گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ظلم کی طرح ہے ہمارے اوپر لسوڑوں کے اچار سے دوری۔ ویسے ہم لسوڑوں کو لیسوے کہتے ہیں ۔کبھی کبھی لسوڑے بھی کہہ لیتے ہیں پیار سے۔
ہماری امی ہر سال یہ اچار بنایا کرتی تھیں ۔
ضرور مزے کا ہوتا ہے۔ اور ہم لسوڑا کسی اور کو بھی کہتے ہیں۔
بوجھیں تو جانیں :ROFLMAO:
 
رہ گئے ہم پیچھے پسوڑی کا مطلب سمجھانے میں،
خیر پسوڑی محض پریشانی نہیں بلکہ ایسی پریشانی ہے جس سے کوئی بھگدڑ، ہنگامہ خیزی اور ہلچل بھی منسلک ہو۔
یعنی اگر کوئی پریشانی میں اٹوانٹی کھٹوانٹی لے کر پڑا ہو تو اسے پریشانی تو ہوگی پسوڑی نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذات باری کا کرم اور آپ دوستوں کی دعاؤں سے الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں
ڈھیروں دعائیں آپکی سلامتی سکون اور صحت کے لئے ۔۔
جیتے رہیے 😇😇🥰🥰

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جلدی سے دے دیجئیے پیپسی۔ اور ساتھ ہئ ایک سوال کا جواب دیجئیے۔
ڈینکی لگانے کا کیا مطلب ہوتا ہے
 
Top