نتائج تلاش

  1. شاکرالقادری

    مائیکروسافٹ ورڈ کیلیے ’پلگ ان‘ …… قرآنی متن کا استعمال

    میں نے ابھی اس کو چیک کیا ہے یہ وہی پلگ ان ہے جو اوپر میں نے ذکر کیا ہے اور اسکا ڈائونلوڈ لنک بھی دیا ہے البتہ اس بات کا انکشاف اب ہوا ہے کہ اگر آپ عربی متن حاصل کرتے وقت یونی کوڈ کا آپشن منتخب کر لیں تو پھر آپ کو ایسا متن ملے گا جس میں آپ حسب مرضی فونٹ استعمال کر سکیں گے
  2. شاکرالقادری

    مائیکروسافٹ ورڈ کیلیے ’پلگ ان‘ …… قرآنی متن کا استعمال

    تو اس کا کوئی لنک/ ربط بھی عنایت فرما دیجئے یہ پلگ ان کہاں سے دستیاب ہوگی؟
  3. شاکرالقادری

    مائیکروسافٹ ورڈ کیلیے ’پلگ ان‘ …… قرآنی متن کا استعمال

    یہ پلگ ان دیکھیے محدود تو یہ بھی ہے اس حد تک کہ اس میں آپ فونٹ تبدیل نہیں کر سکتے لیکن آفس 2007 کے ساتھ کام کر رہا ہے http://www.alqlm.org/forum/downloads.php?do=file&id=32
  4. شاکرالقادری

    الکہف والرقیم فی شرح بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھے بے سبب ہوا غالب دشمن آسماں اپنا چلیے حضور آپ کی تنک مزاجیاں برداشت کرنے والوں کی اور ترکی بہ ترکی گستاخیاں کرنے والوں کی بھی یہاں پر کوئی کمی نہیں یہاں آپ کی تسکین دل و جاں کا سامان بہم موجود ہے
  5. شاکرالقادری

    الکہف والرقیم فی شرح بسم اللہ الرحمن الرحیم

    محمود بھائی! شکریہ اللہ تعالی آپ علم و حلم میں اضافہ فرمائے، روحانی بابا صاحب مطالعہ شخصیت ہیں میں اس لحاظ سے انکا قدر شناس ہوں لیکن مجھے انکی نازک مزاجی کا علم نہ تھا سو مجھ سے جو سرزد ہوا وہ تو ہوا اب کیا کیا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ راست موقف پر عذر خواہی کیسی اور اظہار شرمندگی چہ معنی دارد؟ چلیے...
  6. شاکرالقادری

    الکہف والرقیم فی شرح بسم اللہ الرحمن الرحیم

    محمود بھائی ایسی نہ سہی ویسی ہوگی ۔ ۔ ۔ آخر کچھ تو کہ آپ نے آغاز وہاں کیا تھا اور تکمیل یہاں کی روحانی بابا تو چلیے نازک مزاج ٹھہرے لیکن آپ نے ہماری بزم کو کس لیے ویران کر دیا ۔ ۔ ۔ اسی لیے ناں کہ ہم نے آپ کی حمایت میں روحانی بابا سے کچھ کہہ دیا تھا ان کا ناراض ہونا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن آپ...
  7. شاکرالقادری

