سید عاطف علی

لائبریرین
زمانے کو دکھانے کے لئے میں ژ پر چھلانگ لگا کر آیا ہوں، اب ڑ کی چھلانگ کا مظاہرہ کیا جائے
راہ ہموار ہو جائے گی اس طرح تو؛ ذرا سے ناہمواری بھی دیکھنی چاہیئے ۔
ہمارے والد صاحب نے فرمایا ہے ۔
صاف راہیں اور میں مشکل پسند
سامنے پتھر بھی آنا چاہیئے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دعا سلام تھا مطلب
اب دعائیں تو بہت ہیں
مگر عمعوما لوگ زیادہ دعائیں مانگنے والوں کو بزرگ کی فہرست میں شامل کردیتے ہیں۔
حالانکہ یہ تو کوئی بری بات نہیں۔۔۔ بزرگ ہونا تو اچھی بات ہے اور اس کے لئے عمر رسیدہ ہونا شرط نہیں۔
سلامت رہئیے ہمیشہ خیر و عافیت کے ساتھ۔ آمین
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمارے والد صاحب نے فرمایا ہے ۔
صاف راہیں اور میں مشکل پسند
سامنے پتھر بھی آنا چاہیئے
حیرت نہیں ہے کیونکہ کچھ لوگ مشکل میں زیادہ کِھل جاتے ہیں۔ جیسا کہ اصغر گونڈوی صاحب فرماتے ہیں۔

چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں تو زندگی دشوار ہو جائے
 
Top