الف عین

لائبریرین
مزے میں ہیں ہم، یہ سعودی عرب ہے
یہاں ویسے بجلی تو جاتی ہی کب ہے
مگر یہ سنا ہے کہ اپنے دکن میں
چارآورس پاور میں کٹ بے سبب ہے
ادب دوست کو چاہئے دن میں سو جائیں
ہے ان کا مداوا ہے، کہ دن میں بھی شب ہے
 

الف عین

لائبریرین
فرعولن فعولن کی رٹ کیوں لگی ہے؟
فرعولن فعولن کی رٹ یوں لگی ہے
کہ سب کا یہ دعویٰ ہے شاعر ہیں ہم بھی
فعولن فعولن کے ماہر ہیں ہم بھی
 
مزے میں ہیں ہم، یہ سعودی عرب ہے
یہاں ویسے بجلی تو جاتی ہی کب ہے
مگر یہ سنا ہے کہ اپنے دکن میں
چارآورس پاور میں کٹ بے سبب ہے
ادب دوست کو چاہئے دن میں سو جائیں
ہے ان کا مداوا ہے، کہ دن میں بھی شب ہے
نوازش ہے استاد نے حل بتایا :daydreaming:
نیا راستہ ہے مجھے جو دکھایا :daydreaming:
جو میری خطا ہے وہ استاد کے سر (y)
کہ شاگرد ہوں آپکا بندہ پرور:daydreaming::daydreaming:
جو بگڑوں گا میں تو مجھے کیا بُرا ہے:bee:
مجھے تو بزرگوں سے نسخہ ملا ہے:dancing::dancing:
 
نوازش ہے استاد نے حل بتایا :daydreaming:
نیا راستہ ہے مجھے جو دکھایا :daydreaming:
جو میری خطا ہے وہ استاد کے سر (y)
کہ شاگرد ہوں آپکا بندہ پرور:daydreaming::daydreaming:
جو بگڑوں گا میں تو مجھے کیا بُرا ہے:bee:
مجھے تو بزرگوں سے نسخہ ملا ہے:dancing::dancing:
تجاویز سب دے رہے تھے مسلسل
چلو مسئلہ آپ کا تو ہوا حل
 
تجاویز سب دے رہے تھے مسلسل
چلو مسئلہ آپ کا تو ہوا حل
بہت ہے نوازش سبھی دوستوں کی
پہ عادت نہیں چھوٹتی مدتوں کی
مگر حل جو استاد نے ہے بتایا
طریقہ جو شاگرد کو ہے سکھایا
یہ شوخی ہے ان کی یہ ان کی ادا ہے
انہوں نے برائے تفنن کہا ہے
 
بہت ہے نوازش سبھی دوستوں کی
پہ عادت نہیں چھوٹتی مدتوں کی
مگر حل جو استاد نے ہے بتایا
طریقہ جو شاگرد کو ہے سکھایا
یہ شوخی ہے ان کی یہ ان کی ادا ہے
انہوں نے برائے تفنن کہا ہے
بہت خوب، یعنی ہے بات اب بھی جاری
اترتی نہیں آپ کی یہ خماری
ہے اک مشورہ آپ گر اس کو مانیں
کہ دن کو بھی سوئیں نہ، آپ ایسی ٹھانیں
 
چلیں ، ایک حل مجھ سے بھی جائیں سنتے
کہ لیٹے رہیں آپ چوبیس گھنٹے
کبھی تو چلی آئے گی نیند بھائی!
جمے رہنا ، مت چھوڑنا چار پائی
نہ دن ، نہ شب میں کبھی اس سے ہٹنا
جو ہو معترض تو جواب اس کو دینا
تمھیں کیا پتا ، آج میں کیا سے کیا ہوں
کہ دن رات میں ایک کرنے لگا ہوں
 
بہت خوب، یعنی ہے بات اب بھی جاری
اترتی نہیں آپ کی یہ خماری
ہے اک مشورہ آپ گر اس کو مانیں
کہ دن کو بھی سوئیں نہ، آپ ایسی ٹھانیں

میں راتوں میں جاگوں میں دن میں بھی جاگوں
جہاں نام ہو نیند کا واں سے بھاگوں
نشہ ٹوٹے میرا تو آئے خماری
مجھے بات اچھی لگی ہے تمھاری
مگر دیکھ لو یار فاروق احمد
کہیں کام سارا ہی الٹا نہ ہو جائے
 
چلیں ، ایک حل مجھ سے بھی جائیں سنتے
کہ لیٹے رہیں آپ چوبیس گھنٹے
کبھی تو چلی آئے گی نیند بھائی!
جمے رہنا ، مت چھوڑنا چار پائی
نہ دن ، نہ شب میں کبھی اس سے ہٹنا
جو ہو معترض تو جواب اس کو دینا
تمھیں کیا پتا ، آج میں کیا سے کیا ہوں
کہ دن رات میں ایک کرنے لگا ہوں

