نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    ظہیر بھائی، آداب ... آپ کی غزل کل پڑھی تھی، مگر کچھ تبصرہ کرنے حوالے سے متذبذب رہا کہ مطلع کے علاوہ دیگر اشعار اتنے متاثر کن نہیں لگے. اب ہم کیا کریں کہ آپ نے اپنے کلام کا جو معیار قائم کر دیا ہے، اگر غزل ذرا بھی اس سے آگے پیچھے ہو تو ہم تشنہ رہ جاتے ہیں . بخدا یہی غزل کسی اور نے لگائی ہوتی تو...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ضرورتِ شعری

    مکرمی، اس کی کوئی نظیر یا سند مرحمت فرما سکتے ہیں؟ عربی میں کافر، بالفتح فا بطور اسم کبھی نظر سے نہیں گزرا. کَفَرَ تو فعل ماضی ہوا، جس کا مضارع یکفر ہوگا ... یہ تو افعال ہیں، جبکہ غالب کے شعر میں اسم کا محل ہے ... اور شعر کے سیاق و سباق سے یہ بھی واضح ہے کہ یہاں مرزا کی مراد مذہبی اصطلاح والا...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ضرورتِ شعری

    یہ غضب نہ کیجیے گا ... دس بارہ لوگوں کے دم سے یہ انجمن چل رہی ہے، وہ بھی الگ ہو جائیں گے تو پیچھے کیا رہ جائے گا؟ :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ضرورتِ شعری

    پتہ نہیں یہ درست مثال ہو یا نہ ہو ... مگر غالب کا مشہور شعر ... ریختے کے تمہی استاد ...الخ مجھے ہمیشہ اسکے دوسرے مصرعے کی تقطیع میں الجھن ہوتی ہے کہ مرزا کہتے کی ہ یا ے کو اتنا دبا گئے کہ بیچاری کا دم ہی نکال دیا ... (یا میں غلط بحر میں تقطیع کرتا آیا ہوں) :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ارشد صاحب، آپ کی یہ بات بہت اچھی ہے کہ آپ لگی لپٹی نہیں رکھتے :)

    ارشد صاحب، آپ کی یہ بات بہت اچھی ہے کہ آپ لگی لپٹی نہیں رکھتے :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کب تک یونہی روتے رہو گے۔ برائے اصلاح

    شاہ صاحب درست فرماتے ہیں ... پیالہ فارسی کا لفظ ہے، اس میں پیارا کی مثل یائے مخلوط نہیں، اس لیے اسے تقطیع میں ساقط نہیں کر سکتے ہیں ... اگرچہ تلاش کرنے پر جدید مشاہیر کے یہاں شاید کچھ مثالیں مل جائیں.
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اگر تو پھر سے محبت کے امتحاں ہوں گے جو سپلیوں میں پھنسے تھے وہ شادماں ہوں گے

    اگر تو پھر سے محبت کے امتحاں ہوں گے جو سپلیوں میں پھنسے تھے وہ شادماں ہوں گے
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    قاری اگر شاعر کی مخصوص کیفیت سے تعلق نہ بھی بنا سکے تو ایسی تخلیقات کی سادہ بیانی اور خوش زبانی کا لطف اٹھائے بغیر نہیں رہ سکتا ... بہت داد قبول فرمائیے.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    زندگی خاک نشینی پہ ہے نازاں فاخرؔ

    فاخر بھائی، مکرمی سرور صاحب نے غزل کے قوافی کی طرف توجہ دلائی ہے... اس غزل کے قوافی غلط ہیں ... مطلع میں آپ نے صیادوں اور گاہوں کو بطور قافیہ لیا ہے ... یہ کوئی مستقل الفاظ نہیں، صیاد اور گاہ کی جمع ہیں ... اور ظاہر ہے کہ صیاد اور گاہ ہم صوت نہیں، سو یہاں قافیہ قائم ہی نہیں ہوگا. اسی اصول کو...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد بیس ہزاری منصب مبارک ہو سید عمران محترم

    20 ہزار میں سے 19950 تو شاید قبلہ کے ممدوح عدنان اکبر نقیبی حفظہ اللہ کی تعریفوں پر مبنی ہوں گے :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ کاش ظہیر بھائی ڈاکٹر ہی ہوتے، مگر پی ایچ ڈی والے ... تو اردو محفل کو شاید زیادہ وقت دے پاتے :) 5 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مِرزا غَالِب: اُستادِ فَن کی حَیثِیت سے !

