نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران

    چلے تو کٹ ہی جائے گا یہ سفر "چوتھی" تک۔ :)
  2. محمد وارث

    مہمان اُردو محفل کے پی ایچ ڈی ارکان اور اُن کے مقالے کا عُنوان

    ڈاکٹر عرفان سعید صاحب بھی ہیں، جاپان سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل فن لینڈ میں تھے، اللہ ہی جانے اب کدھر ہیں۔
  3. محمد وارث

    اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران

    سید عمران صاحب کی مزاح نگاری کے ہم بھی قتیل ہیں، شگفتہ شگفتہ پیاری پیاری سی بے ضرر باتیں جن میں دل آزار طنز کا شائبہ تک نہیں ہوتا، کیا کہنے۔
  4. محمد وارث

    اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران

    ایک یہ بھی: "مفتی کے معاشقے" :)
  5. محمد وارث

    ائیر سیال : سیالکوٹ انڈسٹریل کمیونٹی کی مشترکہ ائیر لائن

    ہاں شاید۔ لیکن ایک بات اہم ہے وہ یہ کہ بزنس کمیونٹی نے جتنے پراجیکٹس سیالکوٹ میں کیے ہیں وہ سارے کمرشل ہیں۔ مثال کے طور پر ایئر پورٹ ہی سے وہ اربوں کا منافع ہر سال کما رہے ہیں۔ سیالکوٹ میڈیکل سٹی کی فزیبلٹی رپورٹ دیکھنے کا بھی مجھے موقع ملا ہے، وہاں بھی کچھ ایسا ہی حال ہوگا۔ رفاحی کاموں میں یہ...
  6. محمد وارث

    ائیر سیال : سیالکوٹ انڈسٹریل کمیونٹی کی مشترکہ ائیر لائن

    وکی پیڈیا کے آرٹیکل کے مطابق سیالکوٹ شہر پورے ساؤتھ ایشیا کا امیر ترین شہر ہے، یہاں کے کاروباری افراد نے اپنی مدد آپ کے تک چند بڑے منصوبے خود ہی بنائے ہیں اور انہیں خود ہی چلا رہے ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں: سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ ایئر سیال سیالکوٹ کی سڑکوں کی تعمیر...
  7. محمد وارث

    ۔۔۔کچھ جلا ہو جیسے۔۔۔۔

    یہ تو گھر گھر کی اور ہر اک "نوجوان" کی کہانی ہے زیدی صاحب، آپ اور ہم سب اسی شمار میں ہیں۔ :)
  8. محمد وارث

    ۔۔۔کچھ جلا ہو جیسے۔۔۔۔

    ایک بار مذکورہ حرکت یہ خاکسار بھی کر چکا ہے۔ ایک شام دفتر سے گھر واپس آیا تو دیکھا کہ بیوی مائیگرین کے شدید دورے کا شکار ہے، ہلنے جلنے سے بھی قاصر۔ خیر کچھ دوا دارو کیا، بچے بھوکے تھے ان کے کھانے کا بندوبست کیا اور ان کو کھلایا پلایا۔ کچن میں برتن رکھتے ہوئے سوچا کیوں نہ انہیں دھو ہی دؤں صبح اٹھ...
  9. محمد وارث

    ۔۔۔کچھ جلا ہو جیسے۔۔۔۔

    یہ من کا چور پکڑا گیا۔ امی جان نے کہنا تھا کہ میرا تیس مار خان جو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتا تھا کیسے بیوی کے نیچے لگا ہوا ہے۔ :)
  10. محمد وارث

    اس حساب سے تو لگ رہا ہے کہ آپ کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ خیر اگر یہی ہے تو سالگرہ مبارک ہو زیک۔ :)

    اس حساب سے تو لگ رہا ہے کہ آپ کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ خیر اگر یہی ہے تو سالگرہ مبارک ہو زیک۔ :)
  11. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    پاکستانی تاریخ کے ایک انتہائی "بدنام" کردار پر ایک کتاب General Agha Mohammad Yahya Khan The Rise & Fall of a Soldier, 1947–1971
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از مولانا رُومی آں کس کہ ز چرخ نیم نانے دارد وز بہرِ مقام آشیانے دارد نے طالبِ کس بوَد نہ مطلوبِ کسے گو شاد بزی کہ خوش جہانے دارد وہ کہ جسے کھانے کے لیے آسمان سے تھوڑی سی روٹی مل جاتی ہے، اور سر چُھپانے کے لیے اُس کے پاس ایک ٹھکانہ ہے، جو نہ کسی کا طالب ہے اور نہ ہی کسی کا مطلوب، اُسے...
  13. محمد وارث

    مبارکباد ڈاکٹر سعود عالم

    آپ کو بہت مبارک ہو ابنِ سعید صاحب، ماشاءاللہ۔
  14. محمد وارث

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    آپ کو مبارک ہو ظہیر صاحب قبلہ، بہت خوب۔ :)
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دل خون و جاں فگار و جگر ریش و سینہ چاک ہم خود بگو کہ چوں نکشم آہِ درد ناک مولانا عبدالرحمٰن جامی (تیرے فراق میں) دل خون ہو چکا ہے، جان تار تار ہے، جگر گھائل ہے اور سینہ چاک، تُو خود ہی کہہ کہ میں کیسے دردناک آہیں نہ بھروں۔
  16. محمد وارث

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    یہ "زین" ہی ہے، زبن پڑھنے سے وزن بھی خراب ہوتا ہے۔ آپ گنجور پر اسی غزل کا حاشیہ دیکھیے، پہلے ہی کسی صارف نے اس ٹائپو کی نشاندہی کر رکھی ہے۔ باقی ویب سائٹوں نے شاید یہیں سے اٹھایا ہے اور کسی نے غلطی درست نہیں کی۔ شعر بہرحال عمدہ آپ نے نظر سے گزارا، شکریہ۔ :)
Top