پر جو کچھ بھی ہو ہمیں اپنی پہلی بھابھی سے بہت پیار ہے ۔۔
بالکل اصل میں یہاں کی آب و ہوا ایسی ہے کہ تین تین چار چار شادیاں اور دو تو عام سی بات ہے ابھی میری ساس نے تین شادیاں کی ہوئی تھی اور گیارہ بچے آپ اندازے لگائیں کہ مجھے کسے کے بھی بچے پانچ سے نیچے نظر نہیں آئے۔ میں تو بعض دفعہ سوچتا ہوں کہ ایسی کیا بات ہے کہ انھیں کوئی سمجھاتا کیوں نہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین

ایسا نہ جانے کیوں ہے ہمیں بھی یہ دیکھ کع حیرت ہوئی ۔ہمارے بھائی کے بھی پانچ بچے ہیں ۔۔
 
یہ دونوں شہر ہمارے پسندیدہ ہیں لکھنو اور کراچی جب بھی ذکر ہوتا ہو تو آنکھ نم ہو جاتی ہے۔ مزے کی بات کہ دونوں ہی دیکھنے نصیب نہیں ہوئے۔
 
ایسا نہ جانے کیوں ہے ہمیں بھی یہ دیکھ کع حیرت ہوئی ۔ہمارے بھائی کے بھی پانچ بچے ہیں ۔۔
ہماری تو الحمدللہ ایک بیٹی ہے زرمینہ نام رکھا ہے اس کی پیدائش پر ایک شعر کہا تھا وہ آپ کی نذر ہے کہ
ہذا من فضل ربی میری قسمت میں تھے گنجینے
ز گلزار بہشت آمد مرے آنگن میں زرمینے
 
سیما علی

لائبریرین
ہماری تو الحمدللہ ایک بیٹی ہے زرمینہ نام رکھا ہے اس کی پیدائش پر ایک شعر کہا تھا وہ آپ کی نذر ہے کہ
ہذا من فضل ربی میری قسمت میں تھے گنجینے
ز گلزار بہشت آمد مرے آنگن میں زرمینے
ویسے ہم نے کئی بار سوچا پوچھیں ۔۔۔ماشاء اللہ آج آپ نے خود ہی بتایا اللہ پاک اپنی امان میں رکھے ۔۔آپ لوگوں کی آنکھوں کی ٹھن ڈ ک بنائے رکھے آمین ۔۔
 
وہاں کی یعنی کراچی کی نہاری کا بہت نام سنا ہے ہماری پسندیدہ ہے نہاری اس کا طرقہ کبھی بتائیے گا۔ لاہور سے بہت دفعہ کھائی ہے لیکن احباب کراچی میں غالبا جاوید نہاری والے ہیں ان کی بہت تعریف کرتے ہیں۔
 
ویسے ہم نے کئی بار سوچا پوچھیں ۔۔۔ماشاء اللہ آج آپ نے خود ہی بتایا اللہ پاک اپنی امان میں رکھے ۔۔آپ لوگوں کی آنکھوں کی ٹھن ڈ ک بنائے رکھے آمین ۔۔
نام میں تب سوچا تھا زرمینہ رکھوں گا جب شادی کا دور دور تک بھی کوئی خیال نہیں تھا۔
 
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
استاد شیخ ابراہیم ذوق خاقانی ہند

کس قدر منفرد ہے یہ شعر کہ زندگی اور موت کا فلسفہ کس خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے اور پنڈت برج نرائن چکبست صاحب کا یہ شعر کہ
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انھیں اجزا کا پریشاں ہونا
 
سیما علی

لائبریرین
لیجیے ہم لئے چلتے ہیں آپکو جاوید نہاری : ایک نہاری سب پر بھاری۔۔۔۔
محمد جاوید میاں نے 40 سال قبل فٹ پاتھ سے نہاری اور روٹی کا کاروبار شروع کیا اور آج ایک بارونق ہوٹل کے مالک ہیں۔نہاری صبح کا ناشتہ ہے تو دوپہر اور رات کا کھانا بھی۔
 
گل آپا جی کہاں چلی گئی ہے ہمارے ہاں تو بس ناشتے کا وقت ہوا جاتا ہے اور آج چاول ہی نہاری سمجھ کر کھائے جائیں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
استاد شیخ ابراہیم ذوق خاقانی ہند

کس قدر منفرد ہے یہ شعر کہ زندگی اور موت کا فلسفہ کس خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے اور پنڈت برج نرائن چکبست صاحب کا یہ شعر کہ
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انھیں اجزا کا پریشاں ہونا
کیسے کہیں؀
کیا ہے گر زندگی کا بس نہیں چلا
زندگی کب کسی کے بس میں ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو ثابت ہوا ۔
شیشہ ہو یا دل ہو آخر ٹوٹ جاتا ہے ۔۔۔۔
شیشہ ہو یا دل ہو
شیشہ ہو یا دل ہو
آخر ٹوٹ جاتا ہیں
ٹوٹ جاتا ہیں ٹوٹ جاتا ہیں
ٹوٹ جاتا ہیں
لب تک آتے آتے ہاتھو ں
سے ساگر چھوٹ جاتا ہے
چھوٹ جاتا ہے چھوٹ جاتا ہے
شیشہ ہو یا دل ہو
آخر ٹوٹ جاتا ہیں
کہنا تو یہ بھی چاہئے کہ
دل کا کھلونا ہائے ٹوٹ گیا💔💔💔
 
Top