نتائج تلاش

  1. ح

    تعارف میم نون کی آمد

    نوید بھائی آپ تو واقعی چھپ گئے، اگر کسی کو نوید بھائی کا پتہ ہو تو اس دھاگے پر اطلاع کریں، اور اگر میم نون خود پڑھیں تو واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔:grin:
  2. ح

    تعارف میم نون کی آمد

    نوید بھائی چھپ جائیں فوراً شمشاد بھائی آپ کی غیر حاضری پر دانت تیز کیے بیٹھے ہیں اور مزے کی بات یہ کہ میں بھی ان کے ساتھ ہوں۔:grin:
  3. ح

    میں نے کبھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    میم نون صاحب آج آپ نے مجھے اور شمشاد بھائی کو بہت انتظار کرایا، شمشاد بھائی سے مشورہ کرکے آپ پر جرمانہ عائد کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ تیار رہیے گا۔:)
  4. ح

    میں نے کبھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    یعنی بالفاظ دِگر دائیں یا بائیں کے مسئلے سے پہلے ہی آپ خود ہی دائیں بائیں ہوگئے۔ :grin:
  5. ح

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    انّا للہ وانّا الیہ رٰجعون اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قبر پر رحمتوں کی بوچھاڑ کرے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صبر کرنے پر آخرت میں ان کو بہترین صلہ عطا فرمائے۔ آمین آپ کے عزیز دوست فخرعالم خان جدون کی دل کی تسلی کے لیے اگرچہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، لیکن...
  6. ح

    تعارف میم نون کی آمد

    میم نون جہاں بھی ہوں، فورا سے پیشتر حاضر ہوں!
  7. ح

    میں نے کبھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    شمشاد بھائی یہ بات تو علم میں تھی کہ مشرق وسطی میں ٹریفک رائٹ سائیڈ پر چلتی ہے اور گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیٹ لیفٹ سائیڈ پر ہوتی ہے لیکن اس بات پر آپ کی رائے درکار ہے کہ وہ پاکستانی یا دیگر ایشیائی ممالک کے افراد جہاں گاڑیاں لیفٹ سائیڈ پر چلتی ہیں، کیا ان کے لیے ابتداء میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے مسئلہ...
  8. ح

    اللہ سے استغفار

    سید الاستغفار سید الاستغفار اللھم انت ربي لا الہ الاانت خلقتني وانا عبدك وانا على عھدک ووعدك ما استطعت و اعوذ بك من شر ما صنعت و ابوء لك بنعمتك علي وابوء بذنبي فاغفر لي فانہ لا يغفر الذنوب الا انت اعراب کے ساتھ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّيْ لَآ اِلَہَ اِلَّآ اَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَاَنَا عَبْدُكَ...
  9. ح

    تعارف میم نون کی آمد

    شمشاد بھائی یہ سب آپ کی صحبت کا اثر ہے، آپ جہاں ہوتے ہیں وہاں (محاورے کے مطابق) پتھروں تک سے اگلوالیتے ہیں، ہم پھر کس قطار شمار میں ہیں۔:grin:
  10. ح

    تعارف میم نون کی آمد

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نوید بھائی! ویسے تو آپ جب بھی آتے ہیں، ایک خوشگوار حیرانگی ساتھ لے کر آتے ہیں۔ یعنی کبھی فوٹو شاپ کی کوئی حیرت انگیز ٹپ، کبھی آئی ٹی کے سوال وجواب کے زمرہ میں پریشان سائلین کے مسائل کا چٹکی بجاتے حل، گپ شپ اور مزاح میں بھی شائستگی کا ایک خاص انداز۔ یہ تمام...
  11. ح

    ونڈوز ایکس پی کے دو الگ الگ اکاؤنٹس میں اردو اور نگریزی انٹرفیس

    دہلوی بھائی! آپ نے غالبًا اسی دھاگے کی میری پوسٹ نمبر 6 توجہ سے نہیں پڑھی۔ اس پوسٹ میں آپ کے مسئلے کا حل موجود ہے۔ اقتباس درج ذیل ہے: اس اقتباس میں سرخ رنگ سے نمایاں کردہ جملوں کی روشنی میں آپ اپنے مسئلے کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں، یعنی ایک تو یہ کہ ایم یو آئی فائل ونڈوز ایکس پی کے اطلاقیے اساسی زبان...
  12. ح

    طویل صفحات والی کتاب کی چھپوائی اور ان پیج سے ناواقفیت

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سویدا بھائی! میرے خیال میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ پرنٹر کے پی سی ایل اور پی ایس (پوسٹ اسکرپٹ) ڈرائیور کن کمپنیوں کے بنائے ہوئے ہیں اور اس کے پیچھے کیا لاجک (منطق) کام کرتی ہے۔ PCL اصل میں (Printer Command Language)...
  13. ح

