نتائج تلاش

  1. خرم

    لمحۃ فکریہ

    1948 میں کب جنگ جیت لی تھی؟ اور ویت نام کی جنگ کس نے شروع کی بھیا یہ معلوم ہے آپکو؟ طالبان کے لئے تو بھائی کبھی مرحومہ کا اعتراف یا نصیر اللہ بابر کے بیان ہی پڑھ لیتے آپ۔ اب اتنے وثوق سے کئے گئے آپ کے دعوے پر کوئی کہے بھی کیا؟
  2. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    بھائی آپ کہاں کی بات کدھر لے جاتے ہیں۔ اوروں کے حق غصب نہ کریں اپنے حقوق کا تحفظ تو کر لیجئے۔ اس میں بھی اعتراض ہے کوئی؟ اور قطرینہ کے متاثرین کی اکثریت تو واپس بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے، ہاں جن کا افیون اور چرس پر گزارا ہے وہ اب بھی اسی طرح زندگی گزار رہے ہیں جیسے پہلے گزار رہے تھے اس میں رنگ...
  3. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    بھیا امریکہ اپنے مفاد میں کام کرتا ہے بالکل درست۔ پاکستان اپنے مفاد میں کام کرے۔ کیوں نہیں سوچتے ہم ایسا؟ کیا روکا ہے کسی نے ایسا سوچنے سے؟ اور اگر کوئی روکتا بھی ہے تو کیوں رُکتے ہیں آپ؟ امریکہ کوئی ساری دُنیا کا مامے کا پُتر ہے کہ ان کا خیال رکھے۔ امریکہ کا کام صرف اس کے اپنے لوگوں کا خیال...
  4. خرم

    لمحۃ فکریہ

    معاف کیجئے گا لیکن آپکی باتوں سے ذمہ داریوں سے پہلو تہی کے رویہ کی بُو آتی ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ بیچا اور امداد میں بھی دیا۔ اس کے بدلے میں پاکستان نے ان کے کچھ کام کئے۔ اگر پاکستانی اپنے معاملات کو خود حل نہیں کرسکے تو اس میں ان کا اپنا قصور ہے۔ امریکہ سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک آپ کے...
  5. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    آپ پاکستان میں نہیں رہتے لیکن اس سے محبت کے دعویدار تو ہیں نا؟ اور ویسے بھی مقصد آپکے پاکستانی معاشرہ کے متعلق خیالات جاننا ہے۔ امریکہ پر جتنی بھی تنقید چاہے کیجئے۔ اگر مقصد صرف تنقید برائے تنقید ہے تو پھر آپ بہت خوب جارہے ہیں۔ گستاخی معاف کہ میں سمجھا کہ آپ کو پاکستان کے حالات میں اور ان کے...
  6. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    پاکستانی معاشرہ کی تعریف بیان کیجئے پھر آپ کا سوال بھی بجا ہوگا۔ ایک دھاگہ کھولا ہے کل اسی موضوع پر۔ آپ کی نگارشات کا انتظار رہے گا وہاں۔ اسی طرح نہ تو اردو اور نہ ہی پاکستان کسی کی جاگیر ہیں۔ آپ کا اعتراض انتہائی بچگانہ ہیں۔ اگر میرا منہ بند کرنا ہے تو کوئی عملی تمثیلات بیان کیجئے اپنے قابل فخر...
  7. خرم

    لمحۃ فکریہ

    آپ لوگوں کی سمجھ نہیں آتی۔ امریکہ سے ناراضگی بھی اور یہ بھی یقین کہ جو امریکہ چاہے گا وہی ہوگا۔ آخر آپ لوگ ہیں کیا؟ کسی ایک طرف کے تو ہو رہئے۔ اگر عمل کرنے کی بات آئے تو کتابی باتیں کہہ کر پہلو بچا جائیں۔ ذوالفقار علی بھٹو اگر اپنے عوام سے سچا ہوتا تو ضرور ان کی قسمت بدلتا۔ اسی طرح فیدل کاسترو...
  8. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    فواد جو ذہن بند ہوں، جو آنکھیں بینائی سے محروم ہوں اور جن دلوں پر قفل لگ چکے ہوں وہ کوئی دلیل نہ تو سُنیں گے اور نہ مانیں گے۔ اگر امریکہ پر الزام تراشی سے باز آجائیں تو پھر اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا سو آسان طریقہ یہی ہے کہ امریکہ ہمارا دشمن تھا، دشمن ہے اور دشمن رہے گا۔ اپنے ملک سے وابستگی کی تو...
  9. خرم

