نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    انڈیا کا دورہ آسٹریلیا

    کل تک انڈیا پہلے ٹیسٹ میں برتری لیے ہوئے تھا، لیکن آج دوسری اننگز میں 36 پر آل آؤٹ ہو گئے جو کہ ان کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور ہے۔
  2. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    لسانی مسئلے پر آپ درست کہتے ہیں، یہ اتنا سیدھا مسئلہ بہرحال نہیں ہے جتنا بعض اوقات بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ افواجِ پاکستان اور انکے "رضا کاروں" کے ہاتھوں مشرقی پاکستان میں ہونیوالے زیادتیوں کا ذکر اس لیے نہیں کہ وہ اس لڑی کا موضوع نہیں تھا، یہاں صرف ایک چھوٹی سی بات شیئر کرنا مقصود تھی جو پڑھتے...
  3. محمد وارث

    غزل: سن کے گھبرا گئے تھے جو نامِ خزاں ٭ تابش

    عمدہ غزل ہے صدیقی صاحب، بہت خوب۔
  4. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    آپ ہر جگہ اس "لسانی مسئلے" کو گھسیڑ دیتے ہیں۔ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا آپ بیان کرتے ہیں۔ آخر بنگالی کس بنیاد پر بنگالی کو "قومی" زبان بنانا چاہتے تھے؟ کیا اردو پنجابیوں کی زبان تھی یا سندھیوں، پختونوں، بلوچیوں کی؟ اردو صرف چند ملین مہاجروں کی مادری زبان تھی اور یا پھر رابطے کی زبان تھی...
  5. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    مغربی پاکستان کو 'انیکس' کرنا اتنا آسان کام نہیں تھا اور نہ ہے۔ یہ اگر ہو سکتا ہوتا تو اب تک ہو چکا ہوتا۔ مغربی پاکستان کو انیکس کرنا تو دور کی بات ہے، انڈیا مشرقی پاکستان میں بھی جنگ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھا۔ آپ فیلڈ مارشل سیم مانک شا کے انٹرویوز دیکھیے، اندرا گاندھی نے مارچ 1971ء میں ہی...
  6. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    آپ کو جیسے علم نہیں ہے۔ :)
  7. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    سقوطِ ڈھاکہ کے بعد پاکستان آرمی کمانڈ میں "جبری" تبدیلی (ان واقعات کی تفصیل مختلف کتابوں میں بکھری ہوئی ہے، جیسے جنرل گُل حسن کی کتاب، جنرل نیازی کی کتاب، جنرل مٹھا کی کتاب، جنرل خادم حسین راجا کی کتاب، بریگیڈیر ایف، بی علی کی کتاب، شجاع نواز کی پاکستان آرمی پر کتاب وغیرہ)۔ 16 دسمبر 1971ء تک...
  8. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    جلد یا بدیر یہ ہونا ہی تھا۔ لیکن ایک بنیادی فرق آپ صرفِ نظر کر رہے ہیں۔ موجودہ پاکستانی علاقے کبھی عوام کے ووٹوں ذریعے اور اپنی مرضی سے ہندوستان کے ساتھ نہیں ملے تھے لیکن بنگلہ دیش کے لوگ ہم سے الگ ہونے سے صرف 24 سال پہلے باقاعدہ ووٹوں کے ذریعے اور اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے...
  9. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    اصل میں یہ کچھ ایسا ہی معاملہ ہے کہ "خشتِ اول چوں نہد معمار کج۔۔۔۔۔"، تقسیم کے وقت بنگال کو تقسیم کر کے مغربی پاکستان کے ساتھ ملانا ٹیرھی بنیاد رکھنے کے مترادف تھا۔ قائد اعظم بھی اور کئی ایک بنگالی لیڈر بھی مشترکہ بنگال کی صورت میں بنگال کو ایک خود مختار علیحدہ مملکت بنانے پر راضی تھے لیکن اس پر...
  10. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    جی نظریاتی طور پر آپ درست کہتے ہیں۔ لیکن شیخ جی کے چھ نکات بھی بس یوں سمجھیے کہ مشترکہ پاکستان کا خاتمہ ہی تھا، شاید کچھ بعد میں ہوجاتا۔ اور ہاں شاید اس صورت میں فوج کی وہ جگ ہنسائی نہ ہوتی جو کہ ہوئی۔ لیکن یہ بھی ایک "سازشی نظریہ" اب تک گردش میں ہے کہ اس سارے کھیل کا مقصد ہی فوجی شکست اور اس کی...
