نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    گیارہویں سالگرہ آئیے آن لائن مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں۔

    چلیے جیسے ہی آپ شاعری کا دھاگہ کھولتے ہیں، اچھے اچھے شعرا گزر جاتے ہیں ، ان کے بعد ہم آئیں گے۔۔
  2. شاہد شاہنواز

    گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

    سالگرہ مبارک ہو۔ ۔۔۔ تجاویز: شاعری اور مشاعرہ وغیرہ بھی ٹھیک ہے، نثری نظم بھی، ڈیزائن کردہ پوسٹرز پوسٹ کرنا بھی۔ اس ضمن میں : 1) سب سے پہلے ایک الگ بورڈ ترتیب دیا جائے جو محض سالگرہ کے حوالے سے تمام دوستوں کی ہر قسم کی تخلیقات پر مشتمل ہو۔ 2) نظم اور نثر اپنی اپنی پسند سے لکھی جاسکتی ہے۔ آپ...
  3. شاہد شاہنواز

    محفوظ فاصلہ اک ہم سے بحال رکھا... غزل اصلاح کے لئے

    بہت سے لوگ اس لفظ کو "ناراضگی" ہی کہتے ہیں۔ اس کے باوجود ابھی ابھی میں نے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر چیک کیا: http://www.urduinc.com/english-dictionary یہاں بھی تلاش کیجئے تو ناراضی کے معنی ملتے ہیں۔برہمی وغیرہ، لیکن ناراضگی کا کوئی مطلب نہیں۔۔۔
  4. شاہد شاہنواز

    محفوظ فاصلہ اک ہم سے بحال رکھا... غزل اصلاح کے لئے

    متفق ہوں ۔۔ "داؤ "ہی درست ہے ۔۔۔ جیسے آپ کسی کو مخاطب کرنا چاہیں تو بھائیو، بہنو، دوستو درست ہے، نہ کہ بھائیوں، بہنوں، دوستوں۔۔۔۔
  5. شاہد شاہنواز

    محفوظ فاصلہ اک ہم سے بحال رکھا... غزل اصلاح کے لئے

    پھوٹے ہے نغمگی اک ناراضگی سے تیری ۔۔۔ یہاں اردو قواعد کا ایک اصول یاد آیا۔ کہتے ہیں نغمہ کے آخر میں ہ ہے تو اس سے نیا لفظ ہ گرا کر "گی" لگانے سے بنے گا۔ ناراض میں "ہ" نہیں ہے۔ تو ناراضی درست ہوگا یا ناراضگی؟۔۔۔ توجہ فرمائیے گا۔
  6. شاہد شاہنواز

    تیر آخر کمان سے نکلا.۔۔۔ ۔۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    رنگ کے ساتھ جلد بھی بدلی بڑھ کے وہم و گمان سے نکلا ۔۔ یہاں ایک مصرع دوسرے کے ساتھ مربوط نہیں ہوتا۔ اس شعر سے کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ شاعر کہنا کیا چاہتا ہے۔ یہاں آپ تو مجھے بتا سکتے ہیں کہ مطلب کیا تھا، لیکن لطف تب ہے جب شعر اپنا مدعا خود واضح کرتا ہو۔ نام بچوں کا جب لیا کاشف خوش رہو تم زبان...
  7. شاہد شاہنواز

    غزل برائے اصلاح........

    غیر مستعمل بحروں سے بچنا کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔ مثال کے طور پر آپ اپنے شاعر بننے کے اسباب پر ہی غور کرلیجئے۔ آپ کے پسندیدہ کوئی نہ کوئی ایک یا ایک سے زائد شعراء تو ہوں گے۔ اگر یہ بھی نہیں تو مشہور غزلیات تو ہوں گی ہی جو ہم میں سے ہر ایک جانتا ہے۔ آپ کے اشعار سے ہی ہمیں اس کا اشارہ مل جاتا ہے کہ...
  8. شاہد شاہنواز

    سنا تھا نام جو تیرا ۔۔۔ برائے اصلاح

    کسی کو درد ہوتا ہے تو اکثر کھنچ سی جاتی ہے زمانوں کو مٹا دیتی ہے، اک زنجیر ہے دل میں ۔۔۔ اگر یہاں ہم زمانوں سے مراد زمان و مکان، فاصلے اور حد بندیاں مراد لے سکتے ہیں ، تب تو قبول، بصورتِ دیگر اس کے بغیر بھی غزل "بس ٹھیک" ہی ہے۔۔۔
  9. شاہد شاہنواز

    غزل برائے اصلاح........

    گویا دونوں ہی مراد ہیں۔ پھر توبیان اور مشکل ہوگیا۔ ۔۔
  10. شاہد شاہنواز

    غزل برائے اصلاح........

    کب یہ سوچا تھا ایسا وقت آئے گا آپ سے بات چل کر تم سے تُو ہو گی نثری پیمانے پر لیجئے: کب یہ سوچا تھا کہ ایسا وقت آجائے گا۔ بات آپ سے چل کر تم سے تُو ہوجائے گی؟ اگر غور کیجئے تو یہ بات نہیں ہوتی جو آپ، تم یا تُو ہوجاتی ہے۔ مخاطب یا بذاتِ خود شاعر مراد ہوسکتا ہے۔ اسی لیے میں نے وہی مراد لیا۔
  11. شاہد شاہنواز

    غزل برائے اصلاح........

