نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    ان بھگوئے ہوئے تخمان کی یہ شکل زیادہ جانی پہچانی ہے:)
  2. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    میں نے آج تک صرف فالودے ہی میں یہ کھائے ہیں۔ میرے والد صاحب شربت میں ڈال کر بہت شوق سے نوش فرماتے تھے لیکن مجھے مشروبات میں اچھے نہیں لگتے، عجیب جیلی سی بن جاتی ہے۔ :)
  3. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    سیالکوٹ میں ایک "بُڈی بازار" ہے، لاہور کے انار کلی کی طرز کا۔ تنگ اور تاریک گلیوں سے گھرا ہوا، اب اسے تحصیل بازار کہتے ہیں لیکن ہمارے بچپن میں اسے 'بڈی بازار' ہی کہا جاتا تھا کیونکہ وہاں خریداروں کی اکثریت خواتین ہی پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہاں لڑکے بالے بھی وہاں اکثر پائے جاتے تھے، اب کا علم نہیں کہ...
  4. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    درست فرمایا سید صاحب، میں بھی یہی تحریر کر رہا تھا۔ :)
  5. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    یہ بڈھی، بڈھے کی مونث یعنی بوڑھا بوڑھی نہیں ہے۔ بلکہ بُڈی، بندے کی مونث ہے یعنی بندا، بڈی (مرد عورت یا شوہر بیوی)، عام پنجابی کا لفظ ہے اور لاہور سے بھی مخصوص نہیں۔ :)
  6. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    لاہور میرا سسرالی شہر ہے اس وجہ سے مجھے دنیا میں سب سے ۔۔۔۔ شہر یہی لگتا ہے۔ (خالی جگہ، شادی شدہ اور غیر شادی شدہ، اپنے اپنے ذوق کے مطابق پُر کر سکتے ہیں)۔ :)
  7. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    ویسے احسن اقبال نے اتنی عربی سیکھی کہاں سے؟ عربی کا عالم فاضل لگتا تو نہیں، موصوف کا بھی تو کوئی اقامہ وغیرہ نہیں ہے کسی عرب ریاست کا۔ :)
  8. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    یہ سری لنکا والے شاید ملنگوں کی زیادہ ہی عزت کرتے ہیں پنجابیوں کی طرح۔ کوئی ملنگ نظر آ جائے تو اسے "ملنگ" ہی کہتے ہیں لیکن زیادہ "عزت" کرنی ہو تو کہتے ہیں "اوئے ملنگا ایدھر آ"۔ :)
  9. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    تخم بالنگاں کا یہ پنجابی تلفظ ہے، "تخ ملنگا"، میم اور لام دونوں پر زبر ہے۔ سری لنکا والے ملنگا صاحب کے لام پر زیر ہے۔ :)
  10. محمد وارث

    ۔۔۔ایک نقطے نے ۔ ۔ ۔ ۔

    جی ہاں مفتی صاحب اس برقی دنیا میں یہ "ٹک ٹک دیدم" ہی بس اصلی ہے۔ باقی پکوڑے، دہی بڑے،مزیدار پکوان وغیرہ وغیرہ کی تصویر اور ان کے نیچے کمنٹس کہ "واللہ مزا آ گیا"، "کیا ہی مزیدار بنے ہیں"، وغیرہ وغیرہ سب کے سب روایتی محبوب کے وعدے کی طرح یعنی ۔۔۔۔، بس یہ "ٹک ٹک دیدم" اصلی، اللہ اللہ۔ :)
  11. محمد وارث

    دہی کے گُن کون گنوائے!

    دہی کی کیا ہی بات ہے، بچپن میں ہمارے گھر میں بھی جمایا جاتا تھا اور صبح اسکول جانے سے پہلے ہمیں چینی ملا دہی اور پراٹھا زبردستی کھلایا جاتا تھا جس سے دہی سے کچھ نفرت سی ہو گئی تھی۔ خیر اب میں دہی کی ایک خود ساختہ ڈش کھاتا ہوں، دہی میں انگور ڈال کر چمچ سے کھاتا ہوں۔ :)
  12. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    چوہدری صاحب ہمارا بچپن بھی کچھ ایسے ہی گزرا ہے۔ ہمیں والد صاحب سے زیادہ محلے کے ایک ماما جی سے ڈر لگتا تھا، تھے تو وہ میری امی کے سگے ماموں لیکن سارے محلے ہی کے "ماما" تھے۔ ہمارے بنٹے اٹھا کر بڑی سی بد رو میں پھینک دیتے تھے جس سے نکالنے بھی محال ہوتے تھے، ان کے چھاپے سے بچنے کے لیے کھیلتے ہوئے...
  13. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    لطیفہ تو خیر خوب ہے لیکن ہوا کی یہ اوپر والی رفتار بذات خود اصل لطیفے سے بڑا ایک "لطیفہ" ہے۔ اس رفتار میں گرمی تو کیا ٹرین کا اپنا وجود بھی کرہ ارض پر کہیں نہیں رہے گا۔ :)
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کی بُوَد دل بستگی ما را بہ اہلِ روزگار دامنِ دریا گرفتارِ خس و خاشاک نیست محسن فانی کاشمیری دنیا والوں کے ساتھ ہماری دل بستگی کیسے ہو کہ دریا کا دامن کبھی خس و خاشاک میں نہیں اُلجھتا۔
  15. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ انگلینڈ

    جیو ناصر حسین!
  16. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ انگلینڈ

    انگلینڈ کی ٹیم اس وقت مضبوط ترین ٹیم ہے، ٹیم پاکستان کے لیے انتہائی کھٹن وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    یہاں عام طور پر لوگ خود استخارہ نہیں کرتے بلکہ مولوی حضرات سے کرواتے ہیں۔
  18. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    اس میں میری باکمال شخصیت سے زیادہ میری بیوی کی ضدی طبیعت کا زیادہ ہاتھ ہے جو تین تین استخاروں کے بعد بھی مولوی صاحب کی بات نہیں مانی۔ :) جی نہیں تیسرے کے بعد ہوئی تھی۔ :)
  19. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    "ناں" عام طور ہر ہاں کے متضاد کے طور پر استعمال ہوتا ہے یعنی انکار کے طور پر۔
  20. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    میری ساس نے بھی استخارہ کروایا تھا، ایک بار نہیں دو تین بار، ہر بار "ناں" ہی نکلا۔ مدت گزر گئی، مولوی صاحب بھی فوت ہو گئے اور ساس بھی لیکن بیس برس سے میری جان پھنسی ہوئی ہے۔:)
Top