الف عین

لائبریرین
فعولن ہمیں یاد آتا نہیں ہے
یہ کھیل ایسا ہے، سب کو بھاتا نہیں ہے
تو جن کو بھی کچھ اس میں آتا مزا ہے
نہ آئیں تو ان کے لئے یہ سزا ہے
کہ جب بھی یہاں اس لڑی میں وہ آئیں
مکمل کوئی مثنوی ساتھ لائیں
۔۔مگر دیکھنا میں سزا سے بری ہوں
 
بتائیں ہمیں روز و شب کی کہانی
ہو اپنے ہی لہجے میں اپنی کہانی
بڑی مختصر سی کہانی مری ہے
گناہوں سے پُر یہ جوانی مری ہے
کروں کیا مصیبت بہت ہی بڑی ہے
ہمیں ہر گھڑی اس جہاں کی پڑی ہے
ہو دولت بھی شہرت بھی عزت بھی حاصل
رہے عمر بھر ہم عبادت سے غافل
کوئی وید کوئی مسیحا تو ڈھونڈو
جو پھیرے مرا دل وظیفہ تو ڈھونڈو
جہاں بھر میں عبرت کے بے حد نشاں ہیں
جہاں پر بھی دیکھو وہیں پر عیاں ہیں
مگر دل یہ میرا سیاہ ہو چکا ہے
یہ نیکی سے عاری، تباہ ہو چکا ہے
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
مغز اس قدر اب کھپائیں ہی کیسے؟
نکلتی ہے جاں گھٹتا ہے دم مگر یہ
گرفتِ قلم میں نہیں آتا یارو
" فعولن فعولن فعولن فعولن "
( اساتذہ سے معزرت کے ساتھ کہ الف گرانے کے علاوہ کچھ سوجھا نہیں :( )
 

الف عین

لائبریرین
میں عرصے کے بعد اب یہاں آ سکا ہوں
کئی دن پڑے، ’کلک رنجا‘ ہوا ہوں
خوشی ہے کہ سب کو یہ بھاتی بہت ہے
لڑی ہے کہ سب کو بلاتی بہت ہے
اسی کی کشش سے کھنچے جاتے ہیں سب
فعولن فعولن رٹے جاتے ہیں سب
 
بہت خوبصورت لڑی ہے یہ بے شک
اُسامہ کو، سب محفلیں کو مبارک
فعولن فعولن فعولن فعولن
یہیں محفلیں نے بنایا نشیمن
کشش ہےیہ اس خوبصورت لڑی کی
اچھوتی لڑی واقعی سرسری کی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
فعولن فعولن کا مقصد یہی ہے
خطاتو ہر اک شخص سے لازمی ہے
بدونِ خطاہم بڑھیں آگے کیسے
تجربات حاصل کریں گے ہم ایسے
فعولن فعولن فعولن فعولن
فعولن کا دھاگا طویلُُ طویلُُ
لگایا فعولن کو عربی کا تڑکا
کہ دیکھیں لگےمحفلیں کو یہ کیسا
خطا کوئی ہو ہم سے تو تم بتاؤ
ہمیں بھی سناؤ ہمیں بھی سکھاؤ
تو سید فصیح اس کو جاری ہی رکھنا
فعولن کی مشقیں نہ تم چھوڑ دیانا
اور اک مشورہ میرا یہ سنتے جاؤ
اسی طرح دھاگے کو آگے بڑھاؤ
ذہن ذہن کو آپ نے جو کہا ہے
یہ کلمہ" مغز" کی طرح کا کہا ہے
اسے مغز والی مثالوں سے سمجو
کہ" ہ" اس کی ساکن ہے یہ غور کرلو
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
یہاں جتنے نو مشق ہیں، وہ بھی آئیں
اور اس کھیل کو خوب آگے بڑھائیں
یہاں کھیل کا کھیل ، سبق کا سبق ہے
جو سمجھو تو آساں، نہ سمجھو، ادق ہے
چلو، اب فٹا فٹ یہ مجھ کو بتاؤ
غلط کیا کہا میں نے، یہ تو دکھاؤ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں جتنے نو مشق ہیں، وہ بھی آئیں
اور اس کھیل کو خوب آگے بڑھائیں
یہاں کھیل کا کھیل ، سبق کا سبق ہے
جو سمجھو تو آساں، نہ سمجھو، ادق ہے
چلو، اب فٹا فٹ یہ مجھ کو بتاؤ
غلط کیا کہا میں نے، یہ تو دکھاؤ
مجھے ایک نکتہ نظرآیا اس میں
مگر نہ بتاؤں گا اس وقت تک میں
کہ جب تک نہ اس کو کوئی اور دیکھے
غلطکیا ہے اس میں وہ خودیہ بتائے
 
