بے اور نا کا فرق ہے۔ ۱۔"بے" یہ لفظ فارسی ترکیبوں میں عموماً اسمائے غیر صفت و غیر مشتقات یعنی اسم مصدر اسم جامد اور نیز ان الفاظ پر جن میں یائے مصدری ہو لگایا جاتا ہے۔ جیسے: بے دانش، بے علم، بے شعور، بے زر، بے روزگار، بے ہنر، بے ادبی۔ "نا" اکثر مشتقات پر آتا ہے یعنی اسم فاعل۔ اسم مفعول۔ صفت مشبہ...