نتائج تلاش

  1. عمار ابن ضیا

    دھرنے کے شرکا کی تعداد میں کمی ۔ پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

    یہاں ’’انتہائے عزم و استقلال‘‘ تو سمجھ آتا ہے، انتہائے تکبر آپ نے کس لغت سے اور کن معنوں میں اخذ کیا؟
  2. عمار ابن ضیا

    مبارکباد محمد خلیل الرحمٰن تین ہزاری

    ماشاء اللہ، خلیل بھائی۔ بہت مبارک ہو۔ بس یوں ہی علم و فضل (و وزل) کے جھنڈے گاڑتے آگے بڑھتے رہیں۔
  3. عمار ابن ضیا

    وزل: ایک نئی صنفِ سخن کا تعارف

    محفل کے اساتذہ (غزل) پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بٹھالیں۔ وہ یہی فیصلہ کرے گا کہ صنفِ غزل ہرگز اتنی وسیع النظر اور وسیع القلب نہیں جو اس قسم کے مواد کو غزل میں شمار کرسکے۔ :p
  4. عمار ابن ضیا

    وزل: ایک نئی صنفِ سخن کا تعارف

    نیز اشعار (قطعات) کا ربط اور تسلسل واضح کرنے کے لیے آپ نے دو اشعار کے درمیان ’’ق‘‘ لکھا دیکھا ہوگا، لیکن دو مصرعوں کے درمیان ربط قائم کرنے کی یہ پہلی مثال ہے جو اس وزل کے پانچویں شعر میں پیش کی گئی ہے۔ ’’ہم پرورشِ وزل کرتے رہیں گے۔۔۔!!‘‘
  5. عمار ابن ضیا

    وزل: ایک نئی صنفِ سخن کا تعارف

    وزل گونجی جو ایک جلسے میں آواز ’’گڑگڑوں‘‘ حیران سب ہوئے کہ ہے کیا راز گڑگڑوں! ہر اک نے دوسرے سے یہ دریافت بھی کیا کیا اُس کا وہم تھا یا کوئی ساز گڑگڑوں اتنے میں صدرِ جلسہ نے اعلان یہ کیا ’’حاصل ہے آج ہم کو اِک اعزاز‘‘، ’’گڑگڑوں!‘‘ ’’ہیں درمیاں ہمارے جو اک‘‘، ’’گڑگڑوں‘‘، ’’جناب، اونچی ہے ان...
  6. عمار ابن ضیا

    وزل: ایک نئی صنفِ سخن کا تعارف

    نئی اصنافِ سخن کا مذاق اُڑایا جانا اور اُنھیں کسی کھاتے میں نہ گننا فن کے خود ساختہ ٹھیکے داروں اور اساتذہ کا وتیرہ رہا ہے۔ ہم وزل گو نہ بکیں گے نہ جھکیں گے ہم مشقِ سخن کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے اس صنفِ سخن میں ایک عظیم اضافہ پیشِ خدمت ہے۔ یہ انتہائی تازہ اور فی البدیہ کلام ہے۔ پیشگی آداب...
  7. عمار ابن ضیا

    مبارکباد عمار ابن ضیا کے ہاں آئی ایک ننھی پری

    ایک دلچسپ بات بھی اپنے محفلین ساتھیوں سے بانٹتا چلوں۔ اس ماہِ رحمت رمضان کے عشرۂ رحمت کے آخری تین ہمارے خاندان میں لگاتار رحمتوں کا نزول رہا۔ آٹھ رمضان کو میری خالہ زاد بہن کے ہاں، نو رمضان کو خالہ زاد بھائی کے ہاں، اور دس رمضان کو میرے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔ دوسرا اتفاق یہ کہ ان تینوں ماؤں کا...
  8. عمار ابن ضیا

