نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہَوا میں نشّہ ہی نشّہ، فِضا میں رنگ ہی رنگ ! یہ کِس نے پیرَہَن اپنا اُچھال رکّھا ہے احمد فراؔز
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِتنا تو بتا جاؤ خفا ہونے سے پہلے وہ کیا کریں،جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے اسؔد بھوپالی
  3. طارق شاہ

    اسؔد بھوپالی :::::: کچھ بھی ہو، وہ اب دِل سے جُدا ہو نہیں سکتے :::::Asad Bhopali

    غزل کچھ بھی ہو، وہ اب دِل سے جُدا ہو نہیں سکتے ہم مُجرم ِتوہِین وفا ہو نہیں سکتے اے موجِ حوادِث ! تجھے معلوُم نہیں کیا ہم اہلِ محبّت ہیں، فنا ہو نہیں سکتے اِتنا تو بتا جاؤ، خفا ہونے سے پہلے وہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے اِک آپ کا در ہے مِری دُنیائے عقِیدت یہ سجدے کہِیں اور ادا ہو...
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اندھیری شب میں بھی تعمیرِ آشیاں نہ رُکے نہیں چراغ تو کیا ، برق تو چمکتی ہے ساحِر لُدھیانوی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تھا جوش و خروش اِتفاقی ساقی اب زِندہ دِلی کہاں ہے باقی، ساقی میخانے نے رنگ و رُوپ بدلا ایسا میکش میکش رہا ، نہ ،ساقی ساقی مولانا ابوالکلام آزاد
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شمع وہ لائے ہیں ہم جلوہ گِہ جاناں سے ! اب دو عالَم میں اُجالے ہی اُجالے ہوں گے پرواؔز جالندھری
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یادش بخیر، یادِ خُدا آ ہی جاتی ہے اپنی طرف سے لاکھ بُھلایا کرے کوئی یاؔس، یگاؔنہ ، چنگؔیزی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چُپ کے عالَم میں وہ تصوِیر سی صُورت اُس کی بولتی ہے تو بدل جاتی ہے رنگت اُس کی شہزؔاد احمد
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِس شوق سے وہ دیکھ رہے تھے ہجوم کو ! جب مَیں نظر پڑا، تو درِیچے سے ہٹ گئے شہزاؔد احمد
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    قیامت کے آنے میں رِندوں کو شک تھا جو دیکھا، تو واعظ چلے آ رہے ہیں خمار بارہ بنکوی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بہشتِ تصوّر کے جلوے ہیں، میں ہُوں جُدائی سلامت، مزے آ رہے ہیں خمار بارہ بنکوی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کہِیں ہے عِشق، کہِیں ہے کشِش، کہِیں حرکت بھرا ہے خامۂ فِطرت میں رنگِ فِتنہ گری اضغر گونڈوی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہزار جامہ دری صد ہزار بخیہ گری تمام شورش و تمکیں نثارِ بے خبری اضغر گونڈوی
  14. طارق شاہ

    جوش صبح بالیں پہ یہ کہتا ہوا غم خوار آیا

    جوؔش ملیح آبادی صُبح بالِیں پہ یہ کہتا ہُوا غمخوار آیا ! اُٹھ ،کہ فریاد رَسِ عاشِقِ بیمار آیا بختِ خوابیدہ گیا ظُلمَتِ شب کے ہمراہ صُبح کا نوُر لِیے دَولَتِ بیدار آیا خیر سے باغ میں پِھر غُنچۂ گُل رنگ کِھلا شُکر ہے دَور میں پِھر ساغَر ِسرشار آیا جُھوم ،اے تشنۂ گُل بانگِ نگار ِعِشرت...
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مرہَمِ یاس سے ما ئل بہ شِفا ہونے لگا زخمِ اُمّید کوئی پِھر سے ہَرا ہونے لگا فیض احمد فیضؔ
  16. طارق شاہ

    فراز احمد فراؔز :::::جب سب کے دِلوں میں گھر کرے تُو ::::::Ahmad Faraz

    غزل جب سب کے دِلوں میں گھر کرے تُو پِھر کیوں ہَمَیں در بَدر کرے تُو یہ حال ہے شام سے تو اے دِل! مُشکِل ہے کہ اب سَحر کرے تُو آنکھوں میں نِشان تک نہ چھوڑے خوابوں کی طرح سفر کرے تُو اِتنا بھی گُریز اہلِ دِل سے کوئی نہ کرے، مگر کرے تُو خوشبُو ہو ، کہ نغمہ ہو، کہ تارا ہر ایک کو، نامہ بر...
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اب کبھی شام بُجھے گی نہ اندھیرا ہوگا اب کبھی رات ڈَھلے گی نہ سویرا ہوگا فیضؔ صاحب
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آسماں آس لِئے ہے کہ یہ جادُو ٹُوٹے چُپ کی زنجِیر کٹے، وقت کا دامن چُھوٹے دے کوئی سنکھ دُہائی، کوئی پائل بولے کوئی بُت جاگے، کوئی سانولی گُھونگٹ کھولے فیضؔ صاحب
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہ مِزاج ابرِ کَرَم کا ہے، نہ عِلاج بارِشِ غم کا ہے تِری دوستی کو مَیں کیا کرُوں، جو نہ دُھوپ کی ہےنہ چھاؤں کی احمد فراؔز
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نیند تو کیا آئے گی فراؔز موت آئی تو سو لیں گے احمد فراؔز
Top