدین)
 

شمشاد

لائبریرین
نقش فریادی ہے کسی کی شوخیِ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
(چچا)

کیا یہ “ یاد “ چلے گا؟
 

عیشل

محفلین
اب کے یوں دل کو سزا دی ہم نے
اس کی ہر بات بھلا دی ہم نے
ایک ایک پھول بہت یاد آیا
شاخِ گل جب وہ جلا دی ہم نے
 

حجاب

محفلین
سنو !
مجھے یاد نہ آیا کرو
جب میں اپنے دوستوں کے درمیان بیٹھا بول رہا ہوتا ہوں
کبھی امتحان کی تیاری میں مصروف نظر آؤں
یا کسی مصروف سڑک پر ڈرائیو کر رہا ہوں
موسم اچھا ہو اور میں اکیلا
یا خاص طور پر ایسے وقت
جب میں کسی کو خط لکھ رہا ہوں
یا کسی بہت ہی پیارے شخص کی یادوں میں گُم
دنیا و مافہیا سے بے خبر ہو جاؤں
تم مجھے یاد نہ آیا کرو۔۔۔۔۔۔۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 
Top