یہ ترکیب پہلے سمارٹ تھی ، محفل جب سے وی بلیٹن میں شفٹ ہوئی ہے ہر ترکیب کی صحت قابلِ رشک نظر آتی ہے :) اور نیلی تو پہلے بھی تھی مگر اُس نیلاہٹ میں موٹے ہونے کا خوف نہیں تھا ، اب بیچاری صدمے سے زیادہ نیلی ہو گئی ہے;)
السّلامُ علیکُم شمشاد صاحب کیسے ہیں آپ ؟؟ میں تو آتی رہتی ہوں ، آتی ہوں 1 پوسٹ کی اور گئی کل بھی عید کے شعر لکھ کے گئی ہوں ، رمضان میں کچھ مصروفیت بڑھ جاتی ہے ۔ اور ماوراء تو خیریت سے ہے بس مصروف ہے ۔
بہت شکریہ باجو آپ کو سلامِ عید اور سب کو عید مبارک۔آپ کے لیئے یہ نظم ۔
عید کی خوشیاں آپ کے نام
مدھ برسائے جیون شام
عرش سے اونچے ہوں آپ کے بھاگ
پیار کے خالص پیام آپ کے نام
جو رنگ پہنیں سج سج جائے
جو دیکھے دنگ رہ جائے
روپ کا کُندن ایسا چمکے
حسن کا ساگر ایسا دمکے
حیرت سے دیکھیں اصنام...
شامِ عشرت سلام کہتی ہے۔۔۔۔
ہر مسرت سلام کہتی ہے۔۔۔۔۔۔
ہو مبارک تمہیں یہ عیدِ سعید
میری اُلفت تمہیں سلام کہتی ہے۔
؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏
سنو الفاظ کم ہیں اور تمنّائیں ہزاروں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مبارک ہوں میری جانب سے تم کو عید کی خوشیاں
؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏
میری دعا ہے...
فروٹ چاٹ ، چکن اور آلو کے پکوڑے ، دہی بڑے اور جوس۔
ماوراء افطار کے بعد تم نے پکوڑے فرائی کرتے ہوئے چُھن مُن جو فون پر سنائی آئل کی تو پھر سے دل چاہ گیا تھا پکوڑے چکھنے کو :) تمہارا موبائل کڑھائی میں گِر جاتا تو;)
3 دن پہلے جب میں محفل پر لاگ اِن ہوئی تو پورٹل پر لکھا تھا ، آہ مصباح ، میں نے سوچا اللہ خیر کرے پتہ نہیں کون گزر گیا، اُس روز تو تھریڈ نہیں پڑھ سکی آج آ کے دیکھا تو پتہ لگا کرکٹ :rolleyes:
:confused: مطلب یہ ہوا کہ شگفتہ نے اپنے انٹرویو میں غلط ڈیٹ لکھی تھی، شگفتہ آپ نے اور کیا کیا غلط لکھا ہے ابھی ہی انکشافات کر دیں :rolleyes: دوسری بار آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو ، اب اپریل میں دوں گی مبارک ;)