محمداحمد فروری 22، 2013 یہی ہوا، یہی بے مہر و بے لحاظ ہوا ۔۔۔ یہی نہ ہو تو چراغوں میں روشنی بھی نہ ہو۔
محمداحمد فروری 20، 2013 دل ناداں نہ دھڑک اے دل ناداں نہ دھڑک ۔۔۔ کوئی خط لے کے پڑوسی کے گھر آیا ہوگا ۔۔۔ کیف بھوپالی
محمداحمد فروری 20، 2013 غم کا بادل جو چھائے ، تو ہم مسکراتے رہیں، اپنی آنکھوں میں آشاؤں کے دیپ جلاتے رہیں۔
محمداحمد فروری 19، 2013 میں خاک ہی سے بنا تھا تو کاش یوں ہوتا ۔۔۔۔۔کہ اُس کے ہاتھ سے گرتے ہی ٹوٹ جاتا میں ۔ انور شعور
محمداحمد فروری 19، 2013 ہم بھی تھے یوں تو محوِ تماشائے دہر پر ۔۔۔۔ دل میں کھٹک سی تھی کہ تماشا کچھ اور تھا ۔۔۔۔ (خاکسار)
محمداحمد فروری 15، 2013 کہاں گئے وہ لہجے دل میں پھول کھلانے والے ۔۔۔ آنکھیں دیکھ کے خوابوں کی تعبیر بتانے والے ۔۔ عزم بہزاد
محمداحمد فروری 13، 2013 اب مجھے کوئی محبت کا دلائے نہ یقیں ۔۔۔ جو مجھے بھول نہ سکتے تھے مجھے بھول گئے ۔
محمداحمد فروری 13، 2013 اب مجھے کوئی محبت کا دلائے نہ یقیں ۔۔۔ جو مجھے بھول نہ سکتے تھے مجھے بھول گئے ۔
فرخ منظور فروری 12، 2013 آپ کے سٹیٹس کا شعر دیکھ کر مجھے ایک شعر یاد آ گیا۔ شاید قتیل شفائی کا ہے۔ مقیّد کردیا یہ کہہ کر سانپوں کو سپیروں نے یہ انسانوں کو انسانوں سے ڈسوانے کا موسم ہے
آپ کے سٹیٹس کا شعر دیکھ کر مجھے ایک شعر یاد آ گیا۔ شاید قتیل شفائی کا ہے۔ مقیّد کردیا یہ کہہ کر سانپوں کو سپیروں نے یہ انسانوں کو انسانوں سے ڈسوانے کا موسم ہے
محمداحمد فروری 11، 2013 جنگل میں سانپ شہر میں بستے ہیں آدمی۔۔۔ سانپوں سے بچ کے آئیں تو ڈستے ہیں آدمی۔ بشکریہ عمر اعظم صاحب
محمداحمد فروری 11، 2013 کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کو ۔۔۔۔ کچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر ۔۔۔۔ سلیم کوثر
ہم نے اپنے ایک دوست کو اپنا ایک شعر بھیجا تھا، نیچے یہی نام درج کردیا۔ ہمارے دوست ایس ایم ایس پر بہت سے ادبی دوستوں سے منسلک ہیں۔ اُنہوں نے ہمارا شعر اسی طرح نہ جانے کس کس کو بھیج دیا۔