نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اے مُرغِ دل ز شبنمِ اشکم بہار شد تا کے فغان و نالہ بہ کنجِ قفس کنی شاہزادی زیب النسا مخفی اے طائرِ دل، میرے اشکوں کی شبنم سے (ہر طرف) بہار کا منظر ہو گیا، تُو کب تک قفس کے گوشے میں نالہ و فغاں کرتا رہے گا۔
  2. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    ارے نہیں صاحب، نہ میں اسے امریکہ بھیج سکتا ہوں اور نہ وہاں پڑھا سکتا ہوں۔ یہیں پڑھے گا اور اغلب یہی ہے کہ انجینئرنگ ہی پڑھے گا۔
  3. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد نے آج 2020ء پروگرام کے لیے میرٹ پوزیشنز کا اعلان کر دیا ہے۔ میرے بڑے بیٹے کو بھی آسانی سے داخلہ مل رہا ہے لیکن اس کے دل و دماغ میں کشمکش جاری ہے، اس کا دل میتھس پڑھنے کو چاہ رہا ہے اور دماغ انجینئر نگ وہ بھی الیکٹریکل، خیر پرسوں تک کا...
  4. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    یہ ایک ضخیم کتاب ہے اور ابھی پڑھ رہا ہوں لیکن انتہائی معلوماتی ہے۔ چونکہ مصنف موصوف ایک سابقہ چیف آف آرمی اسٹاف (جنرل آصف نواز جنجوعہ مرحوم) کے بھائی ہیں اس لیے ان کو وہ سہولتیں بھی میسر تھیں جو پاکستان میں دیگر محققین کو حاصل نہیں ہوتیں مثال کے طور پر ان کو آرمی آرکائیوز تک رسائی حاصل ہو گئی...
  5. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    دوستوں کو شاید "لطیفہ" زیادہ پسند نہیں آیا، یہ کیمیکل H2O یعنی ڈائی ہائیڈروجن مونو آکسائیڈ ہم سب کا پیارا پانی ہی ہے: Dihydrogen monoxide parody - Wikipedia اس ربط پر کچھ دلچسپ احوال تحریر کیے گئے ہیں جیسے: ۔امریکا میں دو ریڈیو اینکرز نے اپریل فول ڈے پر اعلان کر دیا کہ ان کے نلکوں میں ڈائی...
  6. محمد وارث

    شاہین بچے

    ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے "تمباکو" کی چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا :)
  7. محمد وارث

    شاہین بچے

    ویسے آپ بڑے چھپے رستم نکلے مفتی صاحب، ہمیں 72 کے پھیر میں رکھا ہوا ہے وہ بھی سب ایک ہی عمر کی اور خود "چھوٹی بڑی"، جنت تو آپ کی ہے سرکار دنیا ہی میں، جیتے جاگتے، اللہ اللہ۔ :)
  8. محمد وارث

    شاہین بچے

    میں تو شاہین "بچوں" کی پرواز دیکھ رہا ہوں، شہدا سے شروع ہو کر کے پی کے کھیتوں تک پہنچی، وہاں سے تمباکو کا ٹرن لے کر "چھوٹی بڑی" اور نہ جانے کیا کیا، اللہ اللہ!
  9. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    آپ ٹویٹ کو ذرا غور سے یعنی بین السطور پیغام کو پڑھیں۔ یہ موصوف فرما رہے ہیں کہ حکومت کو نہ اس کتاب سے مسئلہ تھا نہ حکومت نے ضبط کی ہے (بلکہ کسی اور کو مسئلہ تھا اور کسی اور ہی نے ضبط کی ہے)!
  10. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    "یہ کمپنی نہیں چلے گی۔۔۔۔" سہیل وڑائچ کی کتاب ریلیز کے پہلے دن ہی واپس ہو گئی، اس کارٹون سرورق کی وجہ سے: سہیل وڑائچ کی نئی کتاب بُک سٹالز سے غائب کیوں ہوئی؟ - BBC News اردو
  11. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آج کل پاکستان کے نلکوں میں یہ کیمیکل (ڈائی ہائیڈروجن مونو آکسائیڈ) بہت زیادہ مقدار میں پایا جا رہا ہے، حکومتِ وقت کو ادھر بھی دھیان دینا چاہیئے!
  12. محمد وارث

    اٹک میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

    پچھلے سال فروری میں انڈیا کا مگ گرا کر پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کی مارکیٹ ویلیو بڑھائی تھی، اب انڈینز کی بھاری ہے اس کو کم کرنے کی!
  13. محمد وارث

    خط میں نے تیرے نام لکھا

    لکھنے والا جانے یا نہانے والا۔ :)
  14. محمد وارث

    خط میں نے تیرے نام لکھا

    شمشاد صاحب بالکل موجود ہے۔ سیالکوٹ جیسے چھوٹے سے شہر میں بھی یہ سہولت موجود ہے اور ایمانداری ہی سے چیزیں بھی ڈیلیور کرتے ہیں۔ گروسری کے علاوہ اسٹیشنری یعنی قلم کاغذ بھی دے جاتے ہیں جس سے خط لکھا جاتا ہے!
  15. محمد وارث

    اٹک میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

    اس خبر سے یہ واضح نہیں ہو رہا کہ گرنے والا طیارہ کونسا تھا۔
  16. محمد وارث

    مقامِ شہادت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

    شکریہ لاریب اس تصویری سیر کے لیے۔ :)
  17. محمد وارث

    شاہین بچے

    خان صاحب مجھے تو تمباکو کی فصل دکھا دیں بس، میں بھی دیکھ لوں کہ میری قبر پر کونسا پودا لگے گا۔ (میرا ایک اسکول کے زمانے کا دوست ہے یا تھا، اکھٹے ہی سگریٹ نوشی شروع کی تھی، وہ کہا کرتا تھا کہ جب تم مرو گے تو وہ جو قبر پر ایک سرسبز ٹہنی لگائی جاتی ہے تو تمھاری قبر پر تمباکو کا پودا لگاؤں گا)۔ :)
  18. محمد وارث

    چائے

    سید صاحب، "سالا صاحب" 1980ء کی دہائی کے شروع میں ریلیز ہونے والی ایک سپر ہٹ پنجابی فلم تھی، علی اعجاز، ننھا، انجمن، سلطان راہی وغیرہ۔ محترمہ سیما علی صاحبہ نے جس طرف اشارہ کیا ہے وہ دلیپ کمار پر پکچرائز ہونے والا "ساگینا" فلم کا گانا ہے، "سالا میں تو صاب بن گیا، صاب بن کے کیسا تن گیا"وغیرہ وغیرہ۔
  19. محمد وارث

    خط میں نے تیرے نام لکھا

    ارے صاحب خط لکھنے کے لیے قلم کاغذ مل گیا، کہیں سے ذرا سا صابن نہ مل سکا، اچھی بات ہے لگتا ہے بیگم بجا بیٹھی ہوئی ہیں میکے میں۔ :)
Top