یہاں جتنے نو مشق ہیں، وہ بھی آئیں
اور اس کھیل کو خوب آگے بڑھائیں
یہاں کھیل کا کھیل ، سبق کا سبق ہے
جو سمجھو تو آساں، نہ سمجھو، ادق ہے
چلو، اب فٹا فٹ یہ مجھ کو بتاؤ
غلط کیا کہا میں نے، یہ تو دکھاؤ
ادب کا میں دامن جو چھوڑوں تو کیسے
ہے حکم آپ کا ورنہ کرتا نہ ایسے
یہاں کھیل والا جو مصرعہ ہے اس میں
سبق کا جو ہے سین وہ ہے زیادہ
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
فعولن فعولن کا مقصد یہی ہے
خطاتو ہر اک شخص سے لازمی ہے
بدونِ خطاہم بڑھیں آگے کیسے
تجربات حاصل کریں گے ہم ایسے
فعولن فعولن فعولن فعولن
فعولن کا دھاگا طویلُُ طویلُُ
لگایا فعولن کو عربی کا تڑکا
کہ دیکھیں لگےمحفلیں کو یہ کیسا
خطا کوئی ہو ہم سے تو تم بتاؤ
ہمیں بھی سناؤ ہمیں بھی سکھاؤ
تو سید فصیح اس کو جاری ہی رکھنا
فعولن کی مشقیں نہ تم چھوڑ دیانا
اور اک مشورہ میرا یہ سنتے جاؤ
اسی طرح دھاگے کو آگے بڑھاؤ
ذہن ذہن کو آپ نے جو کہا ہے
یہ کلمہ" مغز" کی طرح کا کہا ہے
اسے مغز والی مثالوں سے سمجو
کہ" ہ" اس کی ساکن ہے یہ غور کرلو


سمجھ لیا میں نے مغز والا سبق بس
رکھوں گا ہمیشہ اسے یاد اب تو
رہی بات اس دھاگے کی تو برادر
یہ میرا منافع ہے، یوں بات کرنا
ہو سکتا ہے ہو جائے تاخیر کبھی تو
یہ مت سوچیئے گا کہ غائب میں ہو گیا ”:) :)

لگایا ہے جو بھائی عاطف نے تڑکا
مجھے تجربہ کب ہے اتنا ابھی تک
کہ بتلا سکوں کچھ، بھلا یا برا ہے
یہ تازہ طویلُُ طویلُُ کا تڑکا
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
یہاں جتنے نو مشق ہیں، وہ بھی آئیں
اور اس کھیل کو خوب آگے بڑھائیں
یہاں کھیل کا کھیل ، سبق کا سبق ہے
جو سمجھو تو آساں، نہ سمجھو، ادق ہے
چلو، اب فٹا فٹ یہ مجھ کو بتاؤ
غلط کیا کہا میں نے، یہ تو دکھاؤ

ہمارے شاہ استاد و بہت محترم، میں
سراہوں گا فاروق بھائی کا نقطہ
:) :)
 
Top