الف عین

لائبریرین
میاں تاب بے تاب کیوں ہو رہے ہیں
یہ ہے کھیل ، اس میں تو سب ہے گوارا
اگر کوئی اک لفظ کا ہی تلفظ
غلط باندھ دے، تو زباں کا ہے ’مسلا‘
تو پھر اس کی تصحیح بھی ہے ضروری
کہ ’مسلا‘ غلط، مسئلہ واقعی ہے
’صِرِف‘ صرف کو کاشف اسرار باندھیں
تو اس کی درستی بہت لازمی ہے
 
بہت ہی نرالا انوکھا واعلا
ہے جس نے نکالا غضب کا نکالا
سلامت رہے یہ لڑی دینے والا
" کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے"
خصوصاً وہ باتیں جو ارشاد کرتے
جناب مکرم الف عین صاحب
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
ذرا دیکھ لیجے کہ اک ہم ہیں جو مرد کہلا رہے ہیں اور آپس میں کچھ گفتگو کے لیے بھی یہی سوچتے ہیں کہ کیا گفتگو ہو؟ یہیں کچھ خواتین آجائیں گی تو ذرا دیکھیے گا لڑی کی طوالت۔;)
(فعولن کی تکرار کی ہے یہاں پر)
 
ذرا دیکھنا کیا، ہے بات آپ کی ٹھیک، مگر عورتوں کو نہیں کام کوئی، ہیں گپیں تو گپیں، تو گپیں ہی گپیں۔ نہیں مرد کو کچھ ذرا بھر فراغت، کہ اتنی طوالت میں گپیں ہی ہانکے۔
 

شکیب

محفلین
ذرا یہ تو بتلاؤ تابش اخی، محترم آسی صاحب کہاں ہیں نظر ہی نہیں آ رہے آج کل میں پریشان ہوں ،کتنے عرصے سے اک ذاتی پیغام بھیجا ہوا ہےمگر کچھ جواب ہی نہیں مل رہا ہے۔
محمد تابش صدیقی
 
Top