    الکہف والرقیم فی شرح بسم اللہ الرحمن الرحیم

    یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے روحانی بابا! شکر ہے کہ یہاں پر ابھی تک آپ کی نازک مزاجی نے کرامات نہیں دکھائیں، ورنہ ہم تو محروم ہی رہ جاتے اور جن کی وجہ سے آپ کے آبگینہ مزاج کو ٹھیس پہنچی تھی وہ تو آپ کے دست حق پرست پر بیعت ہوکر آپ کے ساتھ ساتھ ہی تشریف رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔۔ہم بے چاروں کو تو عبث میں بدنام...
  8. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    محسن القلم پر آپ کا اکائونٹ فعال ہو چکا ہے آپ لاگ ان ہو کر مراسلے لکھ سکتے ہین
  9. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    محسن! میرا خیال نہیں کہ کورل ڈرا کے کام کو کسی طرح آٹومیٹ کیا جا سکتا ہو ۔ ۔ ۔ یہ کام تو ہمیں خود ہی کرنا پڑے گا ۔ ۔ ۔ ہاں ! آپ نقاط کی کشمکش کے بارے میں کچھ اصول و قواعد بنانا سکھا دیں گے تو اس سے یہ بہتری ضرور ہو جائے گی کہ تاج کا ایک کیریکٹر بیس فونٹ کشیدہ/ تطویل کی سہولت کے ساتھ الگ سے ریلیز...
  10. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    اگر ہو جذبہ تعمیر زندہ تو پھر کس چیز کی ہم میں کمی ہے؟ تاج محل کے معمار بھی ہمارے ہی سلسلہ عشاق سے تعلق رکھتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ شاہ کلیم اللہ شاہ جہان آبادی سلسلہ چشت کے عظیم مشائخ میں سے ہیں اور یہ عجوبہ روزگار تعمیر انہی کے خاندان کی مرہون منت ہے ۔ میں بھی چشتی سلسلہ سے تعلق رکھتا ہوں اور تاج...
  11. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    دراصل کیریکٹر بیس فونٹ میں اشکال کی صورت بھی کچھ بہتر نہیں ہے اور مجھے اشکال کو بھی کورل میں ری شیپ کرنا ہوتا ہے اس کے علاوہ چونکہ لگیچرز کی تیاری جلد از جلد کرنا مطلوب تھی اس لیے cursive positioning پر توجہ نہیں دی اور کورل میں ہی اس مسئلے کو ہینڈل کر لیا جاتا ہے البتہ لگیچرز کی تیاری کے ساتھ...
  12. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    اگر آپ اس تصویر کو دیکھیں تو کچھ وضاحت ہو سکے گی:
  13. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    کیریکٹر بیس فونٹ سے مائیکروسافٹ ورڈ میں ترسیمے لکھے جا رہے ہیں اور فونٹ سائز 150 پوائنٹ پھر مائکرو سافٹ ورڈ سے ان ترسیموں کو پرنٹ فائل کے طور پر پرنٹ کروالیا جاتا ہے اس پرنٹ فائل کو کورل ڈرا میں امپورٹ کر کے 300 فیصد بڑا کر لیا جاتا ہے پھر کورل ڈرا میں ترسیمے کے جوڑ اور نوک پلک درست کی جاتی ہے...
  14. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    بہت شکریہ محسن! میرا خیال ہے کہ میں اس سے پہلے مختلف موضوعات میں اپنا طریقہ کار واضح کر چکا ہوں خیر آپ کی نظر سے نہیں گزرا تو یہاں کچھ اجمالی تفصیل دے دیتا ہوں: بنیادی وولٹ سٹرکچر کے لیے عماد نستعلیق کا سورس استعمال کیا جا رہا ہے لیکن حرف کی اشکال عماد نستعلیق سے نہیں لی گئیں بلکہ اس...
  15. شاکرالقادری

    اس مصرع کا مطلب کوئی تو بتائے؟؟؟

    حل اللغات: تیغ == تلوار اردی== ایرانی شمسی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ﴿اردی بہشت﴾ موسم بہار ملک خزاں ==== خزاں کی سلطنت ﴿ موسم خزاں﴾ مستاصل ====== مستاصل کردن یعنی تباہ و برباد کر دینا ، تاخت و تاراج کرنا مفہوم موسم بہار کی تلوارنے خزاں کی سلطنت کو اجاڑ دیا
  16. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

    محسن! آپ کی اس ایک لائن نے مجھے جوان بنا دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ میں تو اس انتظار میں بوڑھا ہوگیا تھا کہ تاج نستعلیق کے سلسلہ میں محسن شفیق حجازی کب ایک لائن لکھنا گوارا کرے گا۔ :)ہنوز مجھے گلہ ہے اور غصہ بھی ہے کہ مجھے تو جوان کہہ دیا لیکن تاج کے نستعلیق بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا:mad:
  17. شاکرالقادری

    اردوحروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کریں

    غالبا پانچ چھ سال پہلے میں نے کسی اردو پریس نامی سی ڈی میں جس میں بہت سے اردو سافٹ ویئر ان پیج، صفحہ ساز، صدف، وغیرہ تھے وہاں ایک ایک اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ پروگرام بھی دیکھا تھا اب اگر میرا حافظہ ساتھ دے رہا ہو تو شاید اس کا نام "اردو متکلم" تھا۔ ۔ ۔ ۔ اور اس وقت میں یقین سے تو نہیں کہہ سکتا لیکن...
  18. شاکرالقادری

    اردوحروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کریں

    واقعی! یہ سپیچ سنتھسائزر تو بڑا کج فہم ہے ہماری لکھی ہوئی رومن اردو کو کیا سے کیا پڑھ دیا ۔ ۔۔ ۔ اس کے لیے تو انٹرانس پر کام کرتے ہوئے پہلے مطلوبہ لفظ کو تجربات کرکے قریب ترین درست سپیلنگ دریافت کرکے لکھنا ہونگے! آپ نے سورس کوڈ میں تبدیلی کا ذکر کیا ہے کیا کوئی ایسی تبدیلی ممکن ہے جس کے ذریعہ...
  19. شاکرالقادری

    اردوحروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کریں

    اردو محفل پر ایک دھاگے میں ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کو اردو سکھانے کی بات چیت ہو رہی ہے اور سلسلہ میں یہ طے ہوا ہے کہ اردو کے کثیر الاستعمال الفاظ کی ایک رومن فہرست درکار ہے اس سلسلہ میں ابرار بھائی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس قسم کی فہرست جنریٹ کرنے کا فیچر اپنے پہلے دے موجود اطلاقیہ پاک...
  20. شاکرالقادری

    آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

    بہت شکریہ ابرار بھائی! میں ایک نیا تھریڈ ﴿ اردو کے رومن متبادلات تجویز کریں﴾ شروع کر رہا ہوں ۔ ۔ ۔ شاید احباب وہاں توجہ کریں اور اور کچھ دنوں میں یہ مرحلہ سر ہو جائے
Top