    مبارکباد عمار ابن ضیا کے ہاں آئی ایک ننھی پری

    آپ تمام احباب کے پُر خلوص پیغامات کا بہت شکریہ۔ اس وقت ہسپتال میں موبائل سے آن لائن ہوں اس لیے فرداً فرداً سب کے پیغامات کا جواب دینا مشکل ہے۔ اللّٰہ تعالٰی میری بیٹی کے حق میں آپ سب کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین۔ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
  9. عمار ابن ضیا

    الطاف حسین گرفتار

    ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، لہٰذا کارکنان پُر امن رہیں۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر فروغ نسیم نے بیان دیا تھا کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ پولیس کی درخواست پر اپنا بیان...
  10. عمار ابن ضیا

    الطاف حسین گرفتار

    اطلاع ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُن سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ دی ایکسپریس ٹریبیون شہر کراچی کے کئی علاقوں میں کاروبار بند ’’کروایا‘‘ اور ’’کیا‘‘ جا رہا ہے۔
  11. عمار ابن ضیا

    تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 36: کتاب

    میں بھی کتابوں کا اُمیدوار ہوں :)
  12. عمار ابن ضیا

    ہڑپہ آبائی پراجیکٹ

    اوہ اچھا۔ اس کے لیے پہلے ’’تئیس اور میں‘‘ والوں سے ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ کوشش کرتا ہوں۔
  13. عمار ابن ضیا

    ہڑپہ آبائی پراجیکٹ

    زیک، کیا میں آپ کے اس تحقیقی پروجیکٹ میں participant کی حیثیت سے شامل ہوسکتا ہوں؟
  14. عمار ابن ضیا

    جیو ٹی وی چینل کو بند کریں ، وزارت دفاع کی درخواست

    جیو اس طرح کے پروپیگنڈے کرنے میں ماہر ہے۔ صرف جیو ہی نہیں، ہمارا میڈیا ان سب ہتھکنڈوں سے واقف ہے جو ظلم ہونے سے پہلے ظلم کی دہائی دیتے ہیں :) ہمارے ہاں جیو نیوز اب تک آ رہا ہے اور اپنے اصل مقام ہی پر آ رہا ہے۔
  15. عمار ابن ضیا

    اردو سب ٹائیٹلز

    ہاہاہا۔۔۔ مراسلہ پوسٹ کرنے کے بعد میں نے بھی چند سب ٹائٹلز کھولے تھے اور سب میں ایسا ہی ترجمہ دیکھ کر سوچا تھا کہ شاید اتفاق ایسا ہے کہ جو میں نے کھولے ہیں وہ ایسے ترجمہ شدہ ہیں :) یا تو ان موصوف نے مشینی ترجمے سے کام چلایا ہے یا پھر ان کی اُردو ہی ایسی ہے۔
  16. عمار ابن ضیا

    اردو سب ٹائیٹلز

    ابھی ’سب سین‘ پر چیک کیا تو اپنے سب ٹائٹلز کے ڈاؤن لوڈز دیکھ کر حیران رہ گیا۔ مسٹر بین‘ز ہولی ڈے: 412 بار ٹیکن: 682 بار وی آر مارشل: 171 بار دوسری حیرت انگیز بات یہ کہ سب سین پر اُردو سب ٹائٹلز تلاش کریں تو 84 سب ٹائٹلز موجود ہیں۔ زبردست۔
  17. عمار ابن ضیا

    اردو سب ٹائیٹلز

    ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دَم نکلے دیکھیں بھائی، اس معاملے میں آمدن کا تو ایسا کوئی پہلو نہیں ہے فی الحال۔ اگر کوئی شوقیہ کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے۔ اُردو میں یونیکوڈ سب ٹائٹلز سب سے پہلے شاید میں نے ہی تیار کیے تھے۔ اس کی ابتدا اُردو محفل ہی پر ہوئی تھی۔ پرانی یادیں تازہ کرتا ہوں...
  18. عمار ابن ضیا

    فلم نوح

    اچھا۔ میرے پاس کنیکٹ کا انٹرنیٹ ہے۔ کزن سے پتا کروں گا۔ شکریہ۔
Top