سیما علی

لائبریرین
بے شک لڑی کی ترتیب برقرار نہ رہ سکی ، معذرت!
یہی ہم دیکھ رہے تھے ۔۔کہ ایسی ہڑ بونگ تو ہم مچاتے ہیں ! جب آپ کے بھیا ہمارے لکھتے ہوئے آوازیں لگا رہے ہوتے ۔۔۔ٰ ؔ ارے ہماری چائے میں دارچینی ڈالی کہ نہیں یا ہماری گولی کہاں رکھ دی ۔۔۔یا ہمارے دوست آرہے ہیں اتنی بیسن کی روٹیاں بنیں گی ۔۔۔شاہی ٹکرے بھی بنالینا یوسف بھائی کو بہت پسند ہیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہم منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

ورلڈ کپ کا سفرتمام کرکے جانے کب ہماری ٹیم وطنِ عزیز قدم رنجہ فرمائے گی۔میں ایک بار پھر یہی کہوں گا کہ یہ سب لوگ پاکستان کے سفیر ہیں ۔ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے ۔ ایک زمانہ تھاکہ ویسٹ انڈیزکو کرکٹ کا ان داتا خیال کیا جاتا تھا اور ابھی کچھ ہی دن کی بات ہے یہ خطاب آسٹریلیا پر جچ رہا تھا ۔ اِس سے پہلے انگلینڈ اور ایک زمانے میں سری لنکا یہ سب اپنے اپنے وقت میں کرکٹ کے ان داتا اور مائی باپ اور آل ان آل ہی تو تھے مگر گز رتا ہوا وقت اور بدلتی ہوئی رُتیں ٹھہرجائیں تو ایسا ممکن نہیں ۔ بات لمبی ہوجائے گی میں یہ کہہ رہا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ایک ایک رُکن پاکستان کا سفیر ہے ، پاکستان کی آن ،بان ، شان اور وقار ہے ۔تم جیتویاہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاسِ ادب میں جوشِ تمنا لیے ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں بھی ہوں اِک حباب میں دریا لیے ہوئے​
 
نیک نام رہیں ہمیشہ ملک کا نام روشن کریں درست کہا آپ نے کھیل میں ایسا آج ایک ٹایٹل کسی کے پاس ہے کل کسی کے پاس ۔۔
ورلڈکپ میں ایک ایسے جنگ زدہ ملک جس کی حکومت کو کوئی تسلیم نہیں کرتا نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی اور اس ٹیم نے شائقین کو زبردست تفریح فراہم کی۔
مشکلات کے باوجود اگر کسی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ہے افغانستان ۔۔۔۔ویری ویل ڈن
افغانستان
 
سیما علی

لائبریرین
مزے کی بات ہے کہ ۔میچ شروع ہونے پہلے افغانستان کی ٹیم جو ترانا پڑھتی ہے اور جس پرچم کے ساتھ ہوتی ہے ۔۔۔وہ اس سابق افغان حکومت کی نمائندگی کرتا ہے جو سنہ 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ختم ہو گئی تھی۔
اقتدار میں بیٹھی طالبان حکومت اس ٹیم کو تسلیم بھی کرتی ہے اور افغانستان کرکٹ بورڈ بھی ان کی تائید کرتا ہے۔۔۔۔
پاکستان کے خلاف ہی ان کا میچ دیکھ لیں۔ افغان ٹیم 282 رنز کے ہدف کا تعا قب کیا ۔ جارحانہ شروعات کے بعد حشمت اللہ شاہدی اننگز کے وسط تک پرسکون انداز میں کھیلتے رہے اور اس بات کو ممکن بنایا کہ بغیر کوئی خطرہ مول لیے رن ریٹ برقرار رکھا ۔ افغانستان یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت گیا۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

سیما علی

لائبریرین
گُلِ یاسمیں بٹیا کہاں ہیں چائے پلائیں آپکو آپکے لیے نمک پارے بھی ہیں ۔۔۔۔

IMG-0872.jpg

IMG-0870.jpg
 
کفرانِ نعمت نہیں گزارشِ احوالِ واقعی ہے کہ ہوٹلوں نے روایتی کھانوں کا نام ڈبو کر رکھ دیا ہے۔ نہاری ہو کہ پائے ، بریانی ہو یا پلاؤ ھلیم ہو چاہے دلیم حد یہ ہے کہ مچھلی جیسی شے بھی جو کہیں دور سے نہیں ، یہیں کراچی کے ساحلوں سے کراچی کے بازاروں میں آتی ہے مگر تل کر بیچنے والوں نے اِس میں بھی وہ قدرتی لذت وہ بوباس اور ذائقہ رہنے نہیں دیا جو خدا کی اِس نعمتِ عظمیٰ کا وصف ِ خاص بلکہ طرہِ امتیاز ہے ۔ یہی چیزیں جب گھر میں بنتی ہیں تو خدا ہماری ماؤں کو سلامت ، بہنوں کو آباد اور بچیوں کو خوش و خرم رکھے جن کے دم سے ہمارے باورچی خانے مہک رہے ہیں ، دسترخوان سجے ہیں ،فرانس،اِٹلی اور انگلینڈ کی کراکری پاکستان پہنچ کر خوش ہے اور اپنی قسمت پہ نازاں ہے :
ہم بڑے خوش نصیب ہیں ورنہ
آپ کو کس ۔سے پیار ہوتا ہے​
 
