نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    کیا بات ہے ظہیرؔ بھائی، آج کل اثاثوں کی بہت صفائی بیان کر رہے ہیں، کہیں خدا نخواستہ نیب والوں کے ریڈار پر تو نہیں ؟؟؟ :) ماشاء اللہ ۔۔۔ عمدہ غزل ۔۔۔ ابھی ابھی ترکی سے واپس آیا ہوں، مقطع دیکھ کر سلاطین عثمانیہ کی تربتوں کے کتبے یاد آگئے (اگرچہ وہ دولفظوں سے زیادہ پر محیط ہیں :) )
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دس دن کے تھکا دینے والے سفر کے بعد اس سے بھی زیادہ تھکا دینے والے کام پر واپسی :)

    دس دن کے تھکا دینے والے سفر کے بعد اس سے بھی زیادہ تھکا دینے والے کام پر واپسی :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    ایسا تو کسی نے نہیں کہا، آپ نے یہ نتیجہ کیسے اخذ کر لیا ۔۔۔ کم از کم میرا یہ ماننا یہ ہے کمرہ جماعت میں لیکچرز اور سوال جواب عام بول چال کی زبان، جو بھی کسی علاقے میں رائج ہو، میں ہی کیے جانے چاہئیں ۔۔۔جس سے طلبا کو کسی بھی مضمون یا عنوان کی بابت اپنے نظریات واضح کرنا میں سہولت ہو ۔۔۔ تاہم جس...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    جب ولایت سے فورئیر لے لیا تو سیریز اور فنکشن بھی مستعار لینے میں کیا حرج ہے؟ :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    صد فی صد متفق ۔۔۔ میں خود ایک عرصے سے اس بات کا داعی رہا ہوں کہ اردو میں سائنسی کام کو آگے بڑھانا ہے تو اصطلاحات کے ترجمے کے بجائے ٹرانسلٹریشن کو فروغ دینا ہوگا ۔۔۔ اور بچوں کو شروع سے ہی انگریزی کی معیاری تعلیم بھی دینی پڑے گی ۔۔۔اور’’جو قومیں اپنی زبان میں پڑھتی ہیں‘‘ جیسے ادھورے اور جذباتی...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    اگرچہ یہاں شاید ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ہو ۔۔۔ مگر مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ اصطلاح بن سکتی ہے :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    جس زمانے میں ہم بوائے اسکاؤٹ ہوا کرتے تھے ۔۔۔ تب مختلف بیجز حاصل کرنے کے لیے مرتب کی گئی ٹاسک لسٹ میں بوٹ پالش کرنا بھی ایک ٹاسک ہوا کرتا تھا :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    رافع صاحب کی شخصیت، بصد معذرت، مجھے شروع سے مشکوک لگتی ہے، عجیب متضاد باتیں کرتے ہیں ... جاسم کے بارے میں کسی حد تک کہہ سکتا ہوں کہ وہ شاید اس سب میں سے "اسلامی صدارتی نظام" برآمد کرناچاہتے ہوں ... کیونکہ ان کے ممدوح نے آج کل پھر یہ شوشہ چھوڑ رکھا ہے :)
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غالب کی زمین اور ہماری قافیہ پیمائی

    کیوں؟ہمیں اس قابل اعتراض عبارت پر شدید اعتراض ہے
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    ہندوستان کو بطور ایک اکائی رکھنے پیچھے جمہوریت کے عشق سے زیادہ سرد جنگ کی تیاری کی پیش بندی کے طور پر ایشیا میں ایک بڑی اتحادی مملکت کی موجودگی کی خواہش زیادہ کارفرما تھی ۔۔۔ جمہوری ممالک کے طور پر تو برطانوی راج کے صوبے بھی کام کر سکتے تھے ۔۔۔ باقی رہے راجواڑے اور شاہی ریاستیں تو ان میں سے...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رمزِ اَخلاق

    میرا مطلب تھا کہ کس لڑی میں؟
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رمزِ اَخلاق

    یہ سب کدھر ہو رہا ہے؟
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رمزِ اَخلاق

    یاسر بھائی، اتنا غصہ ٹھیک نہیں ... جماعت میں بھی متنوع الاقسام طبیعتوں کے لوگ پائے جاتے ہیں ... سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا درست نہیں ... جماعت والے مجموعا علما کا احترام کرتے ہیں ... مستثنیات تو ہر جگہ مل جائیں گی ...مسئلہ یہ ہے اس پر فتن دور میں اکثر گروہی اور سیاسی عصبیتیں دینی حمیت اور اخوت...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    اصولا ویسے انگریزوں کو برصغیر کو ڈی سینٹرلایز کر کے چھوڑنا چاہیے تھا، جیسا کہ یہ ان کے قبضے سے پہلے کم و بیش تھا. ہر صوبہ اور ریاست خود مختار ہوتے ... تو امکان تھا کہ برصغیر کی سیاسی ہیئت آج یورپ کی طرز پر ہوتی (شاید کچھ جنگوں کے بعد) ... ہوسکتا ہے کچھ صوبے اور ریاستیں مل کر کوئی فیڈریشن یا...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    ویسے ہندوستان اور پاکستان کا موازنہ کرتے ہوئے دونو‍ں کے حصے میں آنے والے جغرافیہ اور ڈیموگرافی کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے. یہ بھی ایک بھی حقیقت ہے کہ جن علاقوں میں پاکستان قائم ہوا، وہ تعلیمی، صنعتی اور تجارتی اعتبار سے باقی ماندہ ہندوستان سے کہیں زیادہ پسماندہ تھے ... یوں دونوں نو آزاد ریاستوں...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    مولانا کے سیاسی تبصرے شاید 1990 کی دہائی تک تو لائق اعتنا گردانے جا سکتے تھے ۔۔۔ مگر اس کے بعد سے ہند کی سیاسی صورت حال میں جو تبدیلیاں ظاہر ہوئی ہیں ان کا مشاہدہ کرنے بعد بھی ان کی رائے کو صواب سمجھنے کو زیادہ سے زیادہ تجاہل عارفانہ ہی کہا جا سکتا ہے ۔۔۔ آر ایس ایس اور بی جے پی جیسے گروہوں کی...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رمزِ اَخلاق

    ماشاءاللہ ۔۔۔ اردو محفل پر خانقاہی رنگ سخن دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    چیئرمین نیب آ رہے ہیں اثاثے چیک کرنے،" خَشبو لگا کے" :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: ہجومِ غم سے کہاں تک فرار ڈھونڈینگے

    بڑی مشکل سے خود کو روک رہا ہوں سن 1992 سے خزاں میں بہار ڈھونڈنے والوں کی نشاندہی کرنے سے ۔۔۔ سن 2015 تک خاکسار کا شمار بھی کسی حد تک اسی پبلک میں ہوا کرتا تھا :) مذاق ایک طرف ، ماشاءاللہ بہت عمدہ اور رواں غزل ہے۔ بہت داد
Top