نتائج تلاش

  1. ر

    ان پیج مدد

    جزا ک اللہ
  2. ر

    ان پیج مدد

    محترم ابنِ سعید صاحب، السلام علیکم خیریت دریافت کرنے کے لیے بہت شکریہ۔ میں پہلے تو مصروفیت کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکا۔ لیکن اتوار 21 نومبر 2010 کو امی جی کے انتقال کی وجہ سے بالکل ہی اکیلا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ میں اب یتیم ہو گیا ہوں۔ اس بارے میں محترم میم...
  3. ر

    ان پیج مدد

    ان پیج میں ٹیکسٹ کو انڈر لائن کرنا السلام علیکم ان پیج میں ٹیکسٹ کو انڈر لائن کرنے کے لیے درج ذیل تصویر کو دیکھیے اور اسی کے مطابق سیٹنگ کر لیجیے۔ http://www.4shared.com/photo/apqDgaf7/Underline_in_inpage.html
  4. ر

    نئے ان پیج میں اعداد کا مسئلہ

    السلام علیکم اہلِ محفل ان پیج کے شائقین اس پتے سے نیا ان پیج ڈاؤن لوڈ کریں اور بغیر کسی کنورٹر کے اردو ٹیکسٹ کو ان پیج سے کسی بھی پروگرام میں پیسٹ کریں یا کہیں سے بھی یونی کوڈ ٹیکسٹ کو ان پیج میں پیسٹ کریں۔ فائل کو پی ڈی ایف کی صورت میں بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے دو تین دن پہلے ڈاؤن لوڈ...
  5. ر

    ان پیج مدد

    جیلانی بھائی السلام علیکم۔ امید ہے مزاج اچھے ہوں گے۔ مجھے تلاش کرتے ہوئے ان پیج کا ایک نیا ورژن ہاتھ لگا جو میں آپ کے ساتھ خصوصاً اور اہل محفل کے ساتھ عموماً شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ آپ اس پتے سے یہ ان پیج ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کا سائز 60 ایم بی سے زیادہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ یونی کوڈ کو...
  6. ر

    پانچویں سالگرہ نتیجہ رائے شماری محفل ایوارڈ 2010

    راقم کی طرف سے اردو محفل کے تمام ارکان و منتظمین کو کافی عرصے کی غیر حاضری کے بعد بہت بہت السلام علیکم۔ اسی کے ساتھ ساتھ رائے شماری میں جیتنے اور ہارنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔ ہارنے والوں کو مبارک باد اس لیے کہ " مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا"۔ اور ناکامی ہی تو کامیابی کا...
  7. ر

    اردو محفل کے تمام شرکا کو راقم کی طرف سے السلام علیکم

    میں سب سے پہلےاردو محفل کے تمام دوستوں عزیزوں اور اپنے پیارے اساتذہ کو السلام علیکم کہتا ہوں۔ کچھ مصروفیات اور زیادہ تر بجلی کی بندش کی وجہ سے کافی عرصے بعد حاضر ہوا ہوں۔ ان شا اللہ جب بھی موقع ملا ضرور حاضر ہوتا رہوں گا۔ میں خصوصی طور پر اپنے اساتیذ محترم اعجاز عبید صاحب، وارث صاحب اور میم میم...
  8. ر

    دکھ گر دیا کسی نے ہم مسکرا دیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذ محترم! بجلی کی 22 گھنٹے یومیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کافی دن محفل میں حاضر نہیں ہو سکا۔ ابھی تک صورتِ حال اتنی بہتر نہیں ہے۔ آپ کی تجاویز کے مطابق غزل کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا اگر بجلی نے مہلت دے دی تو؟ والسلام
  9. ر

    امجد علوی صاحب کے انٹرویو کو دوسرے فورمز پر شیئر کرنے کا اجازت نامہ

    السلام علیکم، منتظمین اردو محفل ! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ میں نے اردو محفل میں علوی نستعلیق کے خالق امجد علوی صاحب کا انٹر ویو پڑھا تھا اور میری خواہش تھی کہ اسے دوسرے فورمز پر بھی شیئر کیا جائے تاکہ امجد علوی صاحب کی کم از کم زبانی حوصلہ افزائی تو ہو سکے۔ میں نے آئی ٹی درسگاہ کی انتظامیہ سے...
  10. ر

    فارسی زبان

    بہت شکریہ، برادرم یونس عارف صاحب برادرم، یونس عارف صاحب، السلام علیکم! یہ فانٹ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیا ہے۔ بہت اچھا فانٹ ہے، بس ایسے حروف جو فارسی میں استعمال نہیں ہوتے،ٹھیک نہیں لکھے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یقیناً یہی ہے کہ یہ فانٹ فارسی زبان کے لیے بنایا گیا ہے۔ اگر کوئی مہربان اس کو...
  11. ر