    مبارکباد خرم شہزاد خرم کو شادی خانہ آبادی مبارک

    آپ کی اس بات نے مجھے بھی حوصلہ دیا کہ مبارک بادی کا فرض ادا کروں۔ خرم بھائی! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خلوص بھری مبارک باد قبول فرمائیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ آپ کو ازدواجی مسرتوں سے مالا مال فرمائے اور آپ دونوں کو غم کی پرچھاؤں سے محفوظ رکھے۔ آمین
  14. ح

    تعارف میم نون کی آمد

    ذرّہ نوازی ہے جناب کی ورنہ من آنم کہ من دانم۔ آپ جیسے دوستوں کی قدردانی ہی مجھ جیسے کم علم لوگوں سے بھی محفل میں کچھ نہ کچھ لکھوا کر حاضری لگوالیتی ہے۔ والسلام
  15. ح

    تعارف میم نون کی آمد

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خوش آمدید میم نون بھائی یہاں محفل سے ایگل سورڈ صاحب کے غائب ہونے کا بہت قلق تھا کیوں کہ ان سے مجھ سمیت اہل محفل نے بہت کچھ سیکھا، ان کی غیر حاضری سے دل بہت مضطرب تھا، لیکن آپ کے آنے سے جانے کیوں دل میں نشاط کی سی کیفیت طاری ہوگئی ہے، محفل نکھری نکھری سی لگ رہی...
  16. ح

    ونڈوز ایکس پی کے دو الگ الگ اکاؤنٹس میں اردو اور نگریزی انٹرفیس

    نوید بھائی میں نہیں سمجھتا کہ ونڈوز وسٹا ہوم ایڈیشن میں زبان کی تبدیلی کے عمل کو لاگو کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں عرض ہے کہ احقر کے لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا ہوم بیسک ہے اور بندہ نے اسے ایل آئی پی کے ذریعے اردو میں کنورٹ کیا ہے بلکہ اس کے ایڈمنسٹریٹر والے اکاؤنٹ کو انگریزی اور دوسرے صارف اکاؤنٹ...
  17. ح

    جیون میں آنا ایک بار سنگا پور ۔ تبصرے اور تجاویز

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بہت شکریہ فرمائش پوری کرنے کا وعدہ کرنے کا اس وقت یہ کہنے کے لیے حاضر ہوا تھا کہ آپ محفل میں اتنا کچھ لکھ چکے ہیں مثلا سنگا پور کا سفر نامہ، علم الصرف وعلم النحو کے بنیادی قواعد اور محترم اعجاز عبید صاحب کے سوال کے جواب میں اپنے والد گرامی کی تحریر وغیرہ مگر ہمیں...
  18. ح

    ونڈوز ایکس پی کے دو الگ الگ اکاؤنٹس میں اردو اور نگریزی انٹرفیس

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نوید بھائی آپ کی ہدایات کی روشنی میں احقر نے یہ بھی کرکے دیکھ لیا تھا مگر نتیجہ حسب منشاء برآمد نہیں ہوا جس کی بنیادی وجہ مائیکرو سافٹ کی طرف سے اُردو MUI فائل کی عدم فراہمی ہے، لیکن اس طرح کرنے سے احقر کے علم میں چند ایک مزید باتوں کا اضافہ ہوا جن کی تفصیل درج...
  19. ح

    گرافکس کورل ڈرا میں اردو یا عربی کیلی گرافی کو دائرے میں تبدیل کرنا

    صدیق بھائی بہت عمدہ کتنا حسین اتفاق ہے کہ میں آج کل اسی پر کام کر رہا ہوں، کلک پر ایک نام لکھا ہے اور اس کی بیضوی شکل میں اسٹیمپ بنانی ہے اگرچہ نام نیم دائرے میں تو آگیا تھا لیکن نظروں کو کچھ جچ نہیں رہا تھا۔ ایسے میں آپ کا یہ ٹیوٹوریل یوں محسوس ہوتا ہے گویا میرے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ دل کی...
  20. ح

    طویل صفحات والی کتاب کی چھپوائی اور ان پیج سے ناواقفیت

    hp LaserJet 1200 اور اس کے بعد والے ایچ پی کے تمام پرنٹرز میں مرر کا آپشن ہوتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی ایچ پی لیزر جیٹ 1200 کا ڈرائیور خود اٹھاتا ہے جو HP LaserJet 1200 Series PCL کے نام سے ہوتا ہے۔ اس ڈرائیور میں مرر کا آپشن نہیں ہوتا بلکہ 1200 کے پرنٹر کا ایک اور ڈرائیور ہوتا ہے جو HP LaserJet 1200...
Top