نتائج تلاش

  1. ر

    لاہور:ماڈل ٹاؤن میں ایف آئی اے کی عمارت پرخودکش حملہ، 11افراد جاں بحق

    اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ ارباب بست و کشاد کو اس کی وجوہات بھی تلاش کرنی چاہییں۔ ہمارے اختیار میں تو صرف افسوس کرنا ہی ہے۔
  2. ر

    مبارکباد محمود مغل صاحب کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد!

    محترم بھائی میم۔میم۔ مغل صاحب! السلام علیکم! ما شا اللہ ! میری طرف سے بھی آپ کو اللہ تعالیٰ کی " رحمت " مبارک ہو۔ اللہ اس " رحمت " کو نیک بخت اور صالح بنائے۔
  3. ر

    آپ کو آخری دفعہ مس کال کس نےدی ؟؟؟

    بھئی ہمیں تو کوئی "مِس" کال نہیں کرتی البتہ کبھی کبھار کوئی "مسٹر" مِسڈ کال کر لیتا ہے۔لیکن بے چارہ اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔
  4. ر

    مصحفی ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا ۔ مصحفی

    محترم سخنور صاحب، السلام علیکم ویسے میں نے شکریے کا بٹن تو دبا دیا تھا لیکن یہ غزل شکریے سے زیادہ داد کی مستحق ہے، اسی لیے مجبوراً لکھنا پڑ گیا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ اور ساتھ ہی مصحفی کا بھی، گو کہ مصحفی اب بٹن نہیں دبا سکتے۔
  5. ر

    مبارکباد انفرادیت مبارک محمد صابر

    انفرادیت مبارک ہو بھائی محمد صابر صاحب خاکسار ، راقم کی طرف سے بھی ہدیْہ تبریک قبول فرمائیے۔
  6. ر

    فارسی زبان

    کلمہ عبور برائے کشیدن خطِ زیبائ السلام علیکم، برادرم یونس عارف صاحب! اس فانٹ کو کشید کرنے کے لیے کلمہ عبور کی ضرورت ہے۔ میں نے اتار لیا ہے لیکن کشید نہیں ہو رہا ہے۔ اس کا کوئی حل؟ والسلام
  7. ر

    صنم کی ہم عبادت کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    آپ کی "حماقت" پسند آئی، لیکن اساتیذ محترم بھی تائید کر دیں تو ۔۔۔ بھائی محمود احمد غزنوی صاحب، السلام علیکم! مجھے آپ کی "شرارت" سے زیادہ آپ کی "حماقت" پسند آئی ہے۔ اساتیذ محترم کا انتظار کرتے ہیں، اگر انھوں نے بھی آپ کی "حماقت" کو پسند فرمایا تو مجھے کئی اعتراض نہیں۔ آپ کا بہت شکریہ۔ اپنا خیال...
  8. ر

    صنم کی ہم عبادت کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذ محترم، السلام علیکم! چھوٹی بحر میں ایک غزل برائے اصلاح پیش ہے۔ اس سے پہلے والی غزل میں آپ کا تجویز کردہ مصرع شامل کر دیا ہے، اسے بھی دیکھ لیجیے گا۔ زحمت دینے کے لیے معذرت۔ صنم کی ہم عبادت کر رہے ہیں زمانے سے بغاوت کر رہے ہیں لٹیروں نے ہے سارا شہر لُوٹا وہی اپنی قیادت کر رہے ہیں الجھنے...
  9. ر

    دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں۔۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم! آپ کا تجویز کردہ ایک مصرع شامل کر لیا ہے، اگر بعد میں کچھ اور سمجھ میں آ گیا تو مقطع میں تبدیلی کر دوں گا۔ رہنمائی کے لیے بہت شکریہ۔ والسلام دشمنوں کی دشمنی سے بچ گئے تھے صاف ہم ہم کو اپنے دوستوں کی دوستی مہنگی پڑی جو چراغاں کے لئے ہم مانگ کر لے آئے تھے گھر...
  10. ر

    کوئٹہ‘ صدر کی آمد کے موقع پر شاہراہیں بند‘ بچے کی رکشے میں‌ولادت

    یہ صرف ایک خبر ہے، کوئی نئی خبر نہیں بھائیو اور بہنو، السلام علیکم! یہ صرف ایک خبر ہے، کوئی نئی خبر نہیں۔ ایسا تو اپنے پیارے وطن میں ہوتا ہی رہتا ہے۔ ایسی باتوں پر صبر شکر کر لیا کریں، دل پر لینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اب تک تو آپ کو ایسی خبروں کی عادت ہو جانی چاہیےتھی لیکن پتا نہیں آپ کس...
  11. ر

    ناز پری کی صحتِ کاملہ کے لیے دعا

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ناز پری اور دوسرے تمام بیماروں کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
  12. ر

    دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں۔۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    محترم میم میم مغل بھائی، حوصلہ افزائی کا شکریہ السلام علیکم، بھائی میم۔ میم۔ مغل صاحب! کافی دنوں سے آپ ادھر تشریف نہیں لا رہے تھے۔میں نے سوچا شاید مصروفیات زیادہ ہیں،اس وجہ سے تشریف نہیں لا سکے۔ شعر پسند فرمانے کے لیے بہت شکریہ۔ ویسے آپ کے معیار پر پورا اترنا بہت مشکل ہے ، اس لیے کوئی ایک شعر...
  13. ر

    دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں۔۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    استاذ محترم، السلام علیکم آپ کی اصلاح کے بعد ترامیم اور ایک شعر حذف کرنے کے بعد غزل کی تازہ صورت حال اس طرح بنی ہے۔ کیا اب اس کو اصلاح شدہ غزلوں کی فہرست میں شامل کر لوں؟ آپ کو بار بار زحمت دینے کے لیے معافی کا طلب گار ہوں۔ دشمنوں کی دشمنی سے بچ گئے تھے صاف ہم ہم کو اپنے دوستوں کی دوستی...
  14. ر

    دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں۔۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    اساتیذِ محترم !ترامیم ملاحظہ فرما کر اپنی رائے سے نوازیے اساتیذِ محترم، السلام علیکم! تین اشعار میں کچھ ترامیم کر کے مع تقطیع حاضر ہیں۔ دو اشعار میں پہلا مصرعے کی دو دو صورتیں ہیں، ان میں سے کون سا بہتر رہے گا یا ان میں مزید کچھ ترمیم کرنا پڑے گی۔ محترم اعجاز عبید صاحب اور وارث صاحب اپنی...
  15. ر

    تعارف محمد یعقوب آسی صاحب کو اردو محفل پر صمیمِ قلب سے خوش آمدید

    السلام علیکم، ناظرینِ اردو محفل! گو کہ مجھے زیب نہیں دیتا کہ میں اپنے اساتیذ اورسینئر احباب کی موجودگی میں آسی صاحب کو خوش آمدید کہوں،لیکن روایت برقرار رکھنے کے لیے یہ گستاخی کر رہا ہوں۔ میں محترم یعقوب آسی صاحب کو اردو محفل میں آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج رات کو استاذِ...
  16. ر

    فارسی زبان

    السلام علیکم، یونس عارف صاحب! میں اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن میرے ذہن میں دو طریقے آتے ہیں: 1۔ آپ نے اگر فارسی نستعلیق فانٹ کسی ویب سائٹ سے اتارا (ڈاؤن لوڈ) کیا ہے تو اس سائٹ کا لنک یہاں جوڑ دیں (پیسٹ کر دیں)۔ 2۔ http://4shared.com پر رجسڑیشن کروانے کے بعد وہاں اپلوڈ کر دیں اور اس کا...
  17. ر

    دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں۔۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    اساتیذ محترم، بہت بہت شکریہ السلام علیکم، اساتیذ محترم ! آج بہت خوشی ہوئی کہ میرے دونوں اساتیذ محترم نے ایک ساتھ میری غزل کو دیکھا اور اپنی اپنی رائے اور مشورے سے نوازا۔ محترم اعجاز عبید صاحب تو اکیلے ہی کافی دنوں تک رہنمائی فرماتے رہے۔ میرا خیال تھا کہ ان پر زیادہ بوجھ نہ پڑے لیکن وارث صاحب...
  18. ر

    دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں۔۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم! آج ہی ایک تازہ غزل لکھی ہے۔ برائے اصلاح پیش ہے۔ ملاحظہ فرمائیے: دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں ہم کو اپنے دوستوں کی دوستی مہنگی پڑی مانگ کر لائے تھےجو ہم چراغاں کے لیے گھر ہی سارا جل گیا، وہ روشنی مہنگی پڑی آج پھر انصاف کا ہے یاں گلا گھونٹا گیا...
  19. ر

    جانے دنیا کو کس کی نظر کھا گئی ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    جی استاذِ محترم! بالکل بجا ارشاد فرمایا السلام علیکم، استاذِ محترم! مطلع کو فی الحال سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔ اگر کچھ بن گیا تو آپ سے رابطہ کر کے اصلاح لے لوں گا۔ ایک مقطع آپ کے حکم کے مطابق حذف کر کے غزل کی تازہ ترین صورت یہ بنتی ہے: اس قدر خون مسلم کا ارزاں ہوا اس کی رنگت چمن در چمن...
  20. ر

    جانے دنیا کو کس کی نظر کھا گئی ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    جی استاذِ محترم! بالکل بجا ارشاد فرمایا اس قدر خون مسلم کا ارزاں ہوا اس کی رنگت چمن در چمن آ گئی مار ڈالے ہیں بچے بھی جلاد نے دیکھ کر آدمیت بھی شرما گئی کب مٹےگی بھلا اس زمیں کی ہوس کتنے چھوٹے بڑے اب تلک کھا گئی بچے چھپتے پھریں ماں کی آغوش میں خوف کی ان پہ ایسی گھڑی آ گئی ہو...
Top