  11. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    اس اقتدار کے کھیل میں "تین ہاتھوں" سے تالیاں بجائی جا رہی تھیں۔ جنرل یحییٰ کسی طور اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں تھا، حتیٰ کہ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد بھی وہ کہتا رہا کہ مجھے کیوں نکالا جا رہا ہے، میں نے کیا کیا ہے؟ دوسری طرف شیخ مجیب اور بھٹو کے متعلق ایک ستم ظریف گورے مبصر نے یہ تبصرہ کر رکھا ہے کہ...
  12. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    بھٹو کا کرادر کسی طور بھی ان جرنیلوں کے رول سے کم نہیں ہے۔ اور "باقی ماندہ" پورے ملک میں اصغر خان مرحوم کے علاوہ اور کوئی دوسرا لیڈر نہیں تھا جس نے مطالبہ کیا ہو کہ بھٹو کو اقتدار دینے کی بجائے ملک میں نئے انتخابات کروائے جائیں۔
  13. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    یہ "شفاف" الیکشن کروانے کی غلطی اس لیے سرزد ہو گئی کہ اس وقت کی تمام انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق نتائج منقسم ہو کر آنے تھے، کسی پارٹی کو اکثریت ملنے کی توقع نہیں تھی، سو جرنیلوں نے فیصلہ کیا کہ الیکشنز کے ساتھ چھیڑ خوانی نہیں کرنی چاہیئے۔ ورنہ یہی جنرل یحییٰ خان اور یہی جنرل عبدالحمید اور یہی...
  14. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    آپ اگر غور سے پہلا مراسلہ پڑھتے تو اس میں آپ کو دیگر کردار بھی نظر آ جاتے!
  15. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    تو پھر "مودی سرکار" اور اس کی ہندوتوا کو دیکھتے ہوئے تو یہی لگتا ہے کہ ہم بدحال ہی سہی لیکن پھر بھی بہتر ہیں۔ :)
  16. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی صدیق سالک صاحب مرحوم کی کتابیں عام طور پر معتدل ہیں۔ انہوں نے کوشش کی ہے کہ دونوں اطراف کے نکات نظر کو واضح کر سکیں، اس "سول وار" میں دونوں طرف سے ہی زیادتیاں ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے روشنی ڈالی ہے۔ دونوں طرف جس کے ہاتھ میں جتنی زیادہ طاقت تھی اس نے اس کا اتنا ہی استعمال کیا تھا۔
  17. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    یہ ایک لمبی چوڑی بحث ہے مفتی صاحب۔ اب ہم ستر سال آگے آ چکے ہیں اور اس سوال کو یوں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اگر الگ ملک نہ ہوتا تو پھر ہم آج کن حالات میں ہوتے؟ موجودہ حالات سے بہتر ہوتے یا اس سے بھی بد تر؟
  18. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    سقوطِ ڈٖھاکہ پر جنرل راؤ فرمان علی کی کتاب How Pakistan got Divided جنرل راؤ، سقوطِ ڈھاکہ کے ایک متنازعہ کردار ہیں۔ بنگالی جن فوجی افسران پر "وار کرمنلز" کا مقدمہ چلانا چاہتے تھے ان میں جنرل فرمان علی بھی شامل ہیں۔ یہ مشرقی پاکستان کے گورنر کے مشیر تھے، اور ان پر جید بنگالیوں کے قتل کا الزام ہے۔...
  19. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ اور "قومی ترانہ"

    کچھ عرصہ قبل تک فوجی میسز میں کھانے کے ساتھ شراب نوشی ایک معمولی بات تھی کہ ان افسران کی تربیت گوروں کے ہاتھوں میں تھی اور یہ بھی "جنٹلمینی" کے آداب میں شامل تھی۔ لیکن یحییٰ تو صبح ناشتے کے بعد ہی سے شروع ہو جاتا تھا اور رات گئے تک پیتا ہی رہتا تھا۔ آل انڈیا ریڈیو نے جنگ کے دنوں میں اس کا مذاق...
Top