کسی بھی انسان کا عقیدہ اس بات کا متقاضی ہوتا ہے کہ و ہ انسان اپنی زندگی اس عقیدے کے مطابق گزارے۔ کوئی بھی آدمی کسی عقیدے کو اپنانے سے پہلے اس کے ضابطوں سے آزاد ہوتا ہے مگر ایک عقیدہ اختیارکرنے کے بعد اس کے تقاضوں کو نہ نبھانا ایک انتہائی کمزور عمل ہے۔ بقول حضرت واصف علی واصفؒ "عقیدے اور عمل کے...