اُردو محفل کے خوبصورت فورم پر ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اُمید ہے کہ آپ کو یہاں سے کافی کچھ سیکھنے کو مِلے گا۔ آپ بھی اپنے تجربات ہمارے ساتھ شیئر کریں تاکہ آپ کے تجربات سے ہم بھی سیکھ سکیں۔ شکریہ!
جی بالکل۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ بہت سی کتابیں ایسی ہیں جِن کی باری ابھی تک نہیں آسکی۔ کچھ کتابیں ایسی ہیں جو مصنف و شاعر حضرات نے بھیج رکھی ہیں اور تبصرہ کا تقاضا کرتے رہتے ہیں، اب ہم اُن کو کیسے بتائیں کہ اُن کی کتاب ابھی تک پڑھی ہی نہیں۔
میرے ساتھ ایسے بہت سے واقعات پیش آچکے ہیں۔ ہر دفعہ دِل سخت کرتا ہوں کہ آئندہ کسی کو کتاب نہیں دینی لیکن اُس کے بعد بھی کسی کو کتاب دینے سے انکار نہیں کیا۔
ہمارے شہر میں کوئی باضابطہ لائبریری موجود نہیں ہے۔ میونسپل کمیٹی کے دفتر میں قائم کردہ لائبریری کو عوام کی پہنچ سے دُور رکھا گیا ہے۔ شاید وہ سمجھتے ہوں کہ کہیں کوئی پڑھا لکھا بندہ میونسپل کمیٹی کے دفتر میں نہ آجائے۔ البتہ میں نے گھر پر ایک ذاتی لائبریری (امیر خسرو لائبریری) بنائی ہوئی ہے۔