نتائج تلاش

  1. خرم

    لمحۃ فکریہ

    مغل بھیا اگر نہیں ملتا کوئی ایک رہنما تو ڈھونڈئیے۔ کیا پندرہ کروڑ میں آپکو ایک بندہ نہیں ملتا؟ شائد ہمارے دیکھنے میں ہی قصور ہو پھر۔ اور امریکہ کی تعریف کا آپکو قائل کرنا مقصد نہیں۔ مقصد یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ کونسے خواص ایک ملک کو مضبوط بناتے ہیں اور یہ کوشش کرنا ہے کہ ان مثبت خواص کو اپنے...
  2. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    پیارے بھائی سعد آپکے جواب کا بہت شکریہ۔ آپ کے جواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کو ایم آئی ٹی کے متعلق زیادہ علم نہیں۔ میرے بتانے کی نسبت بہت بہتر ہوگا اگر آپ کم از کم ویکیپیڈیا پر اس کےمتعلق ریسرچ کریں۔ مختصراَ عرض کرتا ہوں کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لئے اس سے بڑا نام نہیں ہے۔ طبیعیات کے جن...
  3. خرم

    پاکستانی معاشرہ کی تعریف کیجئے

    شمشاد بھائی آپکے تجربہ سے اختلاف نہیں لیکن میرا اپنا تجربہ کافی مختلف رہا ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ میں نے گھی نکالنے کے لئے انگلیاں ہمیشہ زیادہ ٹیڑھی کی ہیں اور توپ سے چڑیا کاشکار کیا ہے۔ اگر معاملہ کانسٹیبل کا ہوا تو ایس ایس پی کی پاس گیا اور اگر لائن مین نے تنگ کیا تو شکایت ڈی ای سے کی اور دو...
  4. خرم

    پاکستانی معاشرہ کی تعریف کیجئے

    باتیں ہی عمل بنتی ہیں عمار۔ ابھی دیکھئے کتنے لوگ ہیں جو یہ بات سوچتے بھی ہیں؟ تو سب سے پہلا کام تو یہ ہے کہ خود کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جو پاکستان کو نقصان پہنچائے۔ رشوت نہ دیں، منافع خوری نہ کریں کوئی غیر قانونی کام نہ کریں اور اپنے احباب و اعزہ کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ پہلے ہمیں خود...
  5. خرم

    جریدہ پراجیکٹ

    کچھ فری ویئر جاوا سی ایم ایس بھی ہیں نبیل بھائی اور اگر کوئی کمرشل بھی ہمارا کام کرتا ہے تو اس کا انتظام بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے کچھ ڈسکاؤنٹس ملتے ہیں شائد وہ کام آ سکیں۔ اگر نہ بھی آ سکیں تو بھی شائد مل کر کوئی بندوبست ہو سکے۔ بات یہ ہے کہ اگر سسٹم اچھا ہو شروع میں تو پھر بعد میں اپڈیٹ آسان رہتا...
  6. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    جی بھیا پڑھ لیا مضمون جس میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر کے نقطہ نظر کو امریکن سول انجنیئرنگ سوسائٹی کی دس ریسرچ ٹیموں کے مفروضات کو جھٹلایا گیا۔ نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک انجنیئر کے بیان کو بہت اہمیت دی گئی جو انہوں نے ٹی وی پر تصویریں دیکھ کر جاری کیا تھا اور پھر بعد کی تفصیلات آنے پر اس...
  7. خرم

    لمحۃ فکریہ

    نہیں بھیا میں ان میں سے کسی کی بھی بات نہیں کرتا۔ میں بات کرتا ہوں آپکی اور میری۔ ہم سب کی لیکن کوئی ایک رہبر ہو۔ کوئی ایک جس پر سب اعتبار کریں۔ کوئی ایک جس پر ذمہ داری ہو۔ اگر کسی بھی ہجوم میں ایسا کوئی نہیں تو جس ریوڑ کا کوئی گلہ بان نہ ہو، وہ ریوڑ شکار ہی ہوا کرتا ہے۔ اسی طرح مجھے مرنے پر...
  8. خرم

    جریدہ پراجیکٹ

    جملہ کے متعلق تو آپ نے وضاحت کردی، کیا دُرپل اور دوسرے عام دستیاب کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم کام آ سکتے ہیں؟ مجھے ورڈ پریس کے متعلق تو معلومات نہیں ہیں لیکن گمان ہے کہ کوئی کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم اگر استعمال کیا جائے تو شائد زیادہ بہتر رہے۔ مجھے یقین ہے آپ نے اس معاملہ میں کافی ریسرچ کی ہوگی لیکن اگر...
  9. خرم

