نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    چائے

    بہت برس پہلے، جب میں اپنے تینوں بچوں کو شطرنج سکھا رہا تھا تو بڑے دونوں بیٹوں کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ مجھ سے نہ کھیلیں بلکہ اپنی چھوٹی بہن سے کھیلیں تا کہ اس سے آسانی سے جیت سکیں، ان سے ہار کے وہ مغموم ہو جاتی تھی تو میں اس کا دل رکھنے کے لیے اس سے ہار جاتا تھا اور پھر اسکی تعریفوں کے پل باندھ...
  2. محمد وارث

    چائے

    موصوف کی ہمشیرہ ثانی کوئی نہیں ہے ورنہ میں ان سے ایک دو تو کیا دو چار سو بازیاں بھی ہار جاتا ۔ ویسے آگ کو پیٹرول سے بجھانے میں آپ کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے شمشاد صاحب۔:)
  3. محمد وارث

    چائے

    جی نہیں، آپ نے شاید کبھی شطرنج نہیں کھیلی اس لیے یہ اناڑی پنے کی بات کر دی۔ وہ موصوف میرے پدر تو کیا پدر جیسے بھی نہیں ہیں، برادر نسبتی ہیں، بڑے ہیں تو زیادہ سے زیادہ ان کو" سالا صاحب "کہا جا سکتا ہے۔ باقی میں جن کاپدر ہوں یعنی میرے دونوں بیٹے، وہ اب اس قابل ہو چکے ہیں کہ شطرنج میں مجھے مات دے...
  4. محمد وارث

    موٹروے واقعہ: حکومت ہوش کے ناخن لے اور پولیس میں سیاسی مداخلت روکے، چیف جسٹس

    بالکل درست کہا، ایسے معاملات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیئے، گھٹیا بات ہے۔ لیکن کیا کریں ہیلری کلنٹن ایسے موقعوں پر بے اختیار یاد آ جاتی ہے جس نے لازوال جملہ کہا تھا کہ اپنے پائیں باغ میں سانپ پال کر آپ یہ توقع نہیں رکھ سکتے کہ وہ صرف آپ کے ہمسائیوں کو کاٹیں گے۔ پچھلی حکومت کے دور میں جب کبھی ایسا...
  5. محمد وارث

    مبارکباد ۔۔۔۔۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ

    ماشاءاللہ۔ آپ کو بہت مبارک ہو خان صاحب۔
  6. محمد وارث

    چائے

    میرے دو بھائیوں کی شادیوں پر تشریف لائے تھے تواپنی ہمشیرہ ہی کو میزبانی کا شرف بخشا تھا موصوف نے، سیالکوٹ میں ان کا اور کوئی کام نہیں، اور لاہور میں میرا کوئی کام نہیں، کبھی بہن نے بھائی سے ملنے کی زیادہ ہی ضد کر لی تو میں نے بھی پرانی انارکلی سے کتابیں ڈھونڈنے کا کام نکال لیا، بہن بھائی کا شکوہ...
  7. محمد وارث

    چائے

    اللہ جھوٹ نہ بلوائے، شادی کے بیس سال اور منگنی کے پانچ چھ سال، اس پچیس چھبیس سال میں ہماری گن کے دس ملاقاتیں بھی نہیں ہوئیں، منگنی، شادی، دو فوتگیاں اور دو چار مزید اور یہ ملاقاتیں بھی دو چار گھنٹے سے زیادہ کی نہیں ہونگی۔ ہوا کچھ یوں کہ شادی کے بعد میں پہلی بار سسرال گیا تو موصوف نے شطرنج کی...
  8. محمد وارث

    چائے

    خیر آتشِ نمرود میں کودے ہوئے تو اب ربع صدی سے زائد عرصہ ہو گیا اور چاروں طرف گُل و گلزار بھی تبھی سے ہے، الحمد للہ۔ :)
  9. محمد وارث

    شاہین بچے

    خان صاحب میرے نانا مرحوم کاشتکاری کیا کرتے تھے، بچپن میں ہم (یعنی بہت سارے کزنز) کچی مکئی توڑ توڑ کر کھاتے تھے، اسے ہم "دودھیا چھلی" کہتے تھے، میٹھی رس بھری، جو ذرا سخت ہوتی تھی اسے پھینک دیتے تھے، کھاتے کم تھے اجاڑتے زیادہ تھے۔ :)
  10. محمد وارث

    چائے

    اب میں اپنے تلوں کا تیل دکھانے کے لیے دوسرے اور گہرے جہنم میں جانے سے تو رہا! :)
  11. محمد وارث

    چائے

    ارے نہیں قبلہ، اللہ نے ہمیں سالی جیسی خوشحالی سے نہیں نوازا وگرنہ ایک سالا تو دے رکھا ہے، وہ بھی گیارہ سال بڑا، موصوف ساٹھ کے قریب ہیں اور مجھے اپنا "برخوردار" ہی سمجھتے ہیں۔ :)
  12. محمد وارث

    چائے

    پنجابی میں کہاوت ہے کہ گھر والوں کو علم ہوتا ہے کہ ان کے "کٹے" کے کتنے دانت ہیں۔ (کٹا، بھینس کے بچے کو کہتے ہیں)۔
  13. محمد وارث

    چائے

    اچھا واقعی! میں سمجھ رہا تھا آپ کی بھابھی کی تعریف ہو رہی ہے۔ :)
  14. محمد وارث

    چائے

    میں اپنا "شوقِ فضول" دکھانے کے لیے اپنی بیوی کو یہ سب پڑھا کر "جراتِ رندانہ" کا اظہار گاہے گاہے کرتا رہتا ہوں۔ :)
  15. محمد وارث

    چائے

    میرے شوق کی دھومیں تو ہر طرف مچی ہوئی ہیں۔ :)
  16. محمد وارث

    چائے

    نصف چھوڑ قبلہ میں تو ربع پر بھی راضی ہوں، لیکن ان "دشمنوں" کا کیا کروں جو کہتے ہیں کہ آٹھویں حصے پر ہی راضی ہو جا۔ :)
  17. محمد وارث

    چائے پئیں

    شکریہ سید صاحب اس پرتکلف ضیافت کے لیے۔ کھانا اتنا لذیذ تھا کہ کچھ زیادہ ہی کھا لیا، کھٹے ڈکار بھی آنے شروع ہو گئے، کوئی "ہاجمولا" ملے گا۔ :)
  18. محمد وارث

    مبارک ہو جناب۔

    مبارک ہو جناب۔
Top