    الجھنیں کم ہوں گی جب گفتگو ہو گی فاصلے کم ہوں گے جب روبرو ہوگی اگر وہی بات ہے جو آپ نے فرمائی تو دوسرے مصرعے میں لفظ گفتگو کی طرف اشارہ کرنے کے لیے ضمیر (وہ، یہ ، اس وغیرہ) ضروری ۔۔۔ یعنی فاصلے کم ہوں گے جب (وہ) روبرو ہوگی۔۔۔اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اسے کیسے لاتے ہیں۔
  12. شاہد شاہنواز

    ایک شعر

    الفاظ کی درست ترتیب اس شعر کوجاندار بنا سکتی ہے۔ تعقید سے آپ کی کیا مراد ہے؟
  13. شاہد شاہنواز

    ایک شعر

    اگر تقطیع کے اعتبار سے پوچھ رہے ہیں تو درست ہے۔۔ لیکن معنوی اعتبار سے "زندگی کی ہے جِلا "درست ہوگا ۔۔۔ جہاں تک مجھے محسوس ہوا ۔۔۔
  14. شاہد شاہنواز

    غزل برائے اصلاح........

    الجھنیں کم ہوں گی جب گفتگو ہو گی فاصلے کم ہوں گے جب روبرو ہوگی ۔۔۔ ہوگی ۔۔۔ مؤنث ہے، ہم غزل میں محبوب کو مذکر ہی رکھتے آئے ہیں، اس لیے ذاتی طور پر یہ بات پسند نہیں کرتے، لیکن بہت سے شعراء نے ایسا کیا ہے۔ تو یہ بھی سہی۔۔۔ کب یہ سوچا تھا ایسا وقت آئے گا آپ سے بات چل کر تم سے تُو ہو گی ۔۔۔ کمزور...
  15. شاہد شاہنواز

    غزل برائے اصلاح........

    مشاکل مسدس سالم ۔۔۔ فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن ۔۔۔ اس بحر میں کوئی غزل آج تک میں نے نہیں پڑھی۔ مزید گفتگو۔۔۔ ایک توقف کے بعد ۔۔۔۔
  16. شاہد شاہنواز

    ایک سوال ---- حروف کی آوازوں کے مخرج سے متعلق

    اس کی متضاد بات یہ ہے کہ اگر ہ اور ح میں فرق جو عربی میں ہے، اسے اردو میں روا رکھا جائے ، یا اسی طرح دیگر حروف مثلا، س، ص یا ث کے ساتھ کیا جائے تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔ میں کہتا ہوں یہ اردو ہے۔ اسے عربی بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ لیکن "ق" کے معاملے میں یہ قاعدہ بھول جاتا ہوں۔ اسے دونوں طرح درست...
  17. شاہد شاہنواز

    ایک سوال ---- حروف کی آوازوں کے مخرج سے متعلق

    بے شک تلفظ تو اردو میں ایک ہی رکھا جاتا ہے اور تلفظ سے آپ حروف میں تفریق نہیں کرسکتے کہ کون سے لفظ کو لکھا کیسے جائے گا۔ عربی میں لفظ سن کر اس کے تمام حروف لکھے بھی جاسکتے ہیں کیونکہ ملتے جلتے حروف (س ، ص ، ث وغیرہ)کے تلفظ میں فرق ہوتا ہے۔ تاہم ک اور ق میں جو فرق عربی میں روا رکھا جاتا ہے، میں...
  18. شاہد شاہنواز

    کہیں سے لوٹ کے وہ دور کاش آ جائے۔۔ اساتذہ کی رہنمائی کا منتظر

    ۔۔۔۔ بڑے دنوں سے مرے تاک میں اداسی ہے چلو اسی سے کوئی واقعہ سنا جائے ۔۔۔ مرے تاک میں یا ۔۔۔ مری تاک میں ؟؟ بڑوں کے سامنے چھوٹے ادب سے جھکتے تھے کہیں سے لوٹ کے وہ دور کاش آ جائے ÷÷÷ پہلے مصرعے میں "جس (دور) میں" کی کمی دکھائی دیتی ہے ۔۔۔کہ دور کی بات دوسرے مصرعے میں ہے ، پہلا مصرع اس کا اشارہ...
  19. شاہد شاہنواز

    مختصر نظم ۔۔ ضد ۔۔۔ اصلاح کے لئے

    میں تم کو بھول بھی جاتا اگر مجھ سے نہ کہتے تم میں تم کو بھول جائوں اب بظاہر کوئی غلطی محسوس نہیں ہوتی، لیکن ۔۔۔۔۔ نظم کا عنوان ضد ہے۔ اس میں جو کچھ آپ نے لکھا ہے اس میں وہ جان ڈالیے کہ اپنے عنوان کے بغیر بھی ایسا ہی لگے کہ اس کا عنوان سوائے "ضد" کے اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ ایک شعر پیش ہے، جس میں...
  20. شاہد شاہنواز

    سنا تھا نام جو تیرا ۔۔۔ برائے اصلاح

    یہ واضح نہیں ہوا کسی کو درد ہوتا ہے تو اکثر کھنچ سی جاتی ہے زمانہ جوڑ دیتی ہے کوئی زنجیر ہے دل میں (ہم اسے خیال کے ذریعے رابطے کا نام دیتے ہیں۔ عموما یہ اس وقت کام کرتا ہے جب آپ تکلیف میں ہوتے ہیں۔ جسے بھی یاد کیا جائے اسے معلوم ہوجاتا ہے کہ کسی نے یاد کیا۔ ) نکالیں بھی تو چاہت کو نکالیں کس...
Top