نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    احبابِ کرام ، ایک سال اور قصۂ پارینہ ہوا ۔ کتابِ ماضی کی ضخامت کچھ اور سوا ہوئی ۔ آگے دیکھنے والے آگے کی طرف نئے سال کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ماضی پر نظر ڈالے بغیر مستقبل کا راستہ نہیں کھلتا۔ آگے کی طرف رہنمائی نہیں ہوتی۔ یہ ایک پرانی غزل ماضی میں جھانکنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    فہد اشرف بھائی ، یہ ویبتاب اور ایپتاب کے الفاظ پہلی دفعہ دیکھے ۔ ان پر ذرا لیزر بیم ماریئے گا۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    مقصد حیات

    اچھی نظم ہے ، محمل ابراہیم! چوتھے مصرع کو پھر دیکھیے ۔ بنوا کر ٹھیک نہیں ہے ۔یہاں بناکر کا محل ہے ۔ وزن کی پابندی ہے اس لیے بہ مصرع یا پورا شعر ہی توڑ کر خیال کو کسی اور انداز میں ادا کرنا ہوگا۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سیکرٹ فرینڈ از قلم نیرنگ خیال

    بہت خوب ، ذوالقرنین! بہت اچھی تحریر ہے! سال کا انجام ہو یا آغاز ، اس موقع پر وقت کے گزرنے کا احساس کچھ زیادہ ہی شدت سے ہوتا ہے ۔ اور پھر اس احساس کے ساتھ ان میٹھےمہکتے دنوں اور چمکتے دمکتے لوگوں کا یاد آنا بھی لازمی ہوتا ہے کہ جو اب ڈھونڈے سے نہیں ملتے ۔ یادش بخیریا قسم کی یہ تحریر ہر قلم...
  5. ظہیراحمدظہیر

    لبیک اللھم لبیک

    ماشاءاللّٰہ ! تبارک اللّٰہ! خلیل بھائی ، بہت دنوں سے آپ کی کمی محسوس ہورہی تھی اور میں ایک بار پھر آپ کو ذاتی پیغام بھیجنے ہی والا تھا کہ آپ کے اس مبارک دھاگے نے نہ صرف خیریت کی اطلاع پہنچائی بلکہ درِ کعبہ پر حاضری کی خوشخبری بھی دے دی۔ آپ کو اور اہل خانہ کو بہت بہت مبارک ہو! اللّٰہ کریم عمرہ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    کن کی کتاب؟ کیا یہ کتابیں آپ کی ہیں ، اکرم خاور صاحب؟

    کن کی کتاب؟ کیا یہ کتابیں آپ کی ہیں ، اکرم خاور صاحب؟
  7. ظہیراحمدظہیر

    بیشک خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں موت سے پہلے توبۃ النصوح کی توفیق مل جائے ۔

    بیشک خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں موت سے پہلے توبۃ النصوح کی توفیق مل جائے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    حنیف اسعدی کی یہ مسلسل غزل بہت خوب ہے ۔ جب بھی سنیں برمحل اور تازہ معلوم ہوتی ہے ۔

    حنیف اسعدی کی یہ مسلسل غزل بہت خوب ہے ۔ جب بھی سنیں برمحل اور تازہ معلوم ہوتی ہے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    یہ تو آپ نے مجھے اچھا آئیڈیا دے دیا ۔ بیٹھے بٹھائے احمد بھائی کا سار ا کلام میری جھولی میں آ گرا۔ :D تمام قارئین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج سے میں شاعرانہ ضرورت کے تحت ظہیرؔ کے علاوہ احمدؔ بھی بطور تخلص استعمال کروں گا۔ اگر کسی مقطع میں احمدؔ تخلص نظر آئے تو اس غزل کی داد ظہیراحمدظہیر...
  10. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    انکساری اور خاکساری کے سالانہ مقابلے میں آپ کو اول انعام دیا جاتا ہے ۔ مٹھائی کا آرڈر دے دیں ۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ کریم اس سال اور آئندہ تمام سالوں میں آپ کو سایا اور ٹھنڈک نصیب فرمائے ۔ مشکلات سے دور...

    اللّٰہ کریم اس سال اور آئندہ تمام سالوں میں آپ کو سایا اور ٹھنڈک نصیب فرمائے ۔ مشکلات سے دور رکھے ۔ فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    ادبی لطائف

    پچاس کی دہائی کا تذکرہ ہے۔ ریڈیو پاکستان کراچی میں ارمؔ لکھنوی اور شمس زبیری ’’مصلح زبان‘‘ کی ملازمتوں پر فائز تھے۔ ان کا کام یہ تھا کہ وہ ریڈیو پر پڑھے جانے والے الفاظ کا تلفظ درست کروائیں۔ مگر قباحت یہ تھی کہ ارمؔ لکھنوی دبستانِ لکھنو سے وابستہ تھے اور شمس زبیری دبستانِ دہلی سے۔ اس وجہ سے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہ بھولیں گے کبھی ہم نے جو منظر دیکھے

    پس نوشت: جاہ و حشمت کا جنہیں زعم تھا ایک دن سب نے ہاتھ پھیلائے زما نے میں وہ در در دیکھے شعر کی اس صورت میں دوسرے مصرع میں وہ کے بجائے انہیں کا محل ہے۔ یعنی: جنہیں جاہ و حشمت کا زعم تھا ایک دن سب نے انہیں زمانے میں در در ہاتھ پھیلائے دیکھا۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    شکریہ ، نوازش !ذرہ نوازی ہے ، احمد بھائی ۔ ان کلماتِ تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں۔ سخنوروں کی طرف سے پذیرائی ملے تو محنت وصول ہوجاتی ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہ بھولیں گے کبھی ہم نے جو منظر دیکھے

    کبھی آکر وہ مرے شہر میں صرصر دیکھے یہ زیادہ رواں ہے ۔ (وہی کر اور کے والی بات ) اس شعر کی تینوں صورتوں میں گرامر کا مسئلہ ہے ۔ جیسا کہ پہلے بھی ایک اصول بیان کیا تھا کہ شعر کی نثر بنانے سے گرامر کے مسائل واضح ہوجاتے ہیں: جنہیں جاہ و حشمت کا زعم تھا ایک دن انہیں زمانے نے در در ہاتھ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    میرے رعب میں تو کوئی شک ہے ہی نہیں ۔ جب بھی میں لاگ اِن ہوتا ہوں دور دور تک میرے علاوہ کوئی نہیں ہوتامحفل میں ۔ سب بھاگ جاتے ہیں ۔:grin:
  17. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    یہ ہوئی نا استانیوں والی بات! :D سدا خوش رہیں ، پھولیں پھلیں ، جگ جگ جئیں ۔ دیگیں بھر بھر کے حلیم پکائیں ، کھائیں اور کھلائیں ۔ خواہرم ، آپ کے اس مراسلےکے توسط سے ایک دو باتیں مختصراً اس موضوع پر لکھ دوں تاکہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی گرہ یا وسوسہ ہو تو وہ دور ہو جائے ۔ اللّٰہ تعالیٰ کے صفاتی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    ویسے نو من کے حلیم کو لحیم کہنے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    اور اپنا تو یہ حال رہا کہ: اب کے برس بھی ہم نے یقیناً کچھ کھایا، کچھ پیا ہے :D

    اور اپنا تو یہ حال رہا کہ: اب کے برس بھی ہم نے یقیناً کچھ کھایا، کچھ پیا ہے :D
  20. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    آداب ، آداب! بہت نوازش ، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! سپاس گزار ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، تاقیامت رکھے!
Top