ادا شکریہ آپ کا بھی کروں گا
ذرا جمعہ پڑھ لوں میں بھائی اسامہ
 
ہے اچھا، اسامہ بھی تشریف لائے
کہ آمد یہ ان کی ہے رونق بڑھائے
ادب دوست دن کو ہی سوتے ہیں بھائی
کہ شب کو انہیں نیند سکھ سے نہ آئی
تمنا ہے ان کی کہ شب کو یہ سوئیں
نئے دن کی خاطر یہ سپنے پروئیں
مگر کچھ تو تفصیل ہم کو بتائیں
تو پھر ہم انہیں کوئی حل بھی سجھائیں
ہیں شادی شدہ یا ابھی تک کنوارے؟
خدا ان کے جیون کا ہر دن نکھارے
اگر ہیں کنوارے تو حل اور ہو گا
جو شادی شدہ ہیں تو چھل اور ہو گا:silent3::silent3::silent3:
 
بہت خوب ، یعنی کہ اک مثنوی اب
بہت خوب صورت سی پڑھ پائیں گے سب
جہاں بھر میں چرچا بھی عام اس کا ہوگا
"ادب دوست کی نیند" نام اس کا ہوگا
سمجھ دار کو اس میں حکمت ملے گی
جو پابند ہیں ان کو راحت ملے گی
ہیں اس آسماں میں بہت چاند تارے
مزاح اس میں پائیں گے شوقین سارے
فعولن کی تمرین ہر مبتدی کو
روانی کی لذت ہر اک منتہی کو
اسامہ کی باتوں کا یہ ہے خلاصہ
ہے اس مثنوی میں ہر اک کو دلاسا​
 
نہیں مجھ کو یارا میاں مثنوی کا
سنو ! مسئلہ حل جو کر دے کسی کا
وہی دوست ہے اور وہی یار سچا
بہت سوں سے پیارا بہت سوں سے اچھا
مجھے رات کو نیند آتی نہیں ہے
تو دن میں تھکاوٹ بھی جاتی نہیں ہے
نتیجہ یہ ہے رات برباد میری
ہے ویسے طبیعت بھی آزاد میری
تو مشکل مجھے ایسی ہرگز نہیں ہے
کہ راتوں کو سونا ہی منزل نہیں ہے
جو تھک ہار کر صبح کو لیٹتا ہوں
بدن کی میں بے چارگی دیکھتا ہوں
نہ سوتا ہوں میں جاگتا بھی نہیں ہوں
مسائل سے پر بھاگتا بھی نہیں ہوں
مگر اس خرابی سے کڑھتا تو ہے دل
میں حل ڈھونڈتا ہوں اگرچہ ہے مشکل
مگر دوستوں میں فعولن کے خاطر
مجھے کہنا یہ ہے رکھیں جمع خاطر
کریں مسئلے پر فعولن فعولن
خدا تجھ کو آباد رکھے فعولن
فعولن یہ تو ہے کہ تیرے سبب سے
بہت ہو گئی جان پہچان سب سے
لیا نام استاد نے بھی ہمارا
ہمارے مقدر کا چمکا ستارا
اسامہ بھی آئے الف عین آئے
فعولن تجھے اب کے اللہ بچائے
مرا تو یہ پہلا ہی بحری سفر ہے
مگر آپ حضرات کا بحر گھر ہے
حرارت سے الفاظ کی نہ جلا دیں
کہ منظر سے تجھ کو نہ بلکل ہٹا دیں
بلاغت لطافت سے کاندھا ملا کر
ہے باندی فصاحت تخیل ہے نوکر
روانی پر انکی لغت جھومتی ہے
سلاست تو انکے قدم چومتی ہے
روانی میں اس طرح کہتے ہیں جملے
وہ گویا کہ ہوں شہسواروں کے حملے
یکے بعد دیگر چلے آرہا ہے
یا جیسے کہ طوفاں کوئی آرہا ہے
یا جیسے جھپٹتا ہے کوئی پِلنگ
فضاؤں میں شِکرے کی جیسے ہو جنگ
یا نکلے کوئی تیر جیسے کماں سے
یا جیسے کہ بجلی گرے آسماں سے
یا جیسے کوئی لاٹھی کی چوٹ مارے
یا بھانجے بنوٹ اور پھر چوٹ مارے
روانی ہے انکی یا دریا کا پانی
بہا کے تجھے یہ نہ لے جائے جانی
فعولن یہ ضد تو تری جان لے گی
تو بچ جائے گی جو کہا مان لے گی
اگر اب بھی خواہش ہے تیری فعولن
کہ برتیں تجھے تب ہو سیری فعولن
تو پھر ٹھیک ہے جیسے مرضی ہو تیری
بتایا تجھے پر نہ مانی تو میری
اب استاد ہیں اور تو ہے فعولن
مری تو یہی گفتگو ہے فعولن​
 
آخری تدوین:
مگر اس خرابی سے کڑھتا تو ہے دل
میں حل ڈھونڈتا ہوں اگرچہ ہے مشکل

ادب دوست دن کو ہی سوتے ہیں بھائی
کہ شب کو انہیں نیند سکھ سے نہ آئی
تمنا ہے ان کی کہ شب کو یہ سوئیں
نئے دن کی خاطر یہ سپنے پروئیں
مگر کچھ تو تفصیل ہم کو بتائیں
تو پھر ہم انہیں کوئی حل بھی سجھائیں
ہیں شادی شدہ یا ابھی تک کنوارے؟
خدا ان کے جیون کا ہر دن نکھارے
اگر ہیں کنوارے تو حل اور ہو گا
جو شادی شدہ ہیں تو چھل اور ہو گا:silent3::silent3::silent3:
 
Top