نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کھیلوں کی خبریں

    ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کے آخری روز، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ، ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے ساتویں باؤلر بن گئے۔
  2. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اس چلمن اور چق سے مجھے مسعود رانا کا ایک سپر ہٹ پنجابی گانا یاد آ گیا، "عاشقاں توں سوہنا مکھڑا چھپان لئی، سجناں نے بوئے اگے چق تان لئی"۔ :)
  3. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    آپ بار بار میرے الفاظ "خوش قسمت" کو ہائی لائٹ کر رہے ہیں اور میں اب بھی کہتا ہوں کہ ان کم ہوتے کیسز میں حکومتوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے (سندھ میں بھی تو کیسز کم ہو رہے ہیں) اب اس کے مقابلے میں میرے وہ الفاظ دکھائیں جہاں میں نے بڑھتے ہوئے کیسز کو حکومت کی نا اہلی کہا ہو؟ اگر اپوزیشن کہہ رہی ہے تو...
  4. محمد وارث

    ہمیں کیوں دربدر رکھا گیا ہے- برائے اصلاح

    در بدر ہونا، در بدر پھرنا، وغیرہ تو مستعمل ہے لیکن "در بدر رکھنا" کا استعمال کیسا ہے؟
  5. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اللہ ہی جانے کیا کرے گا۔ مجھے تو لگتا ہے اس گدے پر جو کوئی بائیں کروٹ لیٹے گا اس کو یا تو یہ چٹکیاں کاٹے گا یا کوئی جہنم کی وعید سنا دے گا اور لیٹنے والا بیچارہ خود بخود دائیں طرف کروٹ لے لے گا۔:)
  6. محمد وارث

    آج کی تصویر

    انڈین مشرق اور ساؤتھ کے لوگ ویسے بھی نارتھ انڈینز سے بہت حد تک مختلف ہیں، ہر معاملے ہی میں۔ جہاں جہاں سبزی خور زیادہ ہیں عام طور پر اس کو "ہندی بیلٹ" کہا جاتا ہے اور طنز کے طور پر "کاؤ بیلٹ" بھی کہتے ہیں، یہ وہ علاقے ہیں جہاں عام طور پر ہندی ہی زیادہ بولی جاتی ہے، گائے کی پرستش کی جاتی ہے اور اس...
  7. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ ان کی آفیشل ویب سائٹ ہے جس پر اسے میٹرس کی تفصیل درج کی ہوئی ہے، ایک جملہ دیکھیے: The Saha is Pakistan’s First Islamic Mattress engineered for people who sleep on their back or their right side which is the Islamic way for sleeping.
  8. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    پیشِ خدمت ہے "بہشتی گدا"۔ :)
  9. محمد وارث

    آج کی تصویر

    انڈیا میں 'سبزی خوروں' کا تناسب۔ مشرق و مغرب، شمال و جنوب کا فرق صاف ظاہر ہے۔
  10. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    اس گراف سے بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ کورونا میں پاکستان ایک "خوش قسمت" ملک ثابت ہوا ہے، نہ صرف کل اموات کی تعداد کم ہے بلکہ اموات کی شرح فی دس لاکھ آبادی بھی انتہائی کم ہے۔
  11. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    جی واقعی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی لیکن اس کے باوجود یہ بھی 'فیکٹ' ہے کہ جتنی بھی ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اس میں پازیٹو کیسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
  12. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    پاکستان میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد تیس ہزار سے کم ہے اور یہ 18 مئی سے لے کر اب تک کی کم ترین تعداد ہے۔ 2 جولائی کو مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ دس ہزار کے قریب تھی۔
  13. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں۔

    ہندی کا "لا" بھی لے لیں تو مطلب پھر بھی "لاوارث" نہیں ہے! :)
  14. محمد وارث

    واٹس اپ سٹیٹس ہمارے مزاج کے عکاس

    سید صاحب نمبر آپ کو ذاتی پیغام میں بھیج دیا ہے۔ :)
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں نے ہاشمی صاحب کی شرح نہیں پڑھی لیکن سنا ہے کہ عمدہ ہے۔ میں نے پروفیسر یوسف سلیم چشتی کی شرحیں پڑھی ہیں اور ان کے بعد واقعی مجھے کچھ اور پڑھنے کی ضرورت نہیں رہی تھی۔ :)
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کارِ وفا و مہر بہ کُلی تبہ شدہ خونہا سپید گشتہ و دلہا سیہ شدہ طالب آملی (فی زمانہ) عشق و محبت و وفا کے معاملات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، خون سفید ہو گئے ہیں اور دل سیاہ ہو چکے ہیں۔
  17. محمد وارث

    واٹس اپ سٹیٹس ہمارے مزاج کے عکاس

    کراچی کے ایک کتب فروش ہیں، پرانی کتابیں بیچتے ہیں، اسٹیٹس میں بیس پچیس کتابوں کی تصویر لگاتے ہیں اور پھر پیغام بھیجتے ہیں کہ میرا اسٹیٹس دیکھو۔ :)
  18. محمد وارث

    واٹس اپ سٹیٹس ہمارے مزاج کے عکاس

    اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے واٹس ایپ "بے مزاج" بنایا، آج تک کوئی اسٹیٹس لگایا ہی نہیں، اللہ اللہ۔
  19. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ محفلین کی شاعری اور تحاریر سے سجے پوسٹرز

    شکریہ آپ کا لیکن تصویر میں آپ نے شاعر کا نام نہیں لکھا بلکہ میرا لکھ دیا، سیدھا سادا سرقے کا معاملہ ہے۔ پلیز اس تصویر کو بدل دیں، شاعر کا نام ضرور لکھیے اور اگر میرا لکھنا ہی ہے تو "برائے محمد وارث" لکھیے۔ :)
  20. محمد وارث

    آج کی تصویر

    سیالکوٹ کے ایک صحافی نے فیس بُک پر آج سیالکوٹ کے ایک پُر ہجوم بازار کی دو تصویریں لگائی ہیں اس کیپشن کے ساتھ کہ "سیالکوٹ میں کورونا ختم، عوام ایک بار پھر بازاروں میں"۔ عید کے رش کی وجہ سے خدشہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز واپس بڑھنا نہ شروع ہو جائیں۔
Top