انسان اپنے لیے بہت کچھ کرتا ہے ، بس اپنے ساتھ تعاون نہیں کرتا۔ یہ خواہشات کا بوجھ اپنے کندھوں پر لاد لیتا ہے اور بعد میں دکھ کی زمین میں دھنستا چلا جاتا ہے۔ زندگی کو اگر سفر کہہ لیا جائے تو سفر میں جتنا کم سامان ہو گا سفر اُتنا ہی آسان ہو گا۔ مگر ہم جمع کرنے میں لگے ہیں اور اس کے لیے ضرب کھاتے...