بس ایک ہم ہی ہیں جو اعتراف کر کے جراءت دکھا گئے۔ حالانکہ عقلمند پھر بھی نہ کہلوا پائے۔ کیونکہ روفی بھیا نے ہمیں بے عقل ہونے کا سرٹیفکیٹ جو دے رکھا ہے اپنا انگوٹھا چھاپ کر۔
تو پھر ہمیں ایویں ہی طعنے دیتے رہتے ہیں بھلکڑ ہونے کے، بے دماغ ہونے کے۔
اچھا تو ایسے کریں کہ پہلے اپنی یاداشت تازہ کیجئیے، پھر ہماری یاداشت کو جگائیے گا وغیرہ وغیرہ۔
ہاں تو کیا بندہ ایویں ہی اپنے آپ کو عقلمند تسلیم کرواتا پھرے۔
نہ عقلمندی، نہ عقل بندی۔ منصوبہ بندی ہے کہ عقل مند ہونے/ نہ ہونے کے باوجود عقلمند کہلوانا نہیں ہے میکوں۔