اس دنیا میں ایک مسلمان کی سب سے قیمتی متاع اس کا ایمان ہے، زندگی سے بھی زیادہ قیمتی۔
اللہ عزوجل اس پر فتن دور میں تمام مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔۔۔
بے خبر غافل نہ ہو اپنا ٹھکانہ یاد کر
ساتھ ماہی کے جو گزرا ہے زمانہ ، یاد کر
وَسدے ہاسے تے وِسدے ناسے تیڈی جھوک دے آسے پاسے
سُنڑدے ہاسے مٹھیاں گالھیں تے سوہنڑا یار سُنڑیندا ہاسے
ساز ہستی کی صدا غور سے سن
کیوں ہے یہ شور بپا غور سے سن
دل سے ہر وقت کوئی کہتا ہے
میں نہیں تجھ سے جدا، غور سے سن
واہ ناصر کاظمی، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔۔۔
کامیاب کون؟
رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی اور ضرورت کے مطابق روزی ملی اور اس نے اس پر قناعت کی۔۔۔
(سنن ابن ماجہ)
آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
۔۔۔