‘زلف‘

عمر سیف

محفلین
کھل رہی ہے رفتہ رفتہ زلف شام یاد پھر
ڈوبتا ہے اس اندھیرے میں دل برباد پھر
اپنے اپنے انتخاب آرزو کی بات ہے
شاد ہوتا ہے کوئی دل اور کوئی ناشاد پھر
 

عمر سیف

محفلین
تيرا مکھڑا سلونا کيا کروں ميں
يہ مٹی کا کھلونا کيا کروں ميں
ميرے بالوں ميں چاندی آ گئی ہے
تيری زلفوں کا سونا کيا کروں ميں
 

عمر سیف

محفلین
جب سمندر میں ہوا تیز ہوئی
شورشِ سیلِ بلا تیز ہوئی
رات آئی تو کھلا اس کا ہنر
نکہتِ زلفِ دوتا تیز ہوئی
 

عمر سیف

محفلین
آہ چاندنی بھی میری طرح جاگ رہی ہے
پلکوں پہ ستاروں کو لیئے رات کھڑی ہے
غزلوں نے وہیں زلفوں کے پھیلا دیئے سائے
جن راہوں پہ دیکھا ہے بہت دھوپ کڑی ہے
 
تعارف والے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف دے دیں۔

اکاؤنٹ سیٹ اپ 80% مکمل

ہمارا مشورہ ہے کہ یہاں گزارے گئے وقت کا پورا لطف لینے کے لئے مندرجہ ذیل کی تکمیل کریں۔:
  • فورم میں اپنا تعارف پیش کریں

    سر اس زمرے میں تو پہنچ گیا اب کہاں کلک کرو ؟

    آیا نیا دھاگہ بنانہ پڑے گا یا پھر ؟؟ :( اگر پرایئوٹ چیٹ کرنا یہاں ممکن ہو ، آپشن ہو ، تو پلیز وہاں آکر کسی طرح ان ابتدائی مشکلات سے میری گلو خلاصی کروادیں
 
Top