یہ کیا ہو رہا ہے میرے آبائی گاؤں میں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں تو چلا آپ دونوں بہت تیز ہو میرے کے جواب کے دوران آپ کے ایک سو ایک جواب آ جاتے ہیں ہمارا آپ کا مقابلہ نہیں ہو سکتا ہی ہی
 

تعبیر

محفلین
لگتا ہے عبد اللہ کے وارنٹ جاری کرنے ہی پڑیں گے، ابھی تک تعبیر کا جواب نہیں دیا۔

شکریہ شمشاد بھائی آپ کے کہنے کی وجہ سے عبداللہ نے جواب دیا ہے ورنہ میرے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی کرتا ہے اللہ جانے کیوں

ہیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں کیا ہو گیا بھئی :bug: اتنی جلدی ہے تعبیر باجی کو:( دو چار ہفتے تو بندے کو لگ ہی جاتے ہیں جواب لکھنے میں :biggrin: اس میں سوتیلا سکا کیسا باجی لائن میں کام کرتا ہوں میں اور :hurryup: ہاں تو کیا پوچھا تھا باجی نے:rockon:

کہ یہ کس پیر صاحب کی دربار ہے اور یہ گاؤں کون سا ہے۔:talktothehand:

اب آپ میری بک بک سنیں:silly:

یہ گاوں کم قصبہ زیادہ محمد بن قاسم کے ملتان کے سفر کے دوران اوچ شریف مشرف بہ اسلام ہوا ۔کچھ حاسد اسے سکندریہ بھی کہتے ہیں کہ اسکندر نے یہ بسایا تھا پر میرا کیا کوئی بسائے مجھے تو ایسے ہی ملا تھا :bee:پھر سالوں تک گمنام رہا اولیا کا مسکن مانا جاتا تھا کہتے ہیں سوا لاکھ کے قریب سید بستے تھے ایک وقت میں گاؤں سے شہر بنا جب اولیا کا یہاں بسیرا ہوا تو مغل دور میں ایک جامعہ العلوم بڑی مسجدیں اور بازار بسائے گئے ایک طرح سے اچھا شہر تھا اس زمانے میں :thumbsup: آبادی بہت زیادہ تھی جس کا اندازہ آج بند پڑے سینکڑوں راستے دکانیں بازار ہیں جن میں اب جن بھوت بستے ہیں یہاں پر 3 بڑے قبرستان ہیں ایک تو ایسا کہ آدمی گم ہو جائے:bee: جا بجا سرخ اینٹوں کی عمارات اور مزاریں ہیں بارش ہوتی ہے تو زیر زمیں عمارات واضع ہونے لگتی ہیں ۔یہ شہر سے قصبہ اور اب گاوں بنتا جا رہا ہے لوو یہاں سے بڑے شہروں کی طرف جا رہے ہیں آج کل یہاں ایک ڈگری کالج ایک ہائی سکول 3 مڈل سکول 12 پرائمری سکول ایک گرلز ہائی سکول ایک گرلز کالج پولیس سٹیشن سنیما گھر بلدیہ لائبریری ریسٹ ہاوس سٹی کورٹ کوئی 2000 کر قریب دکانیں ٹیلی فون ایکسچینج ایک بہت بڑی سرکاری ہسپتال جانوروں کی ہسپتال 4 بازار 5 یا 7 بنکوں کی برانچیں اور کئی جننگ فیکٹریاں ہیں ۔اوچشریف میں سوئی نادرن گیس پاکستان کا ایک بہت بڑا پمپنگ پلانٹ اور گیس پائپ لائن کے لیے پائپ بنانے کا پلانٹ بھی ہے۔اسلئے ہمارے پاس گیس لاہور ملتان سے پہلے آگئی تھی:thumbsup:۔یہ جس جگہ کی تصویریں ہین اسے دربار سید جلالدین بخاری رح کہتے ہیں۔اس کے ساتھ موجود یہ تین عمارتیں بھی درباریں تھیں پر اوچ سے 15 کلو میٹر دور پنجند ہیڈ ورکس میں جب پانی گنجائش سے زیادہ ہو تو دریا کے اس طرف اوچ یا اس طرف علی پور کسی ایک کو ڈوبنا پڑتا تھا:grin: ایک بہت بڑے سیلابی ریلے نے آدھے دربار کو بھی گرا دیا تھا :nailbiting:۔یہاں اور بھی کئی مزارات ہیں ویسے تو میری دادی کہتی تھی یہ مردوں کا شہر ہے کیونکہ اب بھی یہاں کی آبادی سے زیادہ قبریں ہیں اندرون شہر جسے پرانا شہر بھی کہتے ہیں جائیں تو ایک احساس حیرت ہوتی ہے پرانے بازار بند پڑے ہیں نا بندہ نا بندے کی زات جانے کہاں مر گئے وہ لوگ جن کے یہ بازار تھے اب تو بس ویرانی ہے۔

