شہکار:
اول تو زیادہ فرصت نہیں ملتی اور جب مل جائے تو میں اِِس محفل کے مختلف گوشوں کا معائنہ کرنے نکل پڑتا ہوں۔ اور مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کیسی انمول، بے مثل اور لاجواب ویب سائیٹ ہے کہ اِسے ویب سائیٹ نہیں اُردُ و کی یونیورسٹی اور اعلیٰ پایہ کی درس گاہ کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ماشاء اللہ ہر علم اور ہرہنر کے ماہرین اور ہر فن اور موضوع پر اُردُو میں اتنا وسیع اور ایسا وقیع مواد شاید ہی کہیں ہو۔
مختلف زُمروں اور طرح طرح کی لڑیوں میں تصویروں اور تحریروں اور فلموں کی صورت میں جو کچھ جمع ہورہا ہے وہ کل ہمارے بچوں اور پھر اُن کے بچوں کے لیے ہماری یادگاریں ہیں جوآج ہم اپنے ہاتھوں سے تعمیرکررہے ہیں اور کل اِن کے اثرات اور ثمرات اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے،ان شاء اللہ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سب طرح کا مواد ضرور ہے اردو محفل میں لیکن شہرت اس کی ادب و شاعری کی وجہ سے ہی ہے
ژوب جاکر بھی استاد محترم آپکی شاعری پڑھتے ہیں ؀
سولہویں زینے پہ سورج تھا عبیدؔ
جنوری کی اک سلونی شام تھی

کسقدر حسسین بات ہے کہ ہم جیسے کم عقل کو بھی سمجھ آتی ہے ۔۔اور سب سے بڑھ کر جو بات دل پر اثر کرتی ہے وہ آپکا لوگوں کی اصلاح نرمی سے کرنا الفاظ کا مناسب چناؤ جو آپکا طرۂ امتیاز ہے ! سلامت رہئے پروردگار عمر خضر عطا فرمائیں آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

عظیم

محفلین
رحم فرمائے خدا ہم پر۔ خالص اشیاء کا ملنا واقعی محال ہو چکا ہے، ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ خود سامنے کھڑا ہو کر دودھ نکلوایا جائے! تب ہی شاید خالص دودھ مل سکے، مگر اس میں بھی سننے میں آتا ہے کہ بھینسوں کو انجیکشن وغیرہ لگائے جاتے ہیں!
 
سید عاطف علی

ڈول خود لے جایا کرو اور دودھ نکلوایا کرو ۔
لیکن یہ بات یاد رکھو کہ بھینس کو انجیکشن لگانے سے دودھ کے خالص ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑ تا ،دودھ خالص ہی رہتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
قرب و جوار کی سب دکانیں چھان ماری، لیکن خالص دودھ کہیں سے نہیں ملا۔
دعائیں اس ملاوٹ کرنے والی قوم کے لیے جسکو حکم ہے کہ اپنی چیزیں جب بیچیں تو انکے عیب بتا دیا کریں کجا کہ ملاوٹ کے لئے ۔۔۔تو بہت سخت احکام ہیں

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

La Alma

لائبریرین
خالص دودھ مل جائے تو چائے کے لیے اس میں پانی خود ڈالنا پڑتا ہے۔ اگر گوالے نے پہلے سے شامل کر دیا ہو تو کام آسان ہو جاتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خالص دودھ مل جائے تو چائے کے لیے اس میں پانی خود ڈالنا پڑتا ہے۔ اگر گوالے نے پہلے سے شامل کر دیا ہو تو کام آسان ہو جاتا ہے۔
حل ایک اور مسئلہ ہو جائے گا اگر گوالا چولہا اورپتی رکھ کر براہ راست چائے ہی بیچ لے۔
 
La Alma

لائبریرین
چائے تو وہ بیچ لے گا لیکن پھر ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا کہ اسے ہم گوالا کہیں گے یا پھر چائے والا؟
 
سیما علی

لائبریرین
ٹنڈ منڈوا کر مودی کو بٹھادو۔ پیشے کو چھوڑو۔
بڑھانا چاہتا ہے ۔۔انڈیا 2027 تک اپنی معیشت کا حجم پانچ کھرب ڈالر تک ۔۔۔انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات تین ای پر مبنی ہیں یعنی انرجی یا تونائی، اکانومی یا معیشت اور این آر آئی یعنی تارکین وطن انڈینز۔۔۔۔۔
متحدہ عرب امارات اپنی 'سرکلر اکنامک پالیسی' پر کام کر رہا ہے۔۔۔۔
اب آپ کیا کریں گے بھیا ٹینڈ منڈواکر مودی کی مسلمان ممالک آگے پیچھے پھر رہے ہیں ۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
انڈیا میں انڈیا اتحاد اگر آ جائے تو مودی جی کو بھاگنا ہی پڑے گا، مگر الیکشن تک اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، معلوم نہیں
 
عظیم

محفلین
یہاں پاکستان میں بھی الیکشنز سر پر ہی ہیں، اللہ تعالیٰ اچھے حکمران نصیب فرمائے اور ہمارے ملک کے بھی حالات بہتر ہوں
آمین
 
سیما علی

لائبریرین
یہاں پاکستان میں بھی الیکشنز سر پر ہی ہیں، اللہ تعالیٰ اچھے حکمران نصیب فرمائے اور ہمارے ملک کے بھی حالات بہتر ہوں
آمین
وقت ہی ثابت کرے گا یہ بات ۔۔پر ہم نے آمین کہا ۔۔اللہ اس ملک کے لئے بہتری فرمائے آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

Top