    جزاک اللہ خیرا مکرمی، ماشاءاللہ نہایت ہی عمدہ مضمون ہے، مضمون کیا ہے، ہم جیسوں کے لیے خود احتسابی کا نسخہ ہے. تھوڑا بہت مضوع کی مناسبت سے کہنے کی جسارت کرنا چاہوں گا. اصلاح سخن کے حوالے سے جو نکات آپ نے بیان کیے، ان کہ اہمیت سے انکار ممکن ہی نہیں. آپ سے ای بزم اور اردو انجمن کے توسط سے جو بھی...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گرچہ لائک می دیم بہ تو ولیکن سچ ایں است پائی مینوں پوسٹ تیری ککھ پڑی پلے نہ است :)

    گرچہ لائک می دیم بہ تو ولیکن سچ ایں است پائی مینوں پوسٹ تیری ککھ پڑی پلے نہ است :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    معذرت،مگر یہ بظاہر خوشنما لفاظی دراصل عمل قربانی کی ملفوف تحقیر ہی ہے ... واٹر کولر اور جہیز...

    معذرت،مگر یہ بظاہر خوشنما لفاظی دراصل عمل قربانی کی ملفوف تحقیر ہی ہے ... واٹر کولر اور جہیز مافیا نے صرف پینترا بدلا ہے ... مقصود اب بھی وہی قربانی کے عمل کی تحقیر و تنقیص ہی ہے ... جو قربانی کرتے ہیں، وہ اسی لیے کرتے ہیں کہ انہیں باپ بیٹے کی گفتگو بھی یاد ہے اور ان کے رب کا حکم بھی ... واٹر...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک نظم : بہلاوے:

    اس راز کو میرے سینے میں دفن ہی رہنے دیں ۔۔۔ یوں سمجھ لیں کہ دریا میں بہانے کو کافی نیکیاں جمع کر لیں تھیں :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک نظم : بہلاوے:

    بہت ہی پرکیف اور لطیف نظم ہے... اور نظم کا جو موجودہ ماحول ہے، اس میں تو یہ اور بھی دلکش معلوم ہوتی ہے کہ آج کل شاذ و نادر ہی کوئی پابند نظم پڑھنے کو ملتی ہے. میں خود باوجود لاکھ کوششوں کے آج تک پابند نظم نہیں کہہ سکا. صریر بھائی سے متفق ہوں کہ نظم کے اختتام میں کو تکنیک استعمال کی گئی، وہی اس...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک معریٰ نظم - بے غََرض

    سر فَعَل کا جواز تو تب پیدا ہوگا جب وَ+جْ+ہْ کا تلفظ وَ+جَ+ہْ درست بھی ہو. وجہ کو ج کے فتح کے ساتھ بولنا غلط العوام ہے... عروض ڈاٹ کام تو خیر کوئی سند نہیں، اس میں غلطی کا امکان رہتا ہے. آپ جن شعرا کا حوالہ دے رہے ہیں ان کا کچھ نمونۂ کلام عنایت کیجیے. میں نے تو کسی ثقہ شاعر کو وجہ ج کے فتح کے...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    کس نے دیکھا اور کون مانوس ہوا؟ فاعل اتنا مخفی ہے کہ اس پر آئی ایسا آئی کا ایجنٹ ہونے کا گمان گزرتا ہے :) دوسرے یہ کہ چاند کو دیکھنے کے بعد تو روشنی ہونی چاہیے تھی،تاریکی سے انسیت کیونکر ہونے لگی؟ خیال اچھا ہے لیکن بندش کچھ کمزور لگتی ہے ... برادرم شکیل کا مشورہ مصرع اولی کے لیے مجھے مناسب لگا،...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک معریٰ نظم - بے غََرض

    وجہ کے تلفظ کو ایک نظر دوبارہ دیکھ لیں ...
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    دل پھینک توناؤن ہو گیا ... میرے خیال میں یہاں فلرٹ بطور ورب آیا ہے :)
Top