یہ کچھ لنک ہیں دیکھ لیں بس کافی رہے گا
http://www.flickr.com/photos/uchsharif/
http://en.wikipedia.org/wiki/Uch

http://www.uchsharif.com/

باقی سرفنگ کر لیں بہت کچھ ہے نیٹ پر ہمارے عظیم گاؤں کے بارے میں اور غصہ نا کھایا کریں آجکل روزہ ہوتا ہے:winking:

شرافت اور پیار کا تو زمانہ ہی نہیں :rolleyes: جب پیار اور آرام سے پوچھا تھا تب جواب کیوں نہیں دیا ؟؟؟

دے دیا ہے بھائی آپ سب لٹھ لے کر ایک مسکین کے پیچھے ہی پڑ جاتے ہو ایک جان 10000000000000000000000000000کام ہین مجھے:cry2:


اور یہ 100000000000000000000 کام میری دفعہ ہی کیوں یاد اجاتے ہیں :(
نا ہم کب بھاگے لڑائی سے ہم تو فوجی جوان ہیں:grin:

عبداللہ پلیززززز اس منحوس اوتار کو بدلو کہ مجھے یہ ذرا نہیں اچھا لگتا
 

خوشی

محفلین
یہ دونوں کون تیز ھیں خرم جی


میں دیکھنے 1 ڈرامہ گئی تھی مگر دیکھ کئی ڈرامے آئی ہوں مگر یہ لڑی کیوں رکی پڑی ھے چلیں کرائیں‌اب سیر گاؤں کی
 

عسکری

معطل
شکریہ شمشاد بھائی آپ کے کہنے کی وجہ سے عبداللہ نے جواب دیا ہے ورنہ میرے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی کرتا ہے اللہ جانے کیوں



شرافت اور پیار کا تو زمانہ ہی نہیں :rolleyes: جب پیار اور آرام سے پوچھا تھا تب جواب کیوں نہیں دیا ؟؟؟




اور یہ 100000000000000000000 کام میری دفعہ ہی کیوں یاد اجاتے ہیں :(


عبداللہ پلیززززز اس منحوس اوتار کو بدلو کہ مجھے یہ ذرا نہیں اچھا لگتا

لو جی جواب ہم دیں اور شکریہ شمشاد بھائی کا واقعی شرافت کا زمانہ نہیں رہا:sad2:
پوچھا ہو گا بی بی پر کہا تو ہے مجھے 1000000000000000000000000000000000000 کام ہوتے ہیں :biggrin:

آپکی دفعہ پہلے کب کچھ پوچھا ہے مجھ سے؟:confused: مجھے نہیں یاد:ohgoon:

اور پلییییییز اس تصویر کو کچھ نا کہیں یہ اب اس دنیا میں نہیں رہے ویسے یہ جنرل اختر عبدالرحمن ہیں سابق آئی ایس آئی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف تھے 17 اگست1988 کو ضیاء الحQ مرحوم کے طیارے میں یہ بھی تھے جب کریش ہوا تھا۔:( میرے فیورٹ جنرل کو کچھ نا کہیں پلیز:cry2:
 
Top