یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #761 یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #762 ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جانا ل ذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی ناصر کاظمی
سید عاطف علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #763 دل میں شوق وصل و یاد یار تک باقی نہیں آگ اس گھر کو لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا غالب
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #764 آئی جب ان کی یاد تو آتی چلی گئی ہر نقش ماسوا کو مٹاتی چلی گئی جگر
سید عاطف علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #765 نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی مگر جب یاد آتے ہیں، تو اکثر یاد آتے ہیں ۔ حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #766 یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں سب کچھ بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے جمال احسانی
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #767 زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #768 غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوست وہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #769 کون اٹھائے گا تمہاری یہ جفا میرے بعد یاد آئے گی بہت میری وفا میرے بعد امیر مینائی
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #770 رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکا ہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #771 نہ تیری یاد نہ دنیا کا غم نہ اپنا خیال عجیب صورت حالات ہو گئی پیارے حبیب جالب
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #772 اس کو بھی یاد کرنے کی فرصت نہ تھی مجھے مصروف تھا میں کچھ بھی نہ کرنے کے باوجود
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #773 دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا
مومن فرحین لائبریرین فروری 1، 2021 #774 اف یہ یادوں کا تسلسل یہ خیالوں کا ہجوم چھین لی آپ نے مجھ سے مری تنہائی بھی
محمد آصف میؤ محفلین اپریل 11، 2021 #775 میں مانتا ہوں کہ وہ مجھ کو یاد آتی ہے یہی درست ہے میں بھول نہیں پایا اسے تمام تشبیہ استعارے اس کے واسطے کم ہیں کہ ہم نے چاند سے بھی زیادہ حسیں پایا اسے محمد آصف میؤ
میں مانتا ہوں کہ وہ مجھ کو یاد آتی ہے یہی درست ہے میں بھول نہیں پایا اسے تمام تشبیہ استعارے اس کے واسطے کم ہیں کہ ہم نے چاند سے بھی زیادہ حسیں پایا اسے محمد آصف میؤ
شمشاد لائبریرین اپریل 11، 2021 #776 یاد اور ان کی یاد کی اللہ رے محویت جیسے تمام عمر کی فرصت خرید لی مائل لکھنوی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 11، 2021 #777 نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں
سیما علی لائبریرین اپریل 12، 2021 #778 اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں (فراز)
سیما علی لائبریرین اپریل 12، 2021 #779 ہے دعا یاد مگر حرفِ دعا یادنہیں میرے نغمات کو وہ اندازِ نوا یادنہیں (ساغر)
سیما علی لائبریرین اپریل 12، 2021 #780 آج کھلنے ہی کو تھا دردِ محبت کا بھرم وہ تو کہئے کہ پھر تیری یاد آ گئی