نتائج تلاش

  1. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    بھائی صاحب ! میں یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ آپ کے کلام کو سمجھنے کے لیے اگر مجھے لغت دیکھنی پڑے(بعض اوقات ایسا ہوتا بھی ہے۔ لیکن میں اسے ایسے لیتا ہوں کہ میرے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوگیاہے) تو کیا میں اسے آپ کے کلام کا عیب کہوں؟
  2. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترمہ!سب کی (جن میں یقین ہے کہ میں بھی شامل ہوں)تعریف کرنے کا شکریہ۔ کوئی بھی تخلیقی کام کرنا ہو چاہے وہ سلائی کڑھائی کرناہو، سویٹر کا ڈیزائن بنانا ہو یا کاغذ کے پھول بنانے ہوں ۔خونِ جگر مانگتے ہیں۔ اور ہر تخلیق کار کو ایک جیسے مراحل سے ہی گذرنا پڑتا ہے۔ اگر بحث ایمانداری سے اور دلیل کی...
  3. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم ارشد رشید صاحب! آپ کا شکریہ کہ آپ دوبارہ متوجہ ہوئے۔ سر!میں صرف اصول سمجھنا چاہ رہا ہوں کہ یہ کیسے پتہ چلے گا کہ 1- کون سے الفاظ غرابت کے زمرے میں آتے ہیں؟ (کیا اس کے لیے سارا اردو ادب ازبر کرنا ہوگا؟) 2- کون ایسے الفاظ کی فہرست بنائے گا جو سب کے لیے قابلِ قبول ہوگی؟ کیونکہ ہر بندے کی...
  4. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم بھائی عبدالرووف صاحب! اگر یہ بات بھی ہے تو پھر کون ایسے الفاظ کی فہرست مرتب کرے گا جوغرابت کے زمرے میں آتے ہیں۔ آپ کے کلام میں ایسے الفاظ ہوں گے جو مجھے لغت دیکھے بغیر سمجھ نہیں آئیں گے لیکن کسی اور کے لیے وہ مانوس ہوں گے۔ اب میں کہوں کہ یہ عیب ہے تو پھر ہر طرف عیب ہی عیب نظر آئیں گے۔آپ...
  5. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم ارشد رشید صاحب ! نہایت ادب کے ساتھ گذارش ہے کہ پھر ان الفاظ کا مقصد بتادیں کہ یہ اردو لغت میں کیوں ہیں؟ صرف اس کی ضخامت بڑھانے کے لیے۔
  6. خورشیداحمدخورشید

    آزاد نظم (میں کون ہوں)

    محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ کوئی مجھے بتائے میں کون ہوں میں کیا ہوں خوش خُلق ہوں میں ایسا۔ ہیں معترف ملائک بدطینتی پہ میری طاغوت کو فخر ہے سفاک ہوں میں قاتل یا نرم دل مسیحا تقصیر کی سزا یا مانگی ہوئی دعا...
  7. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم ارشد رشید صاحب ! آپ میرے سینئر ہیں اور قابلِ احترام بھی۔ آپ اس مغالطے کا شکار کیوں ہوگئے ہیں کہ میں کوئی نئی اصطلاح یا کوئی نیا لفظ ایجاد کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے لنک بھی اسی لیے شیئر کیا تھا کہ یہ اصطلاح پہلے سے اردو میں موجود ہے۔ آپ اسے ایجاد کرنا کیوں کہ رہے ہیں۔ آپ کی رائے آپ کی طرح...
  8. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    جناب شکیل صاحب!میں ہمیشہ سادہ زبان ہی استعمال کرتا ہوں اور وجہ یہ ہے کہ مجھے آتی ہی سادہ زبان ہے۔بعض اوقات قافیہ کا خیال رکھتے ہوئے کچھ کہنا مشکل ہو جاتا ہے تو بقول استاد صاحب کے پھر اس طرح کی قافیہ پیمائی کرنی پڑتی ہے۔ایسا کرکے استادی دکھانا مقصود نہیں ہوتا بلکہ اسے آپ کم علمی کا اظہا ر کہ سکتے...
  9. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم ارشدرشیدصاحب! اسلوب تو بہت آگے کا معاملہ ہے ۔ اس کااپنے لیے استعمال میں جائز نہیں سمجھتا۔ آپ کے جواب سے ظاہر ہے کہ آپ کا مدعا اسلوب نہیں زبان ہی تھا۔لیکن میرے سوال کا جواب پھربھی نہیں آیا ۔ سوال یہ تھا کہ کیا اردو لغت کے الفاظ اردو نہیں ہیں۔ اور لازم ہے کہ شاعری میں پہلے سے استعمال شدہ...
  10. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم ارشد رشید صاحب! آپ کا شکریہ کہ آپ نے اصلاح کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ آپ مجھے دل برداشتہ بھی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن آپ نے کھل کر لکھا اور نیک نیتی سے لکھا۔ سر! آج کل ایسے لوگ بہت کم ملتے ہیں ۔ اب سوال میرا یہ ہے کہ اگر استعمال کی گئی زبان میرااپنا اردو ورژن ہےتو پھر یہ الفاظ اردو...
  11. خورشیداحمدخورشید

