La Alma

لائبریرین
نہ بھی ثابت کرے وقت، تو کوئی بات نہیں۔ کیونکہ بات اگر ثابت ہو بھی جائے پھر وہ وقت ہی نہیں رہتا۔
 
سیما علی

لائبریرین
محبت فاتح عالم ؀
ماڈرن لینگوئج میں یوں کہیں گے کہ سسٹم کو تبدیل کرنا ہے بندوں کو نہیں مارنا-
اسلامی فلسفہ اپنی ذات کی پہچان پہ بہت زور دیتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ یہ چیزیں دوسروں کی عزت، دوسروں کے عقائد، نظام اور نظریات کے احترام سے جڑے ہیں ۔۔
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں،
بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے

مَیں اُس کا بندہ بنوں گا جس کو،
خدا کے بندوں سے پیار ہوگا
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
لیجیے محبت فاتح عالَم کی فتح مکہ سے بہتر کیا مثال ہو سکتی ہے جس میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ا نے اپنے سارے دشمنوں کو معاف کر دیا اور خون کا ایک قطرہ تک نہ بہا-
علامہ اقبال رح محبت کے شاعر ہیں انھوں نے بالخصوص مسلمانوں اور بالعموم انسانوں کو محبت اور اتحاد کا درس دیا اقبال فرماتے ہیں کہ اخوت کا بیاں ہو جا محبت کی زباں ہو جا-
یہی مقصودِ فطرت ہے یہی رمزِ مسلمانی
اخوت کی جہانگیری، محبت کی فراوانی
 
سیما علی

لائبریرین
فوراً لاتا ہوں لیکن بتائیے کہ کیا کھانا پسند فرمائیں گی آپ
غل کرتی ہوئی جیسے ہی انکی انٹری ہوگی جب ہی منگائیں گے اور سب مل کے کھائیں گے ان شاء اللہ بھیا .....

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

ظفر ، بہادر شاہ:
لائبریرین جب کتابوں کی لسٹنگ کرتے یا اُن پر کارڈ لگاتے تو نام کے الفاظ آگے پیچھے کردیتے تھے چنانچہ بہادرشاہ ظفر کی بھی شامت آئی اور اُن کے نام کے ساتھ بھی یہی ہوا۔
 
سیما علی

لائبریرین
ظفر ، بہادر شاہ:
لائبریرین جب کتابوں کی لسٹنگ کرتے یا اُن پر کارڈ لگاتے تو نام کے الفاظ آگے پیچھے کردیتے تھے چنانچہ بہادرشاہ ظفر کی بھی شامت آئی اور اُن کے نام کے ساتھ بھی یہی ہوا۔
طریقہ تو صحیح نہیں ہے بھیا لوگ ب میں ہی ڈھونڈیں گے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
رہے نام اللہ کا:
اور وجی بھیا تختی کے ساتھ اِملا کا بھی خیال رکھیں۔ قدم قدم پر اُردُو کو شکایت کا موقع نہ دیں، جو ہم سے پہلے ہی بہت شاکی ہے اور اُس کی شکایات سب جائز اور بالکل ٹھیک ہیں۔
 
عظیم

محفلین
رہے نام اللہ کا:
اور وجی بھیا تختی کے ساتھ اِملا کا بھی خیال رکھیں۔ قدم قدم پر اُردُو کو شکایت کا موقع نہ دیں، جو ہم سے پہلے ہی بہت شاکی ہے اور اُس کی شکایات سب جائز اور بالکل ٹھیک ہیں۔
ذہن پر زور دے کر سوچ رہا ہوں کہ اردو کو آخر ہم سے شکایات کون کون سی ہیں
 
الف عین

لائبریرین
ذہن پر زور دے کر سوچ رہا ہوں کہ اردو کو آخر ہم سے شکایات کون کون سی ہیں
ڈرتے ڈرتے اوپر کے دو مراسلوں کی املا یاگرامر کی اغلاط بتا ہی دوں
صابرہ امین بٹیا بہت مصروف ہوگئں ہیں ۔۔۔۔
زبردست بلکل ٹھیک کہتیں ہیں۔
کہتی ہیں،گئی ہیں درست
گئیں اور کہتیں اس وقت آنا چاہیے جب آگے "ہیں" نہ ہو
 
Top