    دکھ گر دیا کسی نے ہم مسکرا دیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذِ محترم، السلام علیکم! ایک اور پرانی غزل برائے اصلاح حاضر ہے۔ وقت ملنے پر دیکھ لیجیے گا۔ والسلام دکھ گر دیا کسی نے ہم مسکرا دیے پوچھا کسی نے حال تو آنسو نکل پڑے جب تک رہا وصال رہے غم بھی دور دور ملنا ہوا محال تو آنسو نکل پڑے وہ سنگ دل جو عمر بھر روئے نہ تھے کبھی دیکھا مرا جو...
  12. ر

    کتنے سادہ کتنے ناداں لوگ تمھاری بستی کے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذِ محترم! یہ آپ ہی کا فیضانِ نظر ہے۔ السلام علیکم، استاذِ محترم ! ترمیم شدہ اشعار آپ کو پسند آ نے سے میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ایسا آپ ہی کے فیضانِ نظر کی وجہ سے ہے ورنہ میں کس قابل؟ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ کے ساتھ عمرِ دراز عطا فرمائے۔ آمین والسلام
  13. ر

    کتنے سادہ کتنے ناداں لوگ تمھاری بستی کے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    بھائی اداس آدمی، السلام علیکم! آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے قتیل شفائی کی پوری غزل ہی لکھ ڈالی۔ مقطع میں میرے ناقص علم کے مطابق " حیراں " کی بجائے " حیران " ہونا چاہیے۔ شاید آپ سے ٹائپ کرتے ہوئے ایسا ہو گیا ہو۔ بہر حال اگر یہ غزل آپ کے پاس تحریری صورت میں موجود ہو تو دیکھ کر مجھے بھی بتا دیجیے گا۔...
  14. ر

    السلام علیکم، بھائی یونس عارف صاحب! آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ایک خوب صورت ایرانی نستعلیق...

    السلام علیکم، بھائی یونس عارف صاحب! آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ایک خوب صورت ایرانی نستعلیق فانٹ کا لِنک دیا۔ میں نے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال بھی کر لیا ہے۔ لیکن اس میں ایسے حروف جو فارسی میں استعمال نہیں ہوتے، درست طور پر نستعلیق میں نہیں لکھے جا رہے۔ مثلاً نون غنہ، بڑی ے، اور ہائے مختفی...
  15. ر

    کتنے سادہ کتنے ناداں لوگ تمھاری بستی کے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    اشعار میں ترامیم ملاحظہ فرمائیے استاذ محترم، السلام علیکم! آپ کی تجویز کے مطابق دونوں اشعار میں کچھ ترامیم کی ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے۔ خصوصی توجہ کے لیے بہت شکریہ۔ ترمیم شدہ اشعار: "ایک ذرا سا دل ٹوٹا ہے اور تو کوئی بات نہیں" بھول گئے سب کے سب احساں لوگ تمھاری بستی کے...
  16. ر

    مخمور سعیدی کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
  17. ر

    منیر نیازی زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا ۔ منیر نیازی

    بہت خوب صورت انتخاب ! بھائی ایم اے راجا صاحب، السلام علیکم ! بہت ہی خوب صورت انتخاب ہے۔ میں نے یہ غزل ریڈیو پر شاید ناہید اختر کی آواز میں سنی تھی اور بہت پسند آئی تھی۔ آپ نے یاد تازہ کر دی ۔ بہت شکریہ۔ آج ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ خوب صورت غزل منیر نیازی کی ہے۔ شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ۔...
  18. ر

    کتنے سادہ کتنے ناداں لوگ تمھاری بستی کے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم، اعجاز عبید صاحب ! اسی کی دہائی میں لکھی گئی ایک غزل بغیر کسی ترمیم کے برائے اصلاح حاضر ہے۔ رہنمائی مطلوب ہے۔ والسلام کتنے سادہ کتنے ناداں لوگ تمھاری بستی کے ہم سے بھی ہیں نالاں نالاں لوگ تمھاری بستی کے ہو جائیں دو چار تھپیڑے ان کو بھی جو ہلکے سے بن جائیں گے...
  19. ر

    صنم کی ہم عبادت کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذ محترم! نظر کرم کا شکریہ۔ فی الحال اس شعر کو بھی سرد خانے میں ڈال دیتا ہوں اگر بعد میں کچھ بن سکا تو آپ کو دکھا دوں گا۔ ابھی غزل کی آخری صورت مطلع کے بغیر اور اس شعر کو حذف کرنے کے بعد اس طرح بنتی ہے۔ لٹیروں نے ہمارا شہر لُوٹا وہی اپنی قیادت کر رہے ہیں لو الجھے جا رہے ہیں...
  20. ر

    صنم کی ہم عبادت کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم! ترامیم کے بعد غزل دوبارہ ارسال ہے۔ مطلع کی فی الحال سمجھ نہیں آ رہی ہے۔اس لیے اسے سرد خانے میں ڈالنے کا پروگرام ہے۔ باقی پر ایک نظر ڈال لیجیے۔باقی تبدیلیاں تو آپ ہی کی تجویز کردہ ہیں البتہ آخری دو اشعار کو دیکھ لیجیے کہ مناسب ہیں یا نہیں؟ والسلام صنم کی ہم...
Top