    آپ کی تصویر

    منصور بھائی، خرم جونیئر بھائی، شاکر بھائی، سعود بھائی سب کی تصویریں دیکھنے کے بعد ہم تو اپنی تصویر نہیں لگائیں گے کہ یہ سب اکٹھے ترازو کے ایک پلڑے میں کھڑے ہوجائیں تو بھی ہمارے والا ہی وزنی ہوگا۔ اب کوئی تین چار ماہ کسرت کرتے ہیں پھر انشاء اللہ لگائیں ہم اپنی تصویر:cool:
  10. خرم

    مبارکباد منفرد مبارکباد

    پہلے ایوارڈ یافتگان سے تو وصولی جائے۔ مٹھائی کے نام پر سب کونوں کھدروں میں دُبک گئے ہیں شائد۔ سعود بھیا بہت مبارک۔
  11. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    وہی جو شرارتیں کرکے پہلے مُکرتے ہیں اور پھر کوئی سات برس بعد مان بھی لیتے ہیں اور ہر اس کے درپے ہو جاتے ہیں جو ان کومعصوم ثابت کرنے کی کوشش کرے۔
  12. خرم

    لمحۃ فکریہ

    تو اس کا حل کیا ہے بھیا؟
  13. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    بات کہاں سے کہاں تک پہنچا دیتے ہیں بھائی۔ سعد نے پہلو بچا لیا کہ ڈگریوں والوں کے بیانات بھی ان کے پیش کردہ مجموعہ میں موجود ہیں۔ بھائی، مفروضہ آپ بیان کر رہے ہیں، آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے دلائل میں سے وہ دلائل پیش کریں جو کسی صاحب علم کے ہوں۔ سوال ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اور کوشش جاری ہے...
  14. خرم

    لمحۃ فکریہ

    تو کیا آپ ایک انقلابِ فرانس کی امید میں ہیں؟ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو کیا آپ زندہ بچ جانے والوں میں ہوں گے؟ ایک بے ہنگم ہجوم آپکو ایک چھوٹی برائی سے نکال کر بڑی برائی میں ڈال دے گا۔ آپکا دین تو آپ کو تلقین کرتا ہے کہ دو افراد اگر سفر کر رہے ہوں تو ایک کو امام مقرر کرلیں۔ اس بے ہنگم ہجوم کے تو...
  15. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    ساجد بھیا امریکہ یہ سب کیوں کر رہا ہے اور اس کے محرکات کیا ہے ان پر تو بات ہوبھی چُکی ہے اور ہوتی بھی رہی ہے۔ آپ کی بات بالکل بجا ہے کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ کچھ لوگوں کا قصور یقیناَ بہت زیادہ ہے اس سب کچھ میں۔ جس چلن کا یہاں بھی مظاہرہ ہورہا ہے اور عموماَ ہوتا رہتا...
  16. خرم

    پاکستانی معاشرہ کی تعریف کیجئے

    بلال، عمار اور ماوراء بہنا، اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔ جس امید کے ساتھ میں نے اردو محفل پر آنا شروع کیا تھا، الحمد للہ اب لگتا ہے کہ انشاء اللہ وہ امید پوری ہوگی۔ میرا ہمیشہ سے یہ ایقان رہا ہے کہ کسی بھی خوبصورت معاشرہ کی تشکیل ایک اجتماعی جدوجہد کی مرہون منت ہوتی ہے اور اس جدوجہد کا نقطہ آغاز...
  17. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    سب سے پہلے تو بلال کا بہت شکریہ۔ انشاء اللہ بھیا ضرور آئیں گے اور مل کر کوشش کریں گے کہ انسان سے حساب صرف اسکی اپنی کوشش کا ہی ہوگا۔ فی الحال تو یہ کہ اپنے جذبہ کو مہمیز کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ حق بات کی جائے کہ حق کا راستہ چلنے سے پہلے اس کا ادراک ہونا بہت ضروری اور پھر اس پر یقین ہونا اس...
  18. خرم

    اردو محفل ایوارڈز 2008 کا اجراء

    ایک دفعہ پھر تمام برادران و خواہران کو مبارک۔ اب پارٹی پہلے کون کھلا رہا ہے؟
  19. خرم

    پاکستانی معاشرہ کی تعریف کیجئے

    ہاں جی، کسی کو پاکستانی معاشرہ کا علم نہیں کیا؟ مغل بھیا، سعد بھائی، خاور صاحب، عارف صاحب، محسن میاں، ظہور صاحب اور تمام صاحبان درد، کوئی تو کچھ بولے کہ یہ خاموشی جو کچھ کہہ رہی ہے وہ کافی خوفناک ہے۔
  20. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    پاکستان بھی جائیں گے انشاء اللہ۔ فی الحال تو یہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں بھی کسی کو پاکستان کے حالات سے دلچسپی ہے کہ ہمیں پاگل ہوئے جا رہے ہیں‌؟ اور فی الحال تو نہیں لگتا کہ پاکستان میں کسی کو پاکستان کے حالات سے دلچسپی ہے۔ سدھارنے کی تو بات ہی کیا۔ ایک سوال۔ اگر میں پاکستان جاکر کوشش کرنا...
Top