سیما علی

لائبریرین
زندگی جس کا بڑا نام سنا جاتا ہے
اک کمزور سے ہچکی کے سوا کچھ بھی نہیں
ابھی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات دیکھ رہے ہیں
دیر سے آپکی بات سے ایک لطیفہ یاد آ کیا ہماری بھانجے سے کیوں بنتی ہے ہم بھی اپنا غم اسی طرح غلط کرتے ہیں ۔۔۔پنجاب میں آپکو پتہ ہے بڑی خواتین موت کے گھروں میں رولا ڈالتی ہیں تو ایک بابا نوے سالہ گذر گئے تو بین کرنے والی خاتون کو ایک صاحب نے کہا کیوں کیا بابے نو سکھانا سی😂😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
خیر ہوئی بٹیا آپ نے سنبھال لیا !!!ہم ڈ بھول گئے ۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ارطغرل والا تو میں نے تقریباً مکمل دیکھا تھا لیکن عثمان والا ابھی تک نہیں دیکھا۔
ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار نے کردار میں جو جان ڈالی تھی وہ مجھے عثمان والے میں نظر نہیں آئی۔ جو میں نے پہلے سیزن کے شروع میں کچھ جھلکیاں دیکھیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہمیں ۔عمر مسلسل ۔ پسند آئی یوسف قرضاوی صاحب کی سیریز عمر فاروق رض پر بنی ۔ افسانوی ڈرامے بازیاں نام کو بھی نہیں اس میں ۔
یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں اس قسم کی فلم بندی پر۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ سارے سلسلے میں دیکھ چکا ہوں ۔ ڈرامیٹائزیشن بہت ڈالتے ہیں یہ جنوبی پنجاب کے بزداغ صاحب ۔
ہم نے سن رکھا تھا کہ "بزدار" بُز اور دار سے مل کر بنا ہے۔ یعنی بھیڑ بکریاں پالنے والا یا رکھنے والا۔
تو پھر یہ بزداغ صاحب کا قبیلہ بھیڑ بکریوں کو داغنے کا کام کرتا ہو گا کیا؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمیں ۔عمر مسلسل ۔ پسند آئی یوسف قرضاوی صاحب کی سیریز عمر فاروق رض پر بنی ۔ افسانوی ڈرامے بازیاں نام کو بھی نہیں اس میں ۔
یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں اس قسم کی فلم بندی پر۔
ویسے میں انبیاء علیہم السلام اور اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر بنے ڈراموں کو دیکھنے سے پرہیز ہی کرتا ہوں۔ لیکن آئمہ یا دوسرے بزرگوں پر بنے ڈرامے دیکھ لیتا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل "الامام" ڈرامہ دیکھا جو امام احمد بن حنبل رح پر بنایا گیا تھا۔
 
Top