    14 اگست یوم آزادی پاکستان

    آپکی بات بالکل بجا ہے بھیا لیکن کیا کریں کہ دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت۔
  10. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    ایک بات بتائیے بھیا۔ گوانتناموبے میں کل کتنے قیدی ہیں؟ ان پر کس چیز کا شبہ ہے؟ پھر یہ بھی کہ امریکہ میں مسلمان کتنے ہیں اور ان میں سے کتنوں کے ساتھ کہاں کہاں‌مذہب کی بنا پر امتیاز برتا جارہا ہے؟ پھر ہی آپ کا دعوٰی درست قرار پائے گا۔ اور یہ گوانتناموبے سے واپس آنے والے لوگوں کی آپ نے جو بات کی...
  11. خرم

    14 اگست یوم آزادی پاکستان

    بھیا چھٹیاں تو شروع ہی نہیں ہوئیں تو ختم کیا ہوتیں؟ کام کے دوران جب فراغت ہوتی ہے تو چکر لگا لیتے ہیں۔ آپ کا دم غنیمت ہے وگرنہ بعض اوقات تو احباب ایسی دور کی کوڑی لاتے ہیں کہ جی جل کر کباب ہو جاتا ہے۔
  12. خرم

    لمحۃ فکریہ

    بھیا مجھے تو شاعری چھوڑ تک بندی کا بھی دعوٰی نہیں۔ لہر میں جو بات شعر نما ہو گئی تو کہہ ڈالی۔ جب دل جلا ہو تو جو آئے نوکِ قلم پر رقم کر دیتے ہیں۔ اور یہ تین ساڑھے تین لاکھ کی بات آپ نے خوب کہی جن کا کوئی راہنما ہی نہ ہوگا۔ اب ایسے ہجوم کا مقدر کیا ہوتا ہے جس کا کوئی رہنما نہ ہو اور جس میں ہر ایک...
  13. خرم

    مولانا !

    مہوش بہنا نے ایک دھاگہ میں ظاہر پرستی کے موضوع پر بہت اچھا لکھا تھا۔ برادرم ظہور احمد سولنگی نے بھی بہت اچھے حوالہ جات مہیا کئے ہیں۔ بات یہ ہے کہ قرآن پڑھنے کے لئے تو نہیں لیکن قرآن فہمی کے لئے کسی صاحب حال کی راہنمائی بہت ضروری ہے وگرنہ اللہ تعالٰی اسی قرآن میں فرماتا ہے کہ "یھدی بہ کثیرا و یضل...
  14. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    سعد بھیا ایک ویب سائٹ ہے ویکیپیڈیا نام کی اس پر آپ کو آئن سٹائن کے متعلق معلومات مل جائیں گی۔ پھر گوگل نامی ایک چیز بھی موجود ہے۔ باقی آپ نے ڈگری کے بغیر علم کی بات بہت خوب کہی۔ علم لدنی کے بارے میں تو یہ بات درست ہے لیکن اس کے لئے بھی کسی سے اکتسابِ فیض کرنا پڑتا ہے۔ خیر یہ تو ہمارا قومی رویہ...
  15. خرم

    شہر کا نام تو بتائیں

    رتو ڈیرو سندھ اب کھ سے
  16. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    گِٹمو سے جتنے قیدی چھوڑ کر ان کے گھر واپس بھیجے گئے ان کا ذکر نہیں کیا آپ نے؟ اب تو امریکی عوام کے دباؤ پر ان قیدیوں کو عدالتوں میں بھی پیش کیا جارہا ہے اور ان کے مقدمات بھی سُنے جارہے ہیں۔ بات یہ نہیں ہے کہ امریکہ غلط نہیں کرتا، بات یہ ہے کہ امریکی عوام کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس غلط کو صحیح کر...
  17. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    امریکہ کی جیلوں میں کئے گئے ناروا سلوک پر تو انٹرنیٹ پر بھی معلومات مل جاتی ہیں اور ان پر ایکشن بھی لیا جاتا ہے۔ پاکستان کی جیلوں کے بارے میں توعلم ہی نہیں۔ باقی یہ کہ امریکہ اپنی خامیوں کو چھُپاتا بھی نہیں اور انہیں درست بھی کرتا ہے۔ کیا پاکستان بھی ایسا کر سکتا ہے؟
  18. خرم

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    کبھی پاکستان کی جیلوں میں‌قانون کی سربلندی پر بھی تحقیق کیجئے گا بھیا۔ امریکہ کے رویوں کی تائید نہیں لیکن امریکہ کی آڑ میں اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنا بھی تو لائق تحسین نہیں۔ پہلے آپ اپنی جیلیں ٹھیک کر لیجئے پھر گِٹمو پر بھی بات کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
  19. خرم

    14 اگست یوم آزادی پاکستان

    ایک سوال کا جواب تو آج تک دیا نہ کسی نے یہ کوئز میں کون آئے گا؟ میرا مطلب ہے اگر کوئز پاکستان سے متعلق ہوا تو۔ وگرنہ ایشوریا، افغانستان، اسامہ وغیرہ سے متعلق ہو تو بہت دھوم مچے گی۔
  20. خرم

    ناکام عاشق کی بددُعا

    یہ تو غالباَ کسی فلم میں بھی گایا گیا ہے۔
Top