سیما علی

لائبریرین
ثمر کب ملنا اتنے دن جلیبیوں کے انتظار کا۔ کؤئی لا کر ہی نہیں دے ریا
ٹوبہ ٹیک سے کہیں تو وہاں جائیں آپکے لئے جلیبی لینے بٹیا ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

اردو محفل زندہ باد، زندہ باد
ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں گنہگار کی طرح:
جی ہاں !زندہ باد کے اِس نعرے میں آواز ملانے کے لیے اور ہوتے ہوتے آواز بن جانے کے لیے اور پھر ایک دن اِس نعرے کا مصداق بن جانے کے لیے: ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں گنہگار کی طرح
’’گنگااُلٹی ہی بہائی ناہم نے کہیں جذبات میں سیدھا نہ بہادیاہو اِسے‘‘
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
واقعی اردو محفل میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ کسی کی زندگی کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے، یعنی اگر کوئی کچھ سیکھنا چاہے اور اسے اللہ کی طرف سے توفیق بھی ہو
 
نہ تو زمیں کے لیے ہے اور نہ آسماں کے لیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیرا وجود تو ہے صرف داستاں کے لیے
علامہ اقبال نے ایک اور انداز میں اور ساحر لدھیانوی نے اِس انداز میں کس کی بات کی تھی ۔ صرف اُس کی جس کا وجود داستاں بن کر رہ گیا ہوپھر ایک دن ممکن ہے یہ داستاں کے طور پر بھی داستانوں کی دنیا سے خارج ہوجائےیا کردیا جائے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل زندہ باد، زندہ باد

نیت نیک ہو تو اردو محفل جیسی محفل تشکیل ہوتی ۔جو ہم سب کو ایک خاندان کی طرح جوڑ دیتی ہے ۔۔پھر نہ کوئی ڈنمارکیا رہتا ہے نہ امریکی نہ پاکستانی نہ ہندوستانی نہ کوئی انگلستانی ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

نیت نیک ہو تو اردو محفل جیسی محفل تشکیل ہوتی ۔جو ہم سب کو ایک خاندان کی طرح جوڑ دیتی ہے ۔۔پھر نہ کوئی ڈنمارکیا رہتا ہے نہ امریکی نہ پاکستانی نہ ہندوستانی نہ کوئی انگلستانی ۔۔۔
مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
نہ تو زمیں کے لیے ہے اور نہ آسماں کے لیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیرا وجود تو ہے صرف داستاں کے لیے
علامہ اقبال نے ایک اور انداز میں اور ساحر لدھیانوی نے اِس انداز میں کس کی بات کی تھی ۔ صرف اُس کی جس کا وجود داستاں بن کر رہ گیا ہوپھر ایک دن ممکن ہے یہ داستاں کے طور پر بھی داستانوں کی دنیا سے خارج ہوجائےیا کردیا جائے۔
لیجیے تو پھر کیا خلانورد ہوجائے بندہ بشر تو زمین پر ہی ہوتا ہے ۔شکیل بھائی
 
کیسے مزاج ہیں شکیل بھائی ۔۔۔۔

قرین قیاس تو یہ ہے کہ ہند و پاک کا ون دے ایشیا کپ کا میچ بارش کے بعد شروع ہونے والا ہے۔
فضلِ ربّی:
بفضلِ ربی میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت خداوند کریم سے نیک مطلوب ہوں۔استادِ محترم نے فرمایا ہے کہ ہندوپاک ایشیاءکپ کامیچ بارش کے بعد شروع ہونے والا ہے ۔ میرا جی چاہتا ہے آپ یہ فرماتے ہندوپاک ایشیاء کپ کا میچ بارش کی نذر ہونے والاہے ۔یہ توہوئی خواہش جس کی ابھی کچھ دیر بعد بھد اُڑنے والی ہے ۔
 
آخری تدوین:
غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا۔۔۔ہارنے کا کل نہایت غم رہا۔۔(میرتقی میرسے معذرت کے ساتھ)
میں تو یہ کہوں گا کسی ٹیم پر اُس وقت تک بھروسہ کرنا عبث ہے جب تک وہ اپنی فیلڈنگ پرفیکٹ نہیں کرلیتی۔کل یہی ہوا اور اکثر یہی ہوتا ہے ۔ چرچے کبھی بیٹنگ لائین کے آہنی ہونے کے ہوتے ہیں اور کبھی باؤلنگ لائین کے ناقابلِ شکست ہونے کے مگر فیلڈنگ لب تشنہ رہ جاتی ہے اور بازی تلپٹ ہوجاتی ہے، آہ:
چاہ برباد کرے گی ، ہمیں معلوم نہ تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔روتے روتے ہی کٹے گی ، ہمیں معلوم نہ تھا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
غالباً آپ سب لوگ بارش نہ ہونے کی دعا مانگ رہے یوں گے، کہ پاکستان سری لنکا کا میچ ہو جائے، اور پاکستان جیت جائے ۔ میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ ایک اور زبردست ہند و پاک فائنل دیکھنے کو ملے گا!
 
Top