نتائج تلاش

  1. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    اروند ڈیسائی کی عجب داستان" کو ایک ہفتے قبل محض 51 لوگوں نے دیکھا تھا، اب یہ تعداد 1300 سے متجاوز کرچکی ہے
  2. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    حسب وعدہ حاضر ہوں۔ یہ فلمیں دیکھیں اور خاکسارکو یاد رکھیں، اپنی نیک خواہشات میں: Arvind deai ki ajeeb dastan: in custody mandi manthan khandar eik doctor ki maut Thora romani ho jayain: http://www.youtube.com/watch?NR=1&feature=endscreen&v=6Qjn7USjzBs Kitab: Tamas: Ab...
  3. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    ایک فلم تھی، اسی کی دہائی کے اوائل کی، جس میں شترو گن سنہا تھا، ایک اچھوت کے کردار میں -- ایک 16 سال کی لڑکی شادی ایک 85 سال کے بوڑھے سے کردی جاتی ہے --- ستی کے موضوع پر تھی وہ فلم -- ایک عمدہ آرٹ فلم بیس سال ہوئے جب سونی ٹی وی سے دیکھی تھی وہ نہیں ملی مجھے -- بڑا سر مارا نام بھی اس وقت ذہن میں...
  4. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    آپ نے صفحہ دو پر آپ کے اور زحال صاحب کے نام میرا پیغام دیکھا ؟ اس میں چشم بدور، کتھا وغیرہ کی ڈائرکٹر کا ذکر ہے
  5. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    امول پالیکر کی چھوٹی سی بات ایک مزے دار آرٹ فلم ہے ایک نام رہا جاتا ہے ---- یہ گوا میں بنی فلم ہے -- تری کال -- نصیر الدین شاہ ہے اس میں گوا کے باشندوں پر ہے
  6. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    آپ نے کتھا اور چشم بدور دیکھی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دو نہایت عمدہ آرٹ فلمیں آپ نے دیکھ رکھی ہیں --- لیکن بہرحال ایک طویل فہرست ہے۔ لوگوں نے وہاں اپنی زندگیاں وقف کردی اس کام میں ----- سرکار کی تائید حاصل ہے انہیں، اکثر تو این ایف ڈی سی" کی اسپانسرڈ ہوتی ہیں۔
  7. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    اب آئیے ممبئی انڈرورلڈ کی فلموں کی جانب۔ یہ بھی آرٹ فلموں ہی کے زمرے میں آتی ہیں۔ ان میں جو نام میری نظر میں سرفہرست ہے وہ ہے رام گوپال ورما کی منوج باجپائی اور جے ڈی چکرورتی کی مشہور فلم "ستیا" --- دو کروڑ میں فلم بنی اور 15 کروڑ سے زائد کما لیے۔ لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ کلو ماما کا کردار تو...
  8. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    دپتی نول اور سریش اوبرائے کی ایک بہت عمدہ آرٹ فلم ہے، "ایک بار پھر"، یہ 1980 میں بنی تھی۔ اس کی تمام فلم بندی لندن میں ہوئی۔ اس میں بھی سعید جعفری ہیں۔ دپتی نول اور نصیر الدین شاہ کی نوے کی دہائی میں بنی "ایک گھر" ایک منفرد موضوع کی آرٹ فلم ہے۔ "ایک رکا ہوا فیصلہ"---- ایک کمرے میں بنی آرٹ فلم ہے
  9. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    آرٹ فلموں میں سعید جعفری صاحب کو کون بھول سکتا ہے۔ آواز ایسی کہ لاکھوں میں پہچائی جائے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ 70 کی دہائی میں لکھے گئے ابن انشاء کے ایک سفرنامے میں انشاء جی نے ان کا ذکر کیا ہے۔ یہ ذکر لندن میں اسٹیج ڈرامے کے باب آیا تھا۔ سعید جعفری نے چشم بدور میں "للن میاں" کا نہایت دلچسپ کردار...
  10. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    آرٹ و کمرشل فلموں میں مختصر کردار ادا کرنے والے کئی اداکار تواتر کے ساتھ ان فلموں میں آیا کرتے تھے۔ یہ گمنام اداکار جن کا آج کوئی نام لیوا نہیں ہے، درحقیقت ان فلموں میں جان ڈال دیا کرتے تھے۔ دیو آنند کی فلموں میں ایسے کئی چہروں کو پہنچاتا ہوں اور انٹرنیٹ اور ہندوستان میں مقیم احباب کی مدد سے ان...
  11. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    زحال و تلمیذ صاحب! گزشتہ کسی پوسٹ میں 1983 میں بنی آرٹ فلم "کتھا" کا ذکر ہوا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ ایک انتہائی عمدہ اور دلچسپ فلم ہے۔ ممبئی کی چال کی زندگی کی عکاسی یوں تو کئی فلموں میں کی گئی ہے لیکن کتھا میں اسے نہایت عمدگی سے دکھایا گیا ہے۔ کتھا کی ڈائرکٹر Sai Paranjpe ہیں۔ ان کے...
  12. Rashid Ashraf

