نتائج تلاش

  1. کاشف اسرار احمد

    منور آغا مجنوں لکھنوی - ---- دو برقعے

    دو برقعے بازار میں دیکھے ------- جن کی کشش دل کی رہزن تھی پردے میں اعضاٰء کا تناسب ------- شہد میں ڈوبی اک جامن تھی پائے نگاریں کی رنگینی ------- آئینہ دارِ حسنِ بدن تھی بات جو کرتیں موتی رلتے ------- خاموشی بھی جانِ سخن تھی ان کی آنکھوں کی ہر گردش ------- جام فروش و زہد شکن تھی...
  2. کاشف اسرار احمد

    دل کو یہ شوق کہ تنہائی کا صحرا رکھے - غزل اصلاح کے لیئے

    السلام علیکم ایک غزل اصلاح کے لئے پیش ہے۔ بحر ہے : فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعِلن ‎بحرِرمل مثمن مخبون محذوف اساتذہء کِرام بالخصوص محترم جناب الف عین صاحب دیگر اساتذہ اور احباب محفل سے توجہ اور اصلاح کی درخواست ہے۔ ------------------------------------- دل کو یہ شوق کہ تنہائی کا صحرا رکھے آنکھ چاہے...
  3. کاشف اسرار احمد

    لکھ کے اُس دل پہ مرا نام،مجھے لوٹا دے۔۔ تازہ غزل

    ایک تازہ غزل پیش ہے۔ آپ سب کے تنقید و تبصروں کا انتظار رہیگا۔ خط لکھے تھے جو ترے نام ،مجھے لوٹا دے روح کے گھاؤ ، وہ آلام ،مجھے لوٹا دے جس کی دھڑکن بھی تری مرضی کے تابع تھی کبھی لکھ کے اُس دل پہ مرا نام،مجھے لوٹا دے جس پہ، "یہ عمر ترے نام"، لکھا تھا میں نے ہاں وہی نامہءِ انعام ،مجھے لوٹا دے...
  4. کاشف اسرار احمد

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    تبدیلیوں کے بعد غزل حاضر ہے ۔ الہام والا شعر فی الحال شامل نہیں کیا ہے۔ "تارا" والے شعر جوں کا توں ہے۔ درستی کے بعد تبدیل کر دونگا۔ ان شا اللہ۔ خط لکھے تھے جو ترے نام ،مجھے لوٹا دے روح کے گھاؤ ، وہ آلام ،مجھے لوٹا دے جس کی دھڑکن بھی تری مرضی کے تابع تھی کبھی لکھ کے اُس دل پہ مرا نام،مجھے...
  5. کاشف اسرار احمد

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    بہت بہت شکریہ عبید سر۔ میں ترمیم کے بعد حاضر ہوتا ہوں۔ ان شا اللہ۔ جزاک اللہ
  6. کاشف اسرار احمد

    خدا خدا کر کے نالہ اپنا سنا گیا ہے۔۔برائے اصلاح

    اگر بارِ خاطر نہ ہوں تو دو چار باتیں عرض کروں گا۔ پسند نہ آئے تو نظر انداز کر دیجیئے گا- خدا خدا کر کے نالہ اپنا سنا گیا ہے کی جگہ خدا خدا کر کے اپنا نالہ سنا گیا ہے میں زیادہ روانی ہے۔ کتب سبھی فاتحین کے نام ہیں جہاں میں لفظ "سبھی" کتب کے ساتھ ہے یا پھر فاتحین کے ساتھ؟ سبھی کتب فاتحین کے...
  7. کاشف اسرار احمد

    چلیں گے ساتھ کوئی رہگزر ملے نہ ملے

    عمدہ غزل ہے شہنواز بھائی۔ ماشا اللہ ۔
  8. کاشف اسرار احمد

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    جی پرویز بھائی۔ یہ صورت بھی ممکن ہے۔ ذرا عبید سر کا تبصرہ آ جانے دیجئے۔ جزاک اللہ ۔
  9. کاشف اسرار احمد

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    کچھ تبدیلیوں کی ہیں۔بالخصوص الف عین سر کی توجہ چاہونگا، عاطف بھائی آپ بھی توجہ بھی درکار ہے: خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو روح کے گھاؤ ، وہ آلام ذرا لوٹا دو جس کی دھڑکن بھی تری مرضی کے تابع تھی کبھی لکھ کے اُس دل پہ مرا نام، ذرا لوٹا دو جس پہ، "یہ عمر ترے نام"، لکھا تھا میں نے ہاں...
  10. کاشف اسرار احمد

