سیما علی

لائبریرین
فرزانوں میں سے ایسا کوئی دیوانہ پیدا ہوتا ہے۔۔تو وہ وہ کارنامے کردکھاتے ہیں جو فرزانے کبھی نہیں کرپاتے۔۔
اگر اس دنیا میں دیوانے نہ ہوتے تو شاید یہ دنیائے آب وگل کبھی کی بھک سے اڑ چکی ہوتی ۔۔۔
بے خطر کھود پڑا آتش نمردو میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
 

الف نظامی

لائبریرین
غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں
جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں

اپنی آغوش میں لے لیتا ہے جب اُن کا کرم
زندگی کے سبھی انداز بدل جاتے ہیں

(خالد محمود خالد نقشبندی)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
جم
غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں
جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں

اپنی آغوش میں لے لیتا ہے جب اُن کا کرم
زندگی کے سبھی انداز بدل جاتے ہیں

(خالد محمود خالد نقشبندی)
عجیب لگ رہا ہے کرم کو سبز ر نگ دینا۔کیوں بھئی ؟
 

سیما علی

لائبریرین
جم

عجیب لگ رہا ہے کرم کو سبز ر نگ دینا۔کیوں بھئی ؟

ظاہر ہے بھیا کہ ہم سبز رنگ سے نمائندگی
کرتے ہیں ۔۔۔کیو ں نہ ہو ۔۔۔سبز گنبد عاشقان رسولﷺ کی آنکھوں میں ٹھنڈک پہچاتا ہے ۔۔
السلام اے سبز گنبد کے مکیں
السلام اے رحمۃ اللعالمیں

السلام اے اے راحتِ قلبِ حزیں
السلام اے رفعتِ عرشِ بریں

السلام اے حامد و محمودِ حق
السلام اے نورِ نورِ اولیں

السلام اے بے مثیل و بے مثال !
السلام اے فخرِ افلاک و زمیں !

السلام اے خواجۂ کون و مکاں
السلام اے شاہِ دنیا شاہِ دیں

السلام اے صادق و سعد و سعید
السلام اے کہ امام السالکیں

السلام اے غایت کن السلام
السلام اے مظہرِ عین الیقیں
واصف علی واصف

السلام علیکم


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
شہد سے میٹھا ہے
ہمارا وعلیکم السلام تو قبول کیجیے ۔۔
شہد و شکر سے شیریں اردو زباں ہماری
ہوتی ہے جس کے بولے میٹھی زباں ہماری
 

سیما علی

لائبریرین
سوشل میڈیا سے شہرت ملی۔۔روپی کور 28 سالہ انڈین نژاد
کینیڈین شاعرہ ہیں جن کی شاعری کو سوشل میڈیا سے شہرت ملی۔ان کی انگریزی شاعری کی منفرد بات یہ ہے وہ نہایت سادہ اور مختصر الفاظ میں شعر کہتی ہیں ۔۔
حال ہی میں روپی کور کو انڈیا میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے کے وجہ سے بی جے پی کے حامیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ژولیدہ حال ہیں سب دست بدعا
رب ذوالجلال تیرے حضور باوضو
دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کے لئے بہتر کرے اور اس ملک کے نیرو کو چین کی باانسری بجانے سے باز رکھے ۔۔۔۔اور للہ خود فریبی، دکھاوے، نرگسیت، مسیحائی، نسخوں، ٹوٹکوںاور مخمصے سے جان چھڑا کر سنجیدگی سے پاکستان کے سنگین ہوتے مسائل پر توجہ دیں ۔۔
 

عظیم

محفلین
دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کے لئے بہتر کرے اور اس ملک کے نیرو کو چین کی باانسری بجانے سے باز رکھے ۔۔۔۔اور للہ خود فریبی، دکھاوے، نرگسیت، مسیحائی، نسخوں، ٹوٹکوںاور مخمصے سے جان چھڑا کر سنجیدگی سے پاکستان کے سنگین ہوتے مسائل پر توجہ دیں ۔۔
خدا آپ کی دعائیں قبول فرمائے
 

سیما علی

لائبریرین
چونکہ کسی کو اس سے غرض نہیں کہ حالات کس طرف جارہے ہیں ۔جب صرف ذاتی مفادات غالب آجائیں تو یہی حالات ہو جاتے ہیں 🥲🥲🥲
وجی بھیا


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
جلد بتائیں سب کہاں مصروف ہیں کیا مزدور کا دن منا رہے ۔۔
خاک ہے جس کا مقّدر وُہ نگینہ دیکھا
ہم نے مزدور کے ماتھے کا پسینہ دیکھا
۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا سلام قبول کیجیے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-0977.png
ثمرین آجائیں ہم نے بہت اچھی چائے بنائی ہے سب کے لئے اور سب سے پہلے آپکے لئے ۔۔۔
 
Top