نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    اے عشق ہماری گلیوں میں

    یہ نظم ہم نے بہت پڑھی ہے۔ اور بچپن (جو کہ زیادہ عرصے قبل نہیں تھا) میں ہماری پسندیدہ ترین نظم تھی۔ البتہ ہم نے یہ نظم ہمیشہ بے نام ہی پڑھی ہے۔ شاعر کا نام کئی بار جاننے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ہیں۔ سو اس سلسلے میں معذرت :)
  2. مزمل شیخ بسمل

    تم نہ رویا کرو!

    یہ دماغی خوبی ہے۔ ہم جو کرتے ہیں، جو پسند کرتے ہیں، جو کہتے ہیں یا جس طرف جاتے ہیں چاہے وہ چاہ کر ہو یا خود کار یا برجستہ ہو، یہ سارے معاملات دماغ سے جڑے غیر ارادی اور لاشعوری علوم اور "تدارک" سے علاقہ رکھتے ہیں۔ انسان "بعض" یا "بہت" سی چیزوں کو محض اجنبی، یا انجان جانتا ہے مگر حقیقت میں وہ ان...
  3. مزمل شیخ بسمل

    تم نہ رویا کرو!

    جچتا تو وہی ہے جس کی آنکھوں کو، کانوں کو، زبان کو، اور دل کو عادت ہو۔ :) یہ الگ بات ہے کہ پرانی عادات بعض اوقات چھوٹ کر نئی عادتوں میں معدوم ہو جاتی ہیں۔ پھر وہی جچتا ہے جس کی اب عادت ہو۔ :)
  4. مزمل شیخ بسمل

    تم نہ رویا کرو!

    بات جچنے کی نہیں، بات عادت کی ہوتی ہے۔ :eek: جس چیز کی جیسی عادت ہوجائے۔ :)
  5. مزمل شیخ بسمل

    تم نہ رویا کرو!

    بس سمجھ لیجئے اب۔ :) یہی وجہ تھی کہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ بھی پھولے نہ سمائیں۔ :D خیر ایک بار پھر ۔۔۔ بہت عمدہ نظم تھی یقیناً :)
  6. مزمل شیخ بسمل

    تم نہ رویا کرو!

    بھئی زیادہ تعریف پر شاعر حضرات پھولے نہیں سماتے۔ اور کبھی کبھی تو اتنے "پھول" جاتے ہیں کہ کیا بتائیں۔ اب چھوڑو میاں۔ :ROFLMAO:
  7. مزمل شیخ بسمل

    تم نہ رویا کرو!

    زیادہ کی بندش کے بارے میں میری رائے بھی وہی ہے جو محمد یعقوب آسی صاحب کی ہے۔
  8. مزمل شیخ بسمل

    تم نہ رویا کرو!

    ہم بس یہی کہیں گے کہ: بہت عمدہ۔ ۔ ۔
  9. مزمل شیخ بسمل

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    استاد محترم الف عین اور یعقوب آسی صاحب سے متفق ہوں۔ البتہ بڑے استاد جی الف عین کا قول مجھے زیادہ مناسب لگا کہ ہیبتیں، سخاوتیں، وغیرہ جمع میں کوئی خاص منفرد یا اچھے مجھے بھی محسوس نہیں ہوتے۔ بہرحال اب قوافی کی پابندی ضروری ہے تو یونہی قبول کرنے میں بھی عار نہیں۔
  10. مزمل شیخ بسمل

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    استاد محترم میرے خیال میں صوتیات کوئی دوسری چیز ہے۔ یہاں (یعنی عاشقوں، دوستوں، قاتلوں، منصفوں، آئنوں، سلسلوں، واسطوں، شاعروں، صاحبوں وغیرہ کو ایک غزل میں قافیہ کرنے میں) تو صوتیات بھی مجروح ہوتی ہے۔ اگر صوتیات کا دامن اتنا وسیع کردیا جائے تو "ساتھ" کے ساتھ "ٹھاٹ"، "قطار" کے ساتھ "بگاڑ"، "ہاتھ"...
  11. مزمل شیخ بسمل

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    اگر کجا قافیہ ہے تو پوری غزل کے قوافی کو مسترد کرنا پڑے گا اور کہنا پڑے گا کہ حافظ نے بھی قوافی میں غلطی کھائی ہے، کیونکہ قافیہ کی تکرار کو ردیف کہتے ہیں۔ اور جب "کجا" (جو کہ قافیہ ہے) تکرار کی وجہ سے ردیف بن گیا تو قافیہ کیا رہا؟ :) مکمل غزل یوں ہے: صلاح کار کجا و من خراب کجا ببین تفاوت ره از...
  12. مزمل شیخ بسمل

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    ناچیز کو آپ کی مندرجہ بالا اول چار باتوں سے مکمل اتفاق ہے۔ اور یہ بھی واضح اور مسلم ہے کہ شاعر نے مطلع میں قافیے کی غلطی کردی ہے، صرف یہ پانچویں بات جو ہے اس سے ہمیں کچھ اختلاف ہے، یہ اختلاف غالباً ہماری ہی سمجھ کا ہوگا بہر صورت ہم یہاں وضاحت کیے دیتے ہیں۔ مسلمانوں اور صنم خانوں کو آپ نے فرمایا...
  13. مزمل شیخ بسمل

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    متفق۔ مطلع میں قافیہ موجود نہیں۔
  14. مزمل شیخ بسمل

    کیا اس سائٹ میں بھی دھوکہ ہے

    پکی ڈکی دھوکے باز۔۔۔
  15. مزمل شیخ بسمل

    کتب خانے متروکاتِ سخن از مولانا حسرت موہانی

    بہت ہی عمدہ اور اعلی کتاب ہے۔ یہ ہم نے 2 سال قبل پڑھی تھی۔ شئیرنگ کا شکریہ۔ :)
  16. مزمل شیخ بسمل

    میر زخم جھیلے داغ بھی کھائے بہت

    میر کا اتباع اور زبان کا اتباع، دونوں مختلف چیزیں ہیں۔ کوئی بھی شاعر کسی استاد کا انداز یا اسکے لہجے کو تو اپنا سکتا ہے۔ لیکن زبان کو اپنانا بہر حال ایک دقیق امر ہے۔
  17. مزمل شیخ بسمل

    ورڈ پریس اردو نیوز میگزین تھیم

    ارے نہیں بھائی۔ صرف ہم نام ہیں۔ نہ تو ہم زاد ہیں نہ بھوت۔ :)
  18. مزمل شیخ بسمل

    ورڈ پریس اردو نیوز میگزین تھیم

    ارے جی یوں کہیں کہ آج کل ہمیں پر مزاح ریٹ کرنے کا شوق چڑا ہوا ہے۔ اس کے لیے خوش ہونا تو ضروری نہیں۔ :p
Top