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    رنجش والے شعر میں عبید سر کی رائے اور لے لیتے ہیں۔ مجھے ایسی بری نہیں لگی یہ ترکیب۔ راہ منزل والا شعر پر غور کرتا ہوں اندازہ و الہام والا شعر تو واقعی دو لخت سا لگ رہا ہے۔ اس پر بھی کام کرتا ہوں۔ ان شا اللہ۔ شکریہ۔ اللہ آپ کا بھلا کرے ۔۔۔
  11. کاشف اسرار احمد

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    صحیح کہا عاطف بھائی۔ یہ قباحت تو کہیں کہیں مجھے بھی محسوس ہوئی تھی۔ لیکن ابھی کچھ متبادل ملا نہیں۔ شکریہ۔ جزاک اللہ
  12. کاشف اسرار احمد

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    السلام علیکم ایک غزل اصلاح کے لئے پیش ہے۔ بحر ہے : فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعِلن ‎بحرِرمل مثمن مخبون محذوف اساتذہء کِرام بالخصوص محترم جناب الف عین صاحب دیگر اساتذہ اور احباب محفل سے توجہ اور اصلاح کی درخواست ہے۔ ------------------------------------- خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو روح کے...
  13. کاشف اسرار احمد

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا

    اپنے دل پر کئی زخموں کے نشاں پائے ہیں اس کی نظروں کا بہت ٹھیک نشانا پایا یہاں بھی ابلاغ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ کئی زخم۔۔ تو کیا سب "اس" کے دیے ہوئے تھے؟ لیکن اس کا اشارہ تو کہیں موجود نہیں ہے۔ زندگی کے سبھی پنّوں پہ سفر لکھّا تھا یہاں لفظ "پنّوں " کچھ مناسب نہیں لگ رہا۔ ہندی لفظ سے یہاں...
  14. کاشف اسرار احمد

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا

    اچھی غزل ہے شوکت بھائی۔ یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہاں: میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا کہ یہ خطاب آخر کس سے کیا جا رہا ہے؟ خود پایا؟ یا کسی اور نے پایا؟ اور ساتھ ہی: اُس پہ رستوں کو بھی پُرخار ہمیشا پایا ہمیشا ؟ یا ہمیشہ ؟ اس کی نظروں کا بہت ٹھیک نشانا پایا نشانا؟ یا نشانہ؟
  15. کاشف اسرار احمد

    جو گھر میں پھیلے تو اس کا حصار رکتا نہیں - غزل اصلاح کے لئے

    جی استاد محترم۔ میں نے غزل کے پہلا شعر لکھتے وقت ہی یہ دیکھ لیا تھا۔ لیکن مجھے مصرعوں کی روانی میں کوئی خاص سقم یا کمی محسوس نہیں ہوئی۔ اگر یہ کمی واقعی قابل قبول نہیں تو پھر اس غزل کو ترک کر دیتا ہوں۔ جزاک اللہ عبید سر۔ نوازش۔
  16. کاشف اسرار احمد

    جو گھر میں پھیلے تو اس کا حصار رکتا نہیں - غزل اصلاح کے لئے

    استاد محترم اپنی کم علمی ، مشاہدے کی کمی اور زبان و بیان کی تنگی سے مجبور ہوں۔ آئندہ آپ کو بار خاطر نہیں دو نگا۔ مجھ گستاخ کو درگزر فرمائیے ۔ جزاک اللہ۔
  17. کاشف اسرار احمد

    دنیا میں رہو لیکن ، دنیا نہ رہے تم میں

    اصل اصلاح تو اساتذہ ہی دینگے۔ میری ایک رائے جسے آپ نظر انداز بھی کر سکتے ہیں کچھ یوں ہے کہ: دنیا میں رہو ایسے دنیا نہ رہے تم میں یہاں لفظ "ایسے" زیادہ بہتر عکاسی کر رہا ہے۔ ایسا میرا خیال ہے۔ باقی اساتذہ جو کہیں وہ سب سے بہتر ہوگا۔
Top