سیما علی

لائبریرین
یہی چیزیں جب گھر میں بنتی ہیں تو خدا ہماری ماؤں کو سلامت ، بہنوں کو آباد اور بچیوں کو خوش و خرم رکھے جن کے دم سے ہمارے باورچی خانے مہک رہے ہیں ، دسترخوان سجے ہیں
قدرت کا انمول تحفہ ہیں یہ رشتے سچی بات یہی ہے بھیا ۔۔آپکے تعریف کرنے سے ہمیں اپنے بیٹے اور بھائی فوراً یاد آ جاتے ہیں جنکو ہمارے ائیر پورٹ پر اترتے ہی ایک کی فرمائش ماں گھر چل کے ارہر کی دال چاول اور بھری ہوئی مرچ بنائیے گا۔دوسرے کی فرمائش بجیا پلیز ہمیں گلاوٹ کے کباب آپکے ہاتھ کے پراٹھے کھائے عرصہ ہوا ۔۔بس وہی کھانا ہے ۔۔۔۔سلامت رہیں بہنوں ماؤں بچیوں اور اپنی نصف بہتر کی قدر کرنے والے۔۔آدھا خون تو آپ لوگوں کی قدر سے بڑھ جاتا ہے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
غذائی اعتبار سے بھی فرنی بے حد مفید ہے ۔۔پر وہ بھی بٹیا گھر کی بنی ہوئی ۔۔یہاں تو دودھ میں اتنی ملاوٹ ہے کہ باہر کی ہر چیز سے ڈر لگتا ہے ہم آپکو اپنے ہاتھ سے بالکل شادیوں والی بنا کھلاتے ہیں ۔۔جلدی ان شاء اللہ ۔
 
سیما علی

لائبریرین
عقاب (شاہین)
علامہ اقبال رح کی شاعری کا ایک خوش رنگ پرندہ شاہین ہے جس کی بلند پرواز، قوت و طاقت اور عزم کا اظہار ان کے کلام میں ایسے ملتا ہے ...
برہنہ سَر ہے توعزم بلند پیدا کر
یہاں فقط سرِ شاہیں کے واسطے ہے کلاہ
؀
پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ
علامہؒ فرماتے ہیں کہ شاہیں کی زندگی ایک درویش کی سی ہے جس کا اپنا کوئی مسکن نہیں ہوتا بلکہ جہاں جگہ مل جائے وہیں بسیرا کر لیتا ہے۔اسی طرح شاہیں بھی اپنے لیے گھونسلہ نہیں بناتا ۔اور اپنی زندگی اپنے فرائض کی انجام دہی میں صرف کرنے میں لگا رہتا ہے۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ظاہر ہورہا ہے کل پروسوں سے کوئی یہاں نہیں آیا۔
طشتری میں رکھ نان قطائی پیش کرتے ہیں آہکو چائے کے ساتھ ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

ضحاک نام کا قدیم ایران میں ایک ظالم بادشاہ تھا جس کی نسبت یہ مشہور ہے کہ اس کے دونوں مونڈھوں پر دو سانپ پیدا ہو گئے تھے۔ اور آدمیوں کے دماغ ان کی غذا تھی۔
 
صلوة و سلام جناب سید الانبیاء، خاتم النبیین محمد الرسول اللہ صلی اللہ تعالٰی پر اور آپ کی آل اولاد پر، ازواج پر اصحاب پراور شہدا اور صالحین پر

السلام علیکم ورحمته اللہ وبرکاته
اللہ رب العزت اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے۔ ہمیں گمراہی سے بچائے، شر سے محفوظ رکھے اور ہدایت عطا فرمائے، صبر و شکر عطا فرمائے اور اپنی اور اپنے رسول علیہ الصلوة والسلام کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
یارب کرم بہ حال نصیر حزیں کہ او
ادنی گدائے کوچہ آل محمد است​
 
وجی

لائبریرین
طشتری میں رکھ نان قطائی پیش کرتے ہیں آہکو چائے کے ساتھ ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

شکریہ بہت بہت
امید ہے نان خطائی میں بادام اور کاجو بھی ہوگا۔
 
سیما علی

لائبریرین
سیما نے بادام اور کاجو بھی ڈالے ہیں نان خطائی میں۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

آخری تدوین:
Top