    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے - ایک گمنام انسان کی گمنام خودنوشت

    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ایک گمنام انسان کی گمنام خودنوشت خیر اندیش راشد اشرف کراچی سے ّّّ دہلی سے اپریل 2012 میں شائع ہونے والے ایک ادبی پرچے کا تازہ شمارہ راقم الحروف کو بھیجا گیا۔ اس میں درج مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کی ایک طویل فہرست میں ایک خودنوشت کا نام شامل تھا۔ اس کے لکھنے...
  13. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    چند نام مزید نوٹ کیجیے: سرگئی - یہ اوم پوری کی فلم ہے، شاید ایک گھنٹے کا دورانیہ ہے۔ نچلی ذات والے اچھوتوں پر بنی ہے۔ یہ کسی بہت بڑے ڈائرکٹر کی فلم ہے، آج شام کو دیکھ کر مزید تفصیل لکھوں گا آگھاٹ - اوم پوری چشم بدور - فاروق شیخ، دپتی نول گدھ - اوم پوری
  14. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    ہرکارے کو رینبو سینٹر کی پہلی منزل پر امام دین کے پاس بھیج دیجیے گا، مراد بر آئے گی پشپک اور صدمہ بہ آسانی مل جائیں گی۔ آپ دیکھ کر مدتوں یاد رکھیں گے
  15. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    امام دین کی دکان کا کوئی نام نہیں ہے، بادشاہ آدمی ہے ۔۔۔۔ ہر وقت کسی نہ کسی ادھیڑ بن میں لگا رہتا ہے۔ جب آپ کراچی آئیں تو مجھ سے رابطہ کرلیجے گا۔ دکان پہلی منزل پر واقع ہے، اس کا موبائل فون نمبر بھی دوں گا۔ پسٹن جی پر کا صرف ذکر کیا تھا میں نے، تفصیل سے نہیں لکھا -- بس اتنا کہوں گا کہ گزشتہ...
  16. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    رینو سینٹر ہی مرکز ہے بھائی زحال یہاں ایک دکاندار ہے، نام اس کا امام دین، ذہن جاتا ہے پنجابی کے شاعر امام دین کی لیکن یہ سندھی ہے، طرف، مقبولیت کے کیا کہنے، کوئی فلم ہو، اسے کہہ دو۔ یہی وہ شخص ہے جسے خاکسار نے "لائن" پر لگایا تھا اور اب الگ تھگ دکان میں آرٹ فلموں کا سب سے بڑا ذخیرہ لیے بیٹھا ہے۔...
  17. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    اب آئیے ستیہ جیت رے کی "شطرنج کے کھلاڑی" کی جانب شرم سے سر نہ جھکے تو اور کیا ہو --- یہ ہے ہماری سچی اور اصل تاریخ خاکسار نے میاں محمد افضل کی لکھی ایک کتاب "سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک" پڑھی تھی تب بھی یہی حال ہوا تھا۔ شہزادوں کو فکر تھی تو اس بات کی کہ ان کی شطرنج کا کیا ہوگا ؟ ادھر انگریزی...
  18. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    جی ہاں! یہ دونوں فلمیں نہایت عمدہ ہیں کلفٹن میں جس دکان کا ذکر آپ کررہے ہیں وہ بوٹ بیسن پر واقع ڈی وی ڈی مارکیٹ کے کارنر پر واقع سب سے بڑی دکان ہے نام تو کبھی ذہن میں نہیں رہا لیکن وہاں سے ششی کپور کی ان کسٹڈی ملی تھی۔
  19. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    نصیر الدین شاہ کی "اجازت" کا سارا حسن (بشمول منظر نگاری) اس کے آخری منظر میں ہے۔ رات بھر کی طوفانی بارش کے بعد ریلوے اسٹیشن پر صبح صادق کا منظر، سردی کا موسم، ریکھا اپنے سابقہ شوہر کے سوٹ کیس کی چیزوں کو درست کرتی ہوئی، گیلہ تولیہ، بکھرا سامان ---- بعد ازاں وہ منظر دیکھ کر تو فلم بینوں کے دل...
  20. Rashid Ashraf

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    انگریزی فلموں میں آرٹ فلمیں یقیننا بے شمار رہی ہوں گی لیکن خاکسار "امریکن بیوٹی" کو ایک خالص آرٹ فلم مانتا ہے
Top