نتائج تلاش

  1. زیرک

    برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

    ماضی میں یہ کام ہمارے مابدولت وزیراعظم بھی کر چکے ہیں، لیکن یہ ماضی کی بات ہے اب کچھ اور معاملہ ہے، اب لانے والوں پر بھی چیک ہے اور باہر لے جانے والوں کی بات اور ہے اگر تو آپ اصل حکمرانوں کے منظورِ نظر ہیں تو آپ کو کوئی مائی کا لعل نہیں پوچھ سکتا، وگرنہ پکڑ میں آنے کا پورا پورا انتظام موجود ہے۔
  2. زیرک

    برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

    جس پر فوجی کا لیبل لگاہو، اسے چھیڑنا ممکن نہیں یہی پاکستان کا اصل قانون ہیں، مقدس گائے کی مرضی سے چلیں گے تو آپ سادھ وگرنہ چور بنانے میں دیر نہیں لگاتے۔ ان سے کشمیر تو فتح نہیں ہوا، البتہ پاکستان ان کی مقبوضہ ریاست ضرور بن گیا ہے۔
  3. زیرک

    برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

    عمران خان کے ساتھ انیل مسرت جیسے لوگوں کی نظریں اسی پر ہیں، مگر وہ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ملک ریاض صرف فرنٹ مین ہے، اصل مالکان وہ ہیں جن کا نام لینا پاکستان میں جرم ہے، مگر میں بتا رہا ہوں کہ کسی میں ہمت نہیں کہ ریٹائرڈ جرنیلوں کے اصل کاروبار کو ہاتھ لگا سکے، اس لیے ملک ریاض سے صرف سیٹلمنٹ ہو...
  4. زیرک

    برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا

    آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ رئیل سٹیٹ سے جڑا ہوا کنسٹرکشن کا کاروبار 20 سے زائد انڈسٹریز کو پروان چڑھاتا ہے، جس میں سب سے زیادہ فائدہ سروسز انڈسٹری کو ہوتا ہے۔ سروسز انڈسٹری مطلب روزگار کمانے والے، آپ اسے جڑ سے کاٹ دیں گے تو سب سے بڑا نقصان یہ ہو گا کہ بیروزگاری بڑھے گی، اس کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد...
  5. زیرک

    پاکستانی معیشت کا دھڑن تختہ

    پاکستانی معیشت کا دھڑن تختہ پتہ نہیں حکومتی حلقوں میں کون یہ کام کر رہا ہے کہ ملک میں کرنسی کی فری فلو کو روکا جائے۔ نئی درفطنی یہ چھوڑی جا رہی ہے کہ جو پاکستانی ملک سال بھر کی مدت کے دوران دو بار ملک سے باہر گیا ہے اسے بھی فائلر کی لسٹ میں ڈالا جائے۔ چند دن پہلے بنکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 50...
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    جاگتی شب خدا حافظ جا چکے سب خدا حافظ دشت مجھ کو بلاتا ہے زندگی! اب خدا حافظ احمد سجاد بابر
  7. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    اب کبوتر فاختائیں جا چکی ہیں گاؤں سے اے خداوند! پیڑ کی اور بستیوں کی خیر ہو رات ہے بابر کھڑی سیلاب کا بھی زور ہے ساحلوں کی مانجھیوں کی کشتیوں کی خیر ہو احمد سجاد بابر
  8. زیرک

    زیرک دی پسندیدہ پنجابی، سرائیکی، پوٹھواری تے ہندکو شاعری

    سارے گھراں نوں جنہاں روشن کرنا نہیں ایہو جہے مجبور اجالے، کی کریئے؟ ساڈے تاں سبھ جذبے پتھر ہو گئے نے شام، سویرے، دھپاں، پالے کی کریئے؟ عمران سلیم
  9. زیرک

    یادِ ماضی عذاب ہے یارب

    یادِ ماضی عذاب ہے یارب آپ کو اچھی طرح یاد ہو گا کہ جب شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ بنایا جا رہا تھا تو عمران خان اور ان کی حکومت کا مؤقف یہ تھا کہ ”جس شخص کے خلاف نیب میں ریفرنس چل رہے ہیں وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے؟“۔ اس وقت حکومت کی بات بالکل درست تھی کہ ”جس...
  10. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کیسے مانوں کہ بدل جائیں گے ان کے انداز جبکہ ہے نعرۂ لا دینی و مستانہ وہی گل خان نصیر
  11. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    یہ قوم کا اعلیٰ طبقہ ہے، کہتے ہیں انہیں سردار سبھی یہ جاہل ہیں، یہ وحشی ہیں، ہوئیں گے نہ یہ بیدار کبھی گل خان نصیر
  12. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    نظریں حیا کی دیوی کو نوچتی ہیں وبالِ جان ہے کسی کی بیٹی کا جواں ہونا
  13. زیرک