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    محترم جناب سرور عالم راز صاحب! جواب عنایت فرمانے پر آپ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ایک گستاخی کی اجازت چاہوں گا۔ وہ یہ کہ اللہ سے جو توفیق آپ نے مانگی ہے اس پر آمین کہنے کی بجائے میری دعا یہ ہوگی کہ اللہ تعالٰی آپ کو تندرست و توانا رکھے اور علم کا جو بیش قیمت سرمایہ آپ کے پاس ہے علم کے طالب اس سے...
  12. خورشیداحمدخورشید

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    محترم جناب سرور عالم راز صاحب! آپ کاشکرگذار ہوں کہ آپ نے میرے مراسلے کو قابلِ توجہ سمجھااور جواب کے لیے اپنے مصروف یا آرام کے اوقات میں سےوقت بھی دیا۔ آپ نے فرمایاکہ کیا غزل کہنے کے لیے مخصوص موضوعات ہیں؟ اگر ایسا ہے تو وہ کون سے ہیں؟ غزل کےمزاج اور تہذیب کی باریکیاں سیکھنے والوں کو کون...
  13. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم سر الف عین صاحب! متبادل حاضر ہے محفوظ اگر ملک میں دستور نہیں ہے کوئی بھی وہاں صاحبِ مقدور نہیں ہے اگرمطلب نیک بھی لیا جائے تو واعظ کہتا ہےکہ مرحوم چونکہ رومانی شاعری کرتا تھا اس لیے وہ نیک نہیں ہے۔ سر ! منشور کا مطلب یہاں پر پراگندہ شدہ، تتر بتر، بکھرا ہوا لیا گیا ہے بستی تھی...
  14. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترمہ صابرہ امین صاحبہ !آپ جیسے سخن ور کی حوصلہ افزئی ٹانک کا کام کرتی ہے۔ بہت شکریہ!
  15. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم سر الف عین صاحب روانی کے کچھ مسائل واقعی ہیں ۔ آپ کے ارشادات کے مطابق دوبارہ کہنے کی کوشش کی ہے۔ آپ سے نظر ثانی کے درخواست ہے۔ جس ملک میں محفوظ جو دستور نہیں ہے کوئی بھی وہاں صاحبِ مقدور نہیں ہے رومانی سخن ور تھا وہ مرحوم چنانچہ -------- یا -------- مرحوم سخن ور...
  16. خورشیداحمدخورشید

    غزل (2023-08-05)

    محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ محفوظ جہاں ملک کا دستور نہیں ہے جمہور وہاں صاحبِ مقدور نہیں ہے حابس نے ہے محبس کی جو وسعت کو بڑھایا قیدی کو گماں ہے کہ وہ محصور نہیں ہے مرحوم سخن ور تھا محبت کے سخن کا واعظ کو...
  17. خورشیداحمدخورشید

    خورشید رضوی یوں تو وہ شکل کھو گئی گردشِ ماہ و سال میں ،،، (خورشید رضوی)

    اصلاحِ سخن کے زمرے کو موثر بنانےکے ضمن میں چند آراء آپ کے گوش گذار کررہا ہوں ۔ اصلاح کی اجازت صرف صلاحیت رکھنے والےاساتذہ کو دی جائے اور اساتذہ کا تعین کسی مناسب طریقے سے کیا جائے۔باقی شعراء اگر چاہیں تو اپنی رائے دیں جسے اصلاح تصور نہ کیا جائے۔ اگر کوئی مبتدی شاعر اصلاح کے لیےغزل لگاتا ہے...
  18. خورشیداحمدخورشید

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    محترم جناب سرور عالم راز صاحب! اچھی غزل ہر دور میں پسند کی گئی ہے ۔ اس لیے وہ جدید اور قدیم کی تقسیم سے مبرّا ہوتی ہے۔ اس حساب سے یہ دور بھی آپ کا ہی دور ہے۔ بلکہ ہر دور اچھے شاعروں کا ہی دور ہوتا ہے۔نوآموز شاعروں کا موازنہ اچھے شاعروں سے کریں گے تو ظاہر ہے کہ ان کی شاعری بُری ہی لگے گی۔اور...
  19. خورشیداحمدخورشید

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    محترم جناب سرور عالم راز صاحب! چھوٹی بحر میں بہت ہی خوبصورت غزل ہے ۔ چونکہ غزل میں بیان کیے گئے مضامین آپ کے ذاتی محسوسات ہیں اس لیے آپ نےانہیں دل سے لکھا ہےیہی وجہ ہے کہ ہر شعر دوسروں کے دل پر بھی اثر کرتا ہے۔ مجھے تو یہ غزل آج کے دور کی لگتی ہے۔ اس لیے میرا سوال ہے کہ آپ اسے پرانی طرز کی...
Top