    ٭چادر چڑھانے کی صحیح جگہ پیر سائیں کا مزار نہیں بلکہ کسی غریب کی بیٹی کا سر ہے۔

    ٭چادر چڑھانے کی صحیح جگہ پیر سائیں کا مزار نہیں بلکہ کسی غریب کی بیٹی کا سر ہے۔
  14. زیرک

    زیک کی متفرق تصاویر

    بہت اعلیٰ زیک جی، ددھیالی گاؤں یاد دلا دیا، میں لڑکپن میں دسمبر کی سکول کی چھٹیوں میں اکثر وہاں کے مضافاتی جنگلوں میں گھومنے جایا کرتا تھا، پاؤں کے نیچے چرچراتے پتوں کا میوزک اکثر یہ کہتا تھا کہ "تم اکیلے نہیں گھوم رہے"۔ کبھی کبھار کوئی جنگلی جانور بھی نظر آ جایا کرتا تھا، یہ تصویر دیکھ کر وہ...
  15. زیرک

    مہنگائی کی سونامی کے اثرات اور غریب عوام کی حالتِ زار

    وہ اس موضوع سے الگ تھا، لیکن اب بات چل نکلی ہے تو اس پہ بھی بات کر لیتے ہیں، آپ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں لندن جیسے شہر میں سب سے زیادہ جائیدادیں کرپٹ مافیا کی ہیں یا عرب شیخوں کی، دونوں صورتوں میں یہ پیسہ وہاں کی عوام کا ہے جہاں کے حکمران یا حکمران طبقہ ان کے ساتھ مختلف منصوبوں میں شریک کار رہا...
  16. زیرک

    مہنگائی کی سونامی کے اثرات اور غریب عوام کی حالتِ زار

    یہ لوگ شروع شروع میں اپنی عوام کا خوب استحصال کر چکے ہیں، جب گھر کا لیموں نچوڑ لیا تو تھرڈ ورلڈ ممالک کے ایسٹس پر نظر ڈال دی، پہلے پاکستان جیسے غریب ملک کو"امداد" کی چرس کا نشہ لگایا گیا، پھر جب ہم عادی نشئی بن گئے تو کہا گیا "اب امداد ختم، قرض سے کام چلاؤ"۔ اب جس ملک کو بھی قرض دیا جاتا ہے تو...
  17. زیرک

    مہنگائی کی سونامی کے اثرات اور غریب عوام کی حالتِ زار

    منافقت کسے کہتے ہیں؟ ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھ کر تقریر کا آغاز کرنا، بیچ بیچ میں نام ریاستِ مدینہ کا بھی لینا اور حقیقت میں سود پر تکیہ کرنا ہی تو منافقت ہے، منافقت سے نیا کام شروع کرنے والی حکومت کا نیا پراجیکٹ "اپنا کاروبار خوشحال پاکستان" دیکھ لیں، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے...
  18. زیرک

    مہنگائی کی سونامی کے اثرات اور غریب عوام کی حالتِ زار

    سود پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام غریب پسے ہوئے، بےکس و بے بس افراد کے خون کا آخری قطرے تک نچوڑ کر سارا مال معیشت پر قابض چند سرمایہ داروں کی تجوریوں میں بھر دیتا ہے، جو ٹیکس تو دیتے ہیں مگر مراعات کے نام پر ٹیکس ریٹرنز بھی لیتے ہیں۔ جس سے بدترین قسم کی معاشی تفاوت جنم لیتی ہے جس سے معاشرے میں...
  19. زیرک

    پی ٹی آئی نے پشاور بی آر ٹی بغیر وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا؛ پشاور ہائی کورٹ

    بالکل میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ "اگر چوری نہیں کی ہے تو تلاشی سے کیوں گھبرا رہے ہیں"۔
  20. زیرک

    مہنگائی کی سونامی کے اثرات اور غریب عوام کی حالتِ زار

    داخلی معیشت ہی تو کسی ملک کے معاشی سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، یہ وقت اپنی ریڑھ کی ہڈی کمزور کرنے کانہیں بلکہ اسے مضبوط کرنے کا ہے۔ دیکھتے ہیں حکومت